میکسیکو کی مس یونیورس کی جیت؛ ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
مس یونیورس 2025 کے مقابلے میں میکسیکو کی فاطمہ بوش نے نئی مس یونیورس کا تاج تو حاصل کرلیا مگر ابھی جشن ختم بھی نہ ہوا تھا کہ مقابلے کے سابق جج عمر حرفوش نے ایسا دعویٰ کردیا جس نے دنیا بھر کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
لبنانی نژاد فرانسیسی کمپوزر اور سابق مس یونیورس جج عمر حرفوش نے الزام لگایا ہے کہ فاطمہ بوش کو جتوانے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا گیا تھا، اور اس کے پیچھے مس یونیورس آرگنائزیشن کے سربراہ راؤل روچا کے مبینہ کاروباری مفادات شامل تھے۔ عمر کے مطابق راؤل روچا کے فاطمہ بوش کے والد کے ساتھ کاروباری تعلقات تھے، اسی لیے نتیجہ ’طے شدہ‘ تھا۔
عمر حرفوش نے ججز کے پینل سے استعفیٰ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فائنل سے 24 گھنٹے پہلے ہی امریکی چینل HBO پر کہہ چکے تھے کہ ’مس میکسیکو جیتے گی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں راؤل روچا اور ان کے بیٹے نے ان سے براہِ راست درخواست کی کہ وہ فاطمہ بوش کے حق میں ووٹ دیں کیونکہ ’یہ ہمارے کاروبار کے لیے مفید ہوگا‘۔
View this post on Instagramمس یونیورس آرگنائزیشن نے فوراً اس الزام کو رد کردیا۔ راؤل روچا نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمر کو ججز کے پینل سے ہٹا دیا تھا کیونکہ ان کے بیانات ’بیانڈ دی کراؤن‘ جیسے خیراتی پروگرام کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ مزید برآں روچا نے وہ ٹیکسٹ میسیجز بھی شیئر کر دیے جن میں عمر کو پینل سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹس دیا گیا تھا۔
اس کے جواب میں عمر حرفوش نے دعویٰ کیا کہ انہیں ’غیر مہذب گفتگو‘ کی وجہ سے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ مقابلے کے پریلمنری راؤنڈز شروع ہونے سے پہلے ہی ایک ’خفیہ کمیٹی‘ نے 30 فائنلسٹس منتخب کر رکھے تھے، اور یہاں تک کہا کہ ایک امیدوار اور انتخابی کمیٹی کے رکن کے درمیان مبینہ رومانس نے صورتِ حال کو مزید مشکوک بنا دیا تھا۔
تاہم مس یونیورس آرگنائزیشن نے ان تمام بیانات کی سختی سے تردید کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ نہ کوئی خفیہ انتخابی کمیٹی وجود رکھتی ہے، نہ نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ان کے مطابق تمام فیصلے مکمل شفافیت کے ساتھ کیے گئے تھے اور ججز کو باضابطہ طریقے سے منتخب کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عمر حرفوش نے مس یونیورس راؤل روچا فاطمہ بوش
پڑھیں:
کوہستان کرپشن اسکینڈل، گرفتار 3ملزمان کی نیب کو پلی بارگین کیلئے درخواست
کوہستان کرپشن اسکینڈل، گرفتار 3ملزمان کی نیب کو پلی بارگین کیلئے درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس میں گرفتار تین ملزمان نے قومی احتساب بیورو (نیب)کو پلی بارگین کی درخواستیں دے دیں۔نیب ذرائع کے مطابق تین ملزمان نے نیب کو 15ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین کی درخواستیں جمع کرائی ہیں تاہم نیب خیبرپختونخوا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28نومبر کو ہو گا، جس میں ان درخواستوں کا جائزہ لیا جائیگا۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ درخواستوں میں بینک اکاونٹس، جائیدادیں، گاڑیاں، سونا اور نقدی ظاہر کی گئی ہے اور ملزمان کی متعدد جائیدادیں رشتہ داروں کے نام پر بھی ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو پلی بارگین درخواستیں بھجوانے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور جن ملزمان نے درخواستیں دی ہیں ان میں نیشنل بینک کیشئر ریاض، کنٹریکٹر ایوب اور ممتاز شامل ہیں۔
ملزمان کی جانب دی گئیں پلی بارگین کی درخواستیں نیب کے پی ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد چیئرمین نیب کو ارسال کی جائیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد جموں و کشمیر کابینہ میں شامل اراکین کو وزارتوں کے قلمدان تفویض آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں شامل اراکین کو وزارتوں کے قلمدان تفویض پی آئی اے کا سنیئر فلائٹ اسٹیورڈ آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتا ہو گیا ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی 1437ھ 23نومبر بروز اتوار ہوگی دبئی ائیر شو، بھارتی لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرگئے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13بھارتی سرپرست خوارج ہلاک دبئی ائیر شو میں طیارہ گرنے کا واقعہ، بھارتیوں کی اپنی فضائیہ پر تنقید، ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم