چکوال یونیورسٹی آمد پر شاندار استقبال، مریم نواز ہونہار سکالر شپ لیپ ٹاپ لے کر طلبا کے درمیان پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
چکوال‘ لاہور (شہزاد چودھری/ نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ لیکر پھر طلباء کے درمیان پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی ڈویژن کے لئے ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹوکا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے تقریب میں آمد پر اظہار مسرت کیا۔ چکوال یونیورسٹی میں مریم نواز کی آمد پر طلباء نے شاندار خیرمقدم کیا اور نشستوں سے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز طلباء کے درمیان بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔ یونیورسٹی آف چکوال میں منعقدہ تقریب کے دوران طالبعلم وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ سیلفی بنانے کے لئے پرجوش تھے۔ یونیورسٹی کے سپیشل طالب علم نے پیانو پر قومی ترانے کی دھن پیش کی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی انعام دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف بصارت سے محروم سپیشل بچے کو خود سٹیج سے نیچے لائیں۔ ''اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں '' یونیورسٹی آف چکوال کی تقریب میں طلباء کے پر اثر ملی نغمہ پر تقریب کا ماحول جذباتی ہوگیا۔ طالبہ اریدا اختر، عمار خالد نے لیپ ٹاپ سکیم اور ہونہار سکالر شپ کے بارے میں انتہائی جذباتی انداز میں اپنے تاثرات بیان کیے۔ تقریب میں لیپ ٹاپ سکیم کے ارتقا کے بارے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ اور طالبات میں ہونہار سکالر شپ کے چیک اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ طلباء نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ماں جیسی قرار دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کو سٹیج پر بلا کر سراہا اور بچیوں کیلئے رول ماڈل قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو لیپ ٹاپ سکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فیز ون میں 40ہزار طلباء کو کور آئی سیون تھرٹین جنریشن لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ فیز ٹو میں 33311 طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ سرکاری یونیورسٹیز، کالجز، میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلباء کو میرٹ پر سکالر شپ دیئے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے راستے میں مسلسل پھول نچھاور‘ کارکن پارٹی پرچم لیکرروڈ کے سائیڈ پر کھڑے رہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔ بعض نوجوان لیڈر کا استقبال کرنے کیلئے سجے سجائے گھوڑوں پر سوار ہو کر آئے۔ سڑک کی دونوں اطراف خواتین اور بچوں کا جم غفیر نظر آیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے چکوال سنٹر آف ایکسی لینس بوائز کیمپس کا افتتاح کر دیا۔ سینٹر آف ایکسیلنس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر ننھے طلبہ کا جوش وخروش نظر آیا۔ قومی پرچم اور تصاویری بینر لہرائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اوپر گیلری میں کھڑے طلبہ کو پاس بلا لیا۔ بچوں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو درمیان پاکر نعرے لگائے اور تالیاں بجائیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے طلبہ کو نصیحت کی کہ دل لگا کر پڑھو، ملک کا نام روشن کیجئے۔ دل چاہتا ہے ہر شہر میں دس، پندرہ سینٹر آف ایکسیلنس بنائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے درمیان میں کھڑے ہو کر بچوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سنٹر آف ایکسی لینس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سنٹر آف ایکسی لینس پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سنٹر آف ایکسی لینس میں سٹیٹ آف دی آٹ آئی ٹی لیب، سائنس لیب اور لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ سنٹر آف ایکسی لینس میں بہترین سٹیڈیم اور ملٹی پرپزل ہال بھی بنایا گیا ہے۔ سنٹر آف ایکسی لینس چکوال میں طلباء کے لئے پینے کا صاف پانی اور ہائی جینک واش روم بھی بنائے گئے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے فلڈ سروے کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے فلڈ سروے کے جلد آغاز پر پی ڈی ایم اے، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو سروے ٹیموں کی معاونت اور مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ پنجاب کے 26 اضلاع میں فلڈ سروے کے لئے 1429ٹیمیں پہنچ گئی۔ قصور میں سیلاب زدگان کے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے سروے کا آغاز آج (یکم اکتوبر) سے ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز شریف نے اعلی مریم نواز شریف نے سنٹر ا ف ایکسی لینس ہونہار سکالر شپ لیپ ٹاپ سکیم وزیر اعلی کے بارے کے لئے
پڑھیں:
جادو ٹونے سے چلنے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سے انتقام لینے والوں سے قدرت نے انتقام لیا، حلفاً کہتی ہوں کہ میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا، جادو ٹونے کے ذریعے چلائی جانے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کلائمٹ چینج واریئر قرار
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میرے دل میں محترمہ بینظیر بھٹو کے لیے احترام موجود ہے، میری پہچان پاکستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹیز اور بینک کے مسائل ہفتوں میں حل ہوں گے، معرکہ حق میں فتح کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی عزت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل روانہ
ان کا کہنا تھا کہ جن ججز نے استعفے دیے ان سے متعلق زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی، استعفیٰ دینے والوں کے ضمیر پہلے کیوں نہیں جاگے۔
انہوں نے کہا کہ نہ میں نے کسی سے انتقام لیا نہ نواز شریف نے، جادو ٹونے کے ذریعے چلائی جانے والی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی ٹی آئی حکومت جادو ٹونا لندن مریم نواز