بنیان المرصوص: پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے:کامران اکمل
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سابق قومی کرکٹر کامران اکمل نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔کامران اکمل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ میں پاکستان کی جانب سے میزائل ’فتح وَن‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم‘ لکھا۔کامران اکمل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپریشن بنیان المرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد‘۔اس کے علاوہ کرکٹر نے پاک فوج کے حق میں دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ ہماری فوج کو طاقت، حفاظت اور فتح عطا فرمائے۔انہوں نے عوام سے اپنی فوج کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔دوسری جانب کرکٹر احمد شہزاد نے بھی ایکس پر لکھا کہ 'ہم نے یہ جنگ شروع نہیں کی لیکن اسے ختم ہم کریں گے۔'واضح رہے پاکستان نے 10 مئی کی علی الصبح بھارت پر حملہ کرتے ہوئے بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ کردیا جب کہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے اور یشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کامران اکمل
پڑھیں:
جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا، وزیر دفاع خواجہ آصف
---فائل فوٹووفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کی جانب سے بھارت پر کی گئی جوابی کارروائی پر اپنے ردِعمل کا اظہار کردیا۔
خواجہ آصف نے اپنے بیان میں نامور شاعر فیص احمد فیض کی مشہور غزل ’نہ گنواؤ ناوک نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا‘ کے ایک مصرے کا استعمال کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا‘۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاک فوج اور وطنِ عزیز کے حق میں نعرہ لگاتے ہوئے لکھا، ’اللّٰہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘۔
یاد رہے کہ آج صبح بعداز فجر پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا۔
بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اُڑی‘، سپلائی بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز ہو چکا۔
پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی جارہی ہے، بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بنیان المرصوص کا مطلب کیا ہے؟بنیان المرصوص کا مطلب آہنی دیوار ہے۔
’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ یعنی (سیسہ پلائی ہوئی دیوار)، سورۃ صف کی یہ آیت ’’اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ‘‘ ایک حکم ہے۔
آیت میں حکم ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جُٹ ہو کر دشمن سے بِھڑ جاؤ۔