سالانہ مالیاتی بل 2025 سینیٹ میں پیش،چیئرمین نے قائمہ کمیٹی خزانہ کے سپرد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سینیٹ میں وزیر خزانہ نے سالانہ مالیاتی بل (بجٹ) 2025 پیش کردیا، جبکہ اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، پی ٹی آئی ارکان نے کسانوں کا قتل نامنظور، مزدوروں کا قتل نامنظور کی نعرے بازی کی، چیئرمین سینیٹ نےمالیاتی بل قائمہ کمیٹی خزانہ کے سپرد کردیا،قائمہ کمیٹی خزانہ 10 روز میں سفارشات تیار کرے گی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، سینیٹ اجلاس ایک گھنٹہ 30 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔
ایوان میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کی وفات پر فاتحہ کرائی گئی، ایوان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور غزہ کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی، دعائے مغفرت قائد ایوان نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے کرائی، وزیر خزانہ سینیٹر میاں محمد اورنگزیب نے فنانس بل 2025 کی کاپی سینیٹ میں پیش کردی۔
سینیٹ میں بجٹ دستاویزات وزیر خزانہ میاں محمد اورنگزیب نے پیش کی، اجلاس میں انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیمی مالیاتی بل 2025 پر رپورٹ اور سفارشات منظوری کے لیے پیش،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات منظور کی گئی۔
بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے مالیاتی بل قائمہ کمیٹی خزانہ کے سپرد کر دیا،قائمہ کمیٹی خزانہ 10 روز میں سفارشات تیار کرے گی، ممبران 3 روز میں اپنی سفارشات جمع کرائیں، سینیٹ اجلاس جمعہ صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی خزانہ مالیاتی بل سینیٹ میں
پڑھیں:
ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان اپنے متعلقہ صوبائی و ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، تمام زون اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد ہوں گے، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔
علیمہ خان کا عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع
دوسری جانب ترجمان سپارکو کے مطابق آج ماہ صفر المظفر کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔