ہرارے اسپورٹس کلب نے ایم سی جی کو پیچھے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
ہرارے(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کے تاریخی ہرارے اسپورٹس کلب نے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کے معاملے میں دنیا کے مشہور میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گزشتہ روز زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جانے والا 289واں انٹرنیشنل میچ تھا۔ اس کے ساتھ ہی ہرارے نے ایم سی جی (288 میچز) کو پیچھے دھکیل کر دنیا میں سب سے زیادہ میچز کی میزبانی کرنے والے میدانوں کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
سرفہرست اسٹیڈیمز کی فہرست
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم (یو اے ای): 309 میچز
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (آسٹریلیا): 293 میچز
ہرارے اسپورٹس کلب (زمبابوے): 289 میچز
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (آسٹریلیا): 288 میچز
شارجہ اس وقت بھی سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنے والا گراؤنڈ ہے، لیکن ہرارے کی تیزی سے بڑھتی تعداد نے اسے دنیا کے بڑے کرکٹ وینیوز میں شامل کر دیا ہے۔
Harare has now gone past the MCG to become the venue with the third-most internationals hosted ????️ ???????? pic.
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 3, 2025
Post Views: 6ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہرارے اسپورٹس کلب
پڑھیں:
پی سی بی کا سخت مؤقف، اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی گئیں
پاکستان کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل معاملے کو حل کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔ پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اپنے سخت مؤقف پر قائم ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر اینڈی پائیکرافٹ کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل معاملے کو سلجھانے کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کررہا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کے سامنے کچھ تجاویز رکھی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پورے ٹورنامنٹ کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے پائیکرافٹ کو ہٹانے کی تجویز دی گئی ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کے میچز میں پائیکرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو لگایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔