ایشیا کپ: سابق کرکٹرز کا ٹیم کو سپورٹ کرنے پر زور، بولنگ اور بیٹنگ کمبینیشن پر تحفظات
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
پاکستان کے سابق کرکٹرز نے زور دیا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، تاہم بولنگ اور بیٹنگ کمبینیشن پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور آئندہ ایونٹس کے حوالے سے سابق کھلاڑیوں نے مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے متعلق الزامات، پی سی بی کا قانونی کارروائی کا اعلان
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمارے دور میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلی جاتی تھی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ہر حال میں پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ’یہ ٹیم ابھی بننے کے مرحلے میں ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔‘
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں نئی ٹیمیں تیار کی جا رہی ہیں اور پاکستان کی یہ ٹیم بہترین پرفارمرز پر مشتمل ہے، جس میں چار سے پانچ ہارڈ ہٹر شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کو یہ پیغام دیا جا چکا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو میچز جتوانے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ایک ساتھ پرفارم نہیں کرتے، اس لیے ہمیں حارث کو اعتماد دینا ہوگا۔
ایک ذاتی حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 12 سال پہلے ایک فنکشن میں بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے ملاقات ہوئی تھی۔
عبدالرزاق کے مطابق تمنا بھاٹیا ایک اچھی اداکارہ ہیں اور انہوں نے ان سے ملاقات کے دوران بہترین جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمرے پر تمام لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔
پاکستان کا بولنگ یونٹ مکمل نظر نہیں آ رہا، کامران اکملسابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ موجودہ کنڈیشنز کے مطابق پاکستان کا بولنگ یونٹ مکمل نظر نہیں آ رہا۔ اگر ایسی کنڈیشنز میں اسپنرز کو موقع نہیں ملے گا تو پھر کہاں کھیلا جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ 3 بولرز کے ساتھ میچ کھیلنا درست حکمت عملی نہیں ہے۔
انہوں نے افغانستان کے خلاف شکست اور یو اے ای کے خلاف میچ میں غیر سنجیدگی پر تنقید کی اور کہاکہ ایشیا کپ جیسے ایونٹ میں ایسی غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو صرف چھوٹی نہیں بلکہ بڑی ٹیموں کے خلاف بھی فتوحات حاصل کرنا ہوں گی۔
کامران اکمل نے کہاکہ حارث کو فائدہ تب ہی ہوگا جب وہ ٹاپ تھری میں بیٹنگ کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ صائم ایوب کو اگلے چار سے پانچ سال بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے، اس کے بعد اگر ضرورت پڑے تو بولنگ کرائی جائے۔ حارث کا نمبر بھی بیٹنگ آرڈر میں تیسرے پر ہی ہونا چاہیے۔
بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہاکہ کاغذ پر بھارتی ٹیم بہت مضبوط نظر آ رہی ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرے، تاہم اس کے لیے قومی ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔
سب کو قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، عمر گلسابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو سب کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق بھارت کی ٹیم یقیناً مضبوط ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اچھی بیٹنگ یا بولنگ پرفارمنس سے بھی میچ جیتا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان نے جتنے بڑے ٹورنامنٹس جیتے ہیں، ان میں بولرز نے ہی کلیدی کردار ادا کیا ہے، اس لیے ڈیتھ اوورز میں بولرز کی کارکردگی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی نظر میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے کون موزوں؟
عمر گل نے کہاکہ اس ایونٹ میں شائقین بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی اور روہت شرما کو بھی شدت سے یاد کریں گے۔ ان کے مطابق موجودہ ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا جانا چاہیے، اگرچہ ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان کی کارکردگی زیادہ شاندار نہیں رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایشیا کپ بولنگ بیٹنگ سابق کرکٹرز عبدالرزاق عمر اکمل عمر گل قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ بولنگ بیٹنگ سابق کرکٹرز عبدالرزاق عمر اکمل عمر گل قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز کامران اکمل کہ پاکستان نے کہا کہ انہوں نے نے کہاکہ کو سپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹیم کے خلاف عمر گل ٹیم کو
پڑھیں:
بابر اعظم کو ایشیا کپ اسکواڈ کے ساتھ رکھنا چاہیے تھا: محمد یوسف
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو ایشیا کپ اسکواڈ کے ساتھ رکھنا چاہیے تھا اور جس میچ میں بہتر سمجھا جاتا انہیں کھلاتے۔
سماء کی خصوصی ٹرانسمیشن ’ زور کا جوڑ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بھارتی بیٹرز باؤلنگ کرنے والے اسپنرز کے ہاتھ کو دیکھ کر کھیلتے ہیں اس لیے آج پاکستانی اسپنرز خاصی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
محمد یوسف کے مطابق ، انہوں نے اس سے قبل بتایا بھی تھا کہ بھارتی کھلاڑی سپن کو اچھا کھیلیں گی بھی اور اچھا سپن بھی کریں گے ۔
بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنی چاہیے اور میں نے اس حوالے سے بابر کو اور ماضی کے کوچز کو بتایا بھی تھا۔
Post Views: 2