پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز

لاہور: (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کے سپاہیو! تمہیں سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو، تمہاری غیرت کو سلام ہو، سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص جوابی کارروائی نہیں یہ آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے، جب دشمن نےحد پار کی تو پاکستان نے صبر کو حکمت میں بدلا اور کڑی ضرب لگائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں ضرب ہوتا ہے، پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے نہیں شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئیسکو کا عملہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں پیش پیش آئیسکو کا عملہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں پیش پیش پاک فوج کا وار؛ صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غروردفن کردیا؛ دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور دشمن پر لرزہ طاری: عالمی میڈیا نے بھارت میں تباہی کے مناظر دکھانا شروع کردیے ’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ جو وہ قرض رکھتے تھے، جان پر وہ حساب آج چکا دیا، وزیر دفاع بھارتی جارحیت کیخلاف پاک بحریہ نےلڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جارحیت کا جواب بھارتی جارحیت مریم نواز

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان