ٹرمپ نے مائیکروسافٹ سے لیزا موناکو کو نکالنے کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی جائنٹ مائیکروسافٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی گلوبل افیئرز کی سربراہ لیزا موناکو کو برطرف کرے، جو سابق ڈیموکریٹک حکومتوں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں لکھا کہ میری رائے میں مائیکروسافٹ کو فوراً لیزا موناکو کی ملازمت ختم کر دینی چاہیے۔ لیزا موناکو جو بائیڈن حکومت میں نائب اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں اور اب حیران کن طور پر مائیکروسافٹ میں صدر برائے عالمی امور کے طور پر حساس معلومات تک رسائی رکھتی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیزا موناکو
پڑھیں:
ترکیہ : استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرز گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے بعد شہریوں میں خوف پھیل گیا ۔ ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا جس کا مرکز استنبول کے جنوب مغرب میں بحیرہ مرمرا تھا۔ زلزلے سے شہر کی کئی عمارتیں لرز گئیں اور لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے۔ رپورٹ کے مطابق فوری طور پر زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔