نامور ادیب، صحافی ابراہیم جلیس کی 48ویں برسی منائی گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اردو ادب کے نامور ادیب، کالم نگاراور صحافی ابراہیم جلیس کی اتوارکو 48ویں برسی منائی گئی ، مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کے باعث آج بھی ان کی شخصیت مثالی تصور کی جاتی ہے۔نامور مزاح نگار، صحافی اور کالم نویس ابراہیم جلیس ادب کے بہت سے محاذوں پر سرگرم رہے،11اگست 1922 کو ہندوستان کے شہر بنگلورن میں پیدا ہونے والے ابراہیم جلیس نے 1940 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے بی اے کیا اور زمانہ طالب علمی سے ہی لکھنے کی ابتدا کی، پھر 1948 میں پاکستان آگئے اور یہاں مختلف اخبارات سے وابستہ رہے۔ابراہیم جلیس نے تقریبا تمام ہی موضوعات پر کالم لکھے، طنز و مزاح کے حوالے سے وہ فطری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دلچسپ کالم لکھتے تھے، انہیں زبان و بیان پر مکمل عبور حاصل تھا تاہم وہ بطور افسانہ نگار اور صحافی بھی علمی و ادبی حلقوں میں ممتاز تھے۔ان کی تصانیف میں افسانوں کے 5مجموعے 40کروڑ بھکاری، آزاد غلام، دو ملک ایک کہانی، جیل کے دن جیل کی راتیں، زمین جاگ رہی ہے شامل ہیں جبکہ روس، چین اور امریکہ کے سفرنامے اور ایک سٹیج ڈراما اجالے سے پہلے بھی قابلِ ذکر ہیں۔ابراہیم جلیس نے نہ صرف حق و صداقت کے چراغ جلائے بلکہ صحافیوں کے حق میں آواز بھی بلند کرتے رہے، وہ 26 اکتوبر 1977 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے، 14 اگست 1989 کو حکومت پاکستان نے ابراہیم جلیس کو بعداز مرگ تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ابراہیم جلیس
پڑھیں:
کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سرمد علی کی قائم مقام صدارت میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا کے اعداد و شمار اور میٹا کی جانب سے قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ این سی سی آئی اے نے واضح کیا کہ اس سے قبل کمیٹی کو جو اعداد و شمار فراہم کیے گئے تھے، وہ میٹا کے عوامی سطح پر دستیاب ڈیٹا پر مبنی تھے۔ کمیٹی نے اس وضاحت کو قبول کیا اور تصدیق شدہ حقائق کی بنیاد پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیا۔
کمیٹی نے بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ متنازعہ ریمارکس پر ایک اخبار کے کالم نگار کو نوٹس جاری کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا۔ این سی سی آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ نوٹس پاس (PAS) افسران ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے درج کرائی گئی شکایات کے بعد صرف کالم نگار کا مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ پیکا کے تحت کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، کالم نگار نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا، اور یہ مضمون اخبار کے ای پیپر سے ہٹا دیا گیا ہے، اگرچہ یہ کالم نگار کے فیس بک پیج پر اب بھی دستیاب ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
بحث کے دوران اراکین نے پارلیمنٹ میں دی گئی حکومت کی اس یقین دہانی کو دہرایا کہ پیکا کا استعمال اخبارات اور ٹیلی ویژن کی ویب سائٹس یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان کے منظم کردہ مواد کو بالترتیب پریس کونسل اور پیمرا کنٹرول کرتے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے اس بات پر زور دیا کہ حقائق واضح کرنے کے لیے کالم نگار کو نوٹس کا جواب دینے کا کہا جائے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر مشاہدہ کیا کہ ہر فرد کی عزت اور تقدس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ مشاورت کے بعد، قائم مقام چیئرمین نے این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ شکایت اور شکایات کنندہ دونوں کو پریس کونسل آف پاکستان کے پاس بھیجیں، جو کہ شائع شدہ کالم کا جائزہ لینے اور اس معاملے پر فیصلہ کرنے والا مناسب فورم ہے۔
کمیٹی نے صوبائی حکام سے پیکا کے مقدمات کی این سی سی آئی اے کو منتقلی کا بھی جائزہ لیا۔ سینیٹر وقار مہدی کے سوال پر این سی سی آئی اے کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سندھ سے اب تک صرف نو مقدمات منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر صوبوں میں مقدمات کی منتقلی کا عمل ابھی باقی ہے۔ تفصیلی غوروخوض کے بعد، سینیٹر سرمد علی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ صوبائی حکام کو خطوط بھیجے جائیں تاکہ عمل درآمد کے لیے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی سفارشات اور رپورٹ کے ساتھ زیر التوا مقدمات کی منتقلی کو تیز کیا جا سکے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :