Express News:
2026-07-24@08:03:40 GMT

پروٹیز ٹیم 4 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کھیلے گی

اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم چار سال سے زائد عرصے بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ تمام فارمیٹس کی سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق  پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، 20 سے 24 اکتوبر تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔

راولپنڈی میں ہی 28 اکتوبر کو ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا، دیگر دو میچز  بالترتیب 31 اکتوبر اور دو نومبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوں گے۔

شیڈول کی منظوری ملنے پر اس شہر میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز پانچ نومبر کو ملتان میں ہوگا ، بقیہ دو میچز آٹھ اور نو نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

اس سیریز کے حوالے سے جنوبی افریقی وفد انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان آیا ہوا ہے جو آج واپس چلا جائے گا۔

وفد نے ملتان کا دورہ نہیں کیا ہے لہذا وہاں میچ ہونے کے امکانات کم ہیں۔

خیال رہے کہ ابھی یہ شیڈول فائنل نہیں ہے، دونوں بورڈز میں بات چیت کے بعد ہی اس کی منظوری دی جائے گی۔ تاریخوں اور وینیوز میں ردوبدل بھی ممکن ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کو بھی پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔

یاد رہے کہ پروٹیز نے آخری بار جنوری، فروری 2021  میں کوئنٹن ڈی کاک کی زیر قیادت پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی جس میں اسے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-2 سے شکست ہوئی تھی۔ مارچ میں منعقدہ ون ڈے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو نیوزی لینڈ نے زیر کیا تھا۔

اس سے قبل مئی میں  بنگلہ دیش سے سیریز کے ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچز فیصل آباد میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس سے 17 سال بعد اقبال اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوتی تاہم بعد میں پی ایس ایل میچز ری شیڈول ہونے پر تین میچز کی سیریز صرف لاہور میں ہوئی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟

فرحت اشتیاق کے مقبول ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹفلکس اوریجنل سیریز کی ریلیز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پہلی بار 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہوا تھا، جس کے بعد 2013 میں اسے کتابی صورت میں بھی شائع کیا گیا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق اس پر مبنی نئی سیریز کو 2026 کے اختتام تک نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

اگرچہ اس سے قبل کئی کامیاب پاکستانی ڈرامے ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد نیٹ فلکس پر دستیاب کیے جا چکے ہیں، تاہم ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ہو گی، جسے ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، بلال اشرف، حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، صنم سعید، احد رضا میر، نادیہ خان اور دیگر معروف فنکار شامل ہیں، جبکہ اس کی ہدایت کاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے کی ہے۔

یہ سیریز ابتدائی طور پر 2025 میں ریلیز ہونا تھی، تاہم مقررہ وقت پر اس کی نمائش نہ ہو سکی۔ اس کے بعد طویل عرصے تک نہ کاسٹ اور نہ ہی پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ اپ ڈیٹ سامنے آئی، جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں بھی ہونے لگیں کہ شاید منصوبہ ملتوی یا منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اب تازہ اطلاعات کے مطابق مومنہ درید اس وقت سیریز کی فائنل ایڈیٹنگ کی نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں کاسٹ اس کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کرے گی۔

دوسری جانب، کئی سال کی تاخیر کے باعث پاکستانی ناظرین اب بھی ریلیز کی خبروں پر مکمل یقین کرنے کو تیار نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا، ’’جب تک اقساط ریلیز نہیں ہوتیں، میں یقین نہیں کروں گا۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’مجھے اب بھی اس خبر پر اعتماد نہیں۔‘‘

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق