میکسیکو کی مس یونیورس کی جیت؛ ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
مس یونیورس 2025 کے مقابلے میں میکسیکو کی فاطمہ بوش نے نئی مس یونیورس کا تاج تو حاصل کرلیا مگر ابھی جشن ختم بھی نہ ہوا تھا کہ مقابلے کے سابق جج عمر حرفوش نے ایسا دعویٰ کردیا جس نے دنیا بھر کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
لبنانی نژاد فرانسیسی کمپوزر اور سابق مس یونیورس جج عمر حرفوش نے الزام لگایا ہے کہ فاطمہ بوش کو جتوانے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا گیا تھا، اور اس کے پیچھے مس یونیورس آرگنائزیشن کے سربراہ راؤل روچا کے مبینہ کاروباری مفادات شامل تھے۔ عمر کے مطابق راؤل روچا کے فاطمہ بوش کے والد کے ساتھ کاروباری تعلقات تھے، اسی لیے نتیجہ ’طے شدہ‘ تھا۔
عمر حرفوش نے ججز کے پینل سے استعفیٰ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فائنل سے 24 گھنٹے پہلے ہی امریکی چینل HBO پر کہہ چکے تھے کہ ’مس میکسیکو جیتے گی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں راؤل روچا اور ان کے بیٹے نے ان سے براہِ راست درخواست کی کہ وہ فاطمہ بوش کے حق میں ووٹ دیں کیونکہ ’یہ ہمارے کاروبار کے لیے مفید ہوگا‘۔
مس یونیورس آرگنائزیشن نے فوراً اس الزام کو رد کردیا۔ راؤل روچا نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمر کو ججز کے پینل سے ہٹا دیا تھا کیونکہ ان کے بیانات ’بیانڈ دی کراؤن‘ جیسے خیراتی پروگرام کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ مزید برآں روچا نے وہ ٹیکسٹ میسیجز بھی شیئر کر دیے جن میں عمر کو پینل سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹس دیا گیا تھا۔
اس کے جواب میں عمر حرفوش نے دعویٰ کیا کہ انہیں ’غیر مہذب گفتگو‘ کی وجہ سے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ مقابلے کے پریلمنری راؤنڈز شروع ہونے سے پہلے ہی ایک ’خفیہ کمیٹی‘ نے 30 فائنلسٹس منتخب کر رکھے تھے، اور یہاں تک کہا کہ ایک امیدوار اور انتخابی کمیٹی کے رکن کے درمیان مبینہ رومانس نے صورتِ حال کو مزید مشکوک بنا دیا تھا۔
تاہم مس یونیورس آرگنائزیشن نے ان تمام بیانات کی سختی سے تردید کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ نہ کوئی خفیہ انتخابی کمیٹی وجود رکھتی ہے، نہ نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ان کے مطابق تمام فیصلے مکمل شفافیت کے ساتھ کیے گئے تھے اور ججز کو باضابطہ طریقے سے منتخب کیا گیا تھا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل عمر حرفوش نے مس یونیورس راؤل روچا فاطمہ بوش
پڑھیں:
حضرت فاطمہؑ نے مختصر مگر بابرکت زندگی میں وقت کے بہترین انتظام سے انمٹ نقوش رقم فرمائے، آقائے رفیعی
خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق مراسم میں حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے سیرتِ حضرت فاطمہؑ میں وقت کے انتظام (Time Management)" کے موضوع پر خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ حضرت فاطمہؑ کی شبِ شہادت کے موقع پر حسینیہ امام خمینیؒ تھران میں عزاداری کی تیسری شب کے مراسم میں ہزاروں عقیدتمندوں اور متعدد حکومتی ذمہ داران اور تینوں قوتوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق مراسم میں حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے سیرتِ حضرت فاطمہؑ میں وقت کے انتظام (Time Management)" کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے بے مقصدگی، بے نظمی، اولویت اور ترجیحات کے نہ ہونے اور جلد بازی جیسے عوامل کو وقت کے ضیاع کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت صدیقہ کبریٰؑ نے صدقٖ نیت، مقصدیت، درست اولویت بندی، اور وقت کے جامع استعمال کے ذریعے اپنی مختصر مگر بابرکت عمر میں اسلامی معاشرے اور نبوی خاندان کے لیے عظیم خدمات انجام دیں، اور تبیین، روشنگری اور دفاعِ ولایت کے میدان میں مؤثر قدم اٹھائے۔ اس مجلس میں میثم مطیعی نے بھی بانوئے دو عالم، حضرت فاطمہؑ کے مصائب پڑھے، نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی۔