2025-11-26@14:09:43 GMT
تلاش کی گنتی: 13287

«جیت گئے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خالی میدان میں بھی بھاگے تو آخری نمبر پر آئے گی، اس وقت ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہے، عوام نے بائیکاٹ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 129 کی سیٹ پر ہم نیا امیدوار میدان میں لائے، پورا دن سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی ہر پولنگ اسٹیشن سے جیت رہی تھی، ہمارے پاس جو نمبرز ہیں اس حساب سے ہم اچھی لیڈ سے جیت رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل آباد میں فارم 45 ایک گھنٹہ پہلے ہی سائن...
    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا ہے، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news ایشیا کپ بنگلہ دیش پاکستان رائزنگ اسٹار کرکٹ
    پاکستان نے عالمی کپ اسنوکر ٹیم چیمپیئن شپ 2025 اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر مسقط میں ہونے والی عالمی کپ ٹیم اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان نے ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کو دو کے مقابلے میں تین فریم سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان کے سابق عالمی چیمپیئن اور موجودہ ماسٹرز عالمی چیمپیئن محمد آصف اور اسجد اقبال پر مشتمل جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جوڑی کو شکست سے ہمکنار کیا۔، ٹرافی کا فیصلہ آخری فریم میں ہوا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے روایتی حریف بھارت کو 1۔3 دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ دریں...
    سٹی 42: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے  ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف اور اسجد اقبال کو مبارکباد  دی ۔ محسن  نقوی  نے کہا محمد آصف اور اسجد اقبال نے  ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ محمد آصف اور اسجد اقبال نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل میں فتح حاصل کی۔پاکستان کے  کھلاڑیوں نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا ۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا محسن نقوی نے کہا دونوں کھلاڑیوں اور کوچز کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔پاکستان ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔
    مسقط (ویب ڈیسک)مسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان بیسٹ آف فائیو فریمز کا مقابلہ پاکستان نے 2-3 سے جیت لیا، قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مین اور نیسن وان کو شکست سے دو چار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی اسنوکر پلیئرز نے بھارتی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔سیمی فائنل مقابلے میں محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی نے بھارت کے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کا شاندار مقابلہ کرتے ہوئے 3-1سے فتح اپنے نام کی تھی۔
    بھارتی وزیراعظم نے جنوبی افریقہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات واضح طور پر تباہی کی موثر تیاری اور ردعمل کیلئے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں جی 20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے دوسرے سیشن کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قدرتی آفات کی تیاری اور ردعمل میں عالمی تعاون کو بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ نریندر مودی نے دنیا بھر میں قدرتی آفات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ان کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں انسانیت کے لئے ایک بڑا چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی جی ٹونٹی 2023ء کی صدارت کے دوران ڈیزاسٹر...
    سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیالت کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔ پاکستان اسکواڈ صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم، عثمان طارق، نسیم شاہ زمبابوے اسکواڈ برین بیننٹ، تادیونشے، برینڈن، سکندر رضا، ریان، ٹونی، تشینگا، بریڈ، تینوتینڈا، رچرڈ، ویلنگٹن
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے اپنے پلیٹ فارم پر موجود صارفین کی لوکیشن دکھانے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے علاوہ دوسروں کی پروفائلز پر جا کر یہ دیکھ سکیں گے کہ کسی فرد یا اکاؤنٹ کا اصل مقام کیا ہے، یہ فیچر صارفین کے بارے میں مزید معلومات ظاہر کرے گا تاکہ لوگ یہ جان سکیں کہ وہ پلیٹ فارم پر کس سے بات کر رہے ہیں۔ ???? X disables profile location feature hours after launch — as major US right wing X accounts turn out to be Indians cosplaying as Western conservatives. — South Asia Index (@SouthAsiaIndex) November 22, 2025 گذشتہ روز اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایکس...
    راولپنڈی(نیوزڈیسک)ٹرائی نیشن سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور اسپنر عثمان طارق کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا۔ فاسٹ باؤلر سلمان مرزا اور اسپنر ابرار احمد کو زمبابوے کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا ہے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، بابر اعظم، صاحب زادہ فرحان اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، عثمان طارق اور نسیم شاہ بھی فائنل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
    سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    چین کے شمالی خودمختار علاقے انر منگولیا کے شہر باوٹو میں ’لائنگ فلیٹ‘ مقابلے میں 23 سالہ نوجوان نے حیران کن کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل 33 گھنٹے 35 منٹ بستر پر لیٹے رہ کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ یہ مقابلہ ایک مقامی میٹریس برانڈ نے 15 نومبر کو شاپنگ سینٹر میں منعقد کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایک ملک جہاں ہلکی سی نیند کے بدلے ساڑھے 4 لاکھ روپے پاکستانی ملتے ہیں ’لائنگ فلیٹ‘ کا عنوان چین کے اس مقبول رجحان سے لیا گیا ہے جس میں نوجوان معاشرتی دباؤ اور سخت معاشی حالات سے تنگ آکر کم سے کم محنت اور آرام طلب طرزِ زندگی اختیار کرتے ہیں۔ منتظمین کے مطابق مقابلے میں جیت اسی امیدوار کی تھی...
    لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے آل  پاکستان ایچ ای سی یونیورسٹی باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ پنجاب یونیورسٹی نے 16 سال بعد  92 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف لاہور نے 72 پوائنٹس کے ساتھ کی دوسری پوزیشن اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا 70 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر رہا۔ پی یو کے ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور نے کہا کہ یہ پنجاب یونیورسٹی کی باڈی بلڈنگ ٹیم کی تاریخی فتح ہے کیونکہ 16 سال بعد پی یو نے ایچ ای سی چیمپیئن شپ 2025-26 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ وی سی ڈاکٹر محمد علی کی کھیل دوستانہ پالیسیاں اور ہماری ٹیم...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سوانح عمری میں ایسے حقائق سامنے لانے والے ہیں جن پر برسوں سے پردہ ڈال دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کی پینشن بحال کردی ان کا کہنا ہے کہ یہ وہ سچائیاں ہیں جنہیں جان بوجھ کر سایوں میں رکھا گیا اور کبھی منظرِ عام پر نہیں آنے دیا گیا۔ اپنے فیس بک ویڈیو بیان میں سرفراز نواز نے بتایا کہ وہ اُس خفیہ دنیا سے پردہ اٹھانے والے ہیں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے تک چھپا رکھا تھا۔ ان کے مطابق برسوں تک وہ اکیلے کھڑے ہو کر اُن لوگوں کے خلاف...
    پاکستان نے SEA-ME-WE 6 سب میرین کیبل سسٹم کی تعیناتی کے ساتھ اپنی عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کو مزید مضبوط بنا لیا ہے۔ یہ 19 ہزار 200 کلومیٹر طویل جدید اور اعلیٰ صلاحیت کا فائبر نیٹ ورک ہے جو پاکستان کو سنگاپور اور فرانس کے درمیان واقع ممالک سے مربوط کرتا ہے۔ وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے مطابق، مجموعی طور پر 100 ٹی بی پی ایس سے زائد کی گنجائش فراہم کرنے والا SEA-ME-WE 6 جنوب مشرقی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور مغربی یورپ کے درمیان سب سے کم تاخیر والے رابطوں میں سے ایک ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں مزید 3 سب میرین کیبلز لگائی جائیں گی، شزہ فاطمہ بیان کے مطابق کنسورشیم میں ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (پاکستان)، بنگلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے اپنی سوانح عمری شائع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کی دنیا میں میچ فکسنگ سمیت کئی چونکا دینے والے حقائق سامنے لانے والے ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وہ سچائیاں، جنہیں برسوں سے نظر انداز کر کے اندھیروں میں دھکیل دیا گیا تھا، اب منظرِ عام پر لانے کا وقت آ گیا ہے۔سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ وہ اس خفیہ اور پراسرار دنیا سے پردہ اٹھانے جا رہے ہیں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے تک اپنی سرگرمیوں کے ذریعے چھپائے رکھا۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اُن طاقتور عناصر کے خلاف اکیلے ڈٹے رہے جو چپ چاپ کھیلوں...
    ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزم 2019ء سے لیاری گینگ وار عبدالصمد کے فرنٹ مین کے ساتھ منسلک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق کاٹھیاواری گروپ سے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملزم 2019ء سے لیاری گینگ وار عبدالصمد کے فرنٹ مین کے ساتھ منسلک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    مس یونیورس 2025 کے مقابلے میں میکسیکو کی فاطمہ بوش نے نئی مس یونیورس کا تاج تو حاصل کرلیا مگر ابھی جشن ختم بھی نہ ہوا تھا کہ مقابلے کے سابق جج عمر حرفوش نے ایسا دعویٰ کردیا جس نے دنیا بھر کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ لبنانی نژاد فرانسیسی کمپوزر اور سابق مس یونیورس جج عمر حرفوش نے الزام لگایا ہے کہ فاطمہ بوش کو جتوانے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا گیا تھا، اور اس کے پیچھے مس یونیورس آرگنائزیشن کے سربراہ راؤل روچا کے مبینہ کاروباری مفادات شامل تھے۔ عمر کے مطابق راؤل روچا کے فاطمہ بوش کے والد کے ساتھ کاروباری تعلقات تھے، اسی لیے نتیجہ ’طے شدہ‘ تھا۔ عمر حرفوش نے ججز کے پینل...
    امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ دنیا بھر میں ڈیپ فیک کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والی شخصیت قرار پائی ہیں۔ سائبر سیکیورٹی فرم میکافی کی نئی رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے ڈیپ فیک صرف غیر اخلاقی مواد تک محدود نہیں رہے بلکہ دھوکے بازوں نے ان کی نقل بنا کر جعلی برانڈ انڈورسمنٹس، اشتہارات اور فراڈ لنکس بھی پھیلائے۔  مجرمان AI کی مدد سے مشہور شخصیات کی آواز اور چہرہ تیار کرکے جعلی گفٹس، کرپٹو اسکیمز اور بیوٹی پراڈکٹس کے نام پر ایسے لنکس بناتے ہیں جو مالویئر اور آن لائن فراڈ کا باعث بنتے ہیں۔ میکافی کے سروے کے مطابق 72 فیصد امریکیوں نے جعلی سیلیبرٹی انڈورسمنٹس دیکھیں، 39 فیصد نے ان لنکس پر کلک کیا جبکہ...
    کراچی: پہلی سندھ ای اسپورٹس چیمپین شپ کے ویلورینٹ گیم کا ٹائٹل گیم تھیوری ٹیم نے جیت لیا۔ کراچی میں منعقد ہونے والی پہلی سندھ ای اسپورٹس چیمپین شپ کے ویلورینٹ گیم کا ٹائٹل گیم تھیوری ٹیم نے جیت لیا جبکہ کاؤنٹر اسٹرائیک 2 کا ٹائٹل ٹیم لیجن نے جیتا۔ وزیر کھیل سندھ محمد بخش مہر نے پہلے گیمز کے فائنل کے انعامات تقسیم کیے جہاں فاتح ٹیموں کو 5، 5 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا ای اسپورٹس چیمپین شپ کا انعقاد بلاول بھٹو زرداری کا وِژن ہے۔
    اسرائیل نے ہفتے کے روز غزہ کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر فضائی حملے کیے، جن میں بچوں سمیت کم از کم 24 فلسطینی شہید اور 87 زخمی ہو گئے جس کے بعد حماس نے جنگ بندی کے ثالثوں سے مداخلت کی اپیل کردی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق پہلا حملہ غزہ شہر کے شمالی علاقے میں ایک کار پر کیا گیا، جس کے بعد دیر البلح اور نصیراٹ پناہ گزین کیمپ میں مزید حملے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: ’اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو جائز سمجھتے ہیں‘، حماس نے غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد مسترد کردی غزہ شہر کے رمال محلے میں ڈرون حملے میں 11 افراد شہید اور 20 زخمی ہوئے، جس کی الشفا اسپتال...
    ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی جیت اور ٹریوس ہیڈ کی سنچری سے کرکٹ آسٹریلیا افسردہ کیوں؟ وجہ سامنے آگئی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جیت سے کرکٹ آسٹریلیا کا لاکھوں کا نقصان ہو گیا، ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ سنچری سے ٹیسٹ میچ دوسرے روز ہی ختم ہو گیا۔ ٹریوس ہیڈ کی وجہ سے ٹیسٹ تیسرے روز تک بھی نہ جا سکا، جیت نے کرکٹ آسٹریلیا کا نقصان کرا دیا، پہلے سے خسارے کا شکار کرکٹ آسٹریلیا کے افسران افسردگی کے عالم میں ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ 1921 کے بعد پہلا ایشیز ٹیسٹ ہے جو دو روز مکمل ہوا ہے، کرکٹ آسٹریلیا کو تیسرے اور چوتھے روز...
    عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو جیلوں میں مسلسل نظربند رکھ کر انہیں بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنماوں اور کارکنوں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو جیلوں میں مسلسل نظربند رکھ کر انہیں بڑے پیمانے...
    ابوظہبی ٹی10: محمد عامر کی کپتانی میں کوئٹہ کیولری کی چوتھی لگاتار فتح، پوائنٹس ٹیبل پر راج برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی: ابوظہبی ٹی10 لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور محمد عامر کی شاندار کپتانی اور دھماکے دار انٹری نے کوئٹہ کیولری کی کارکردگی میں نیا جوش بھر دیا ہے۔ عامر نے نہ صرف قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 2 اوورز میں 16 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کر کے میچ کا رخ پلٹ دیا۔ عامر کی اس جاندار کارکردگی نے کوئٹہ کیولری کو مزید مضبوط کر دیا ہے، جس نے لگاتار چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس اپنے نام کر لیے ہیں۔ +2.784...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بدستور کی جاری رہیں۔ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں رفاہ میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیل نے حماس کے ارکان کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، صہیونی فوج نے خان یونس میں ڈرون حملہ کیا جس کے باعث ایک فلسطینی شہید جبکہ 4 بچے زخمی ہوگئے۔ غزہ میںاسپتال،ا سکول اور پناہ گاہیں مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، عالمی برادری نے جنگ بندی کی اپیلیں جاری کی ہیں لیکن اسرائیلی کارروائیاں رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔عرب میڈیا کے مطابق قطر، مصر،امریکا اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کم...
    کراچی: شہر قائد کے نارتھ کراچی سیکٹر 11-ای کے رہائشیوں نے پانی کی شدید قلت کے خلاف کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ناگن چورنگی پمپنگ اسٹیشن پر رات گئے دھاوا بول دیا۔ مظاہرین جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی نے "پانی دو، پانی دو" کے نعرے لگاتے ہوئے عملے پر تشدد کی کوشش کی، جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ ایک ماہ سے زائد عرصے سے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مایوس شہریوں نے پانی ٹینکروں پر انحصار کرنا ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ ایک ماہ ہوگیا واٹر کارپوریشن والے پانی نہیں دے رہے اور پانی خرید کر استعمال کرنا ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایبٹ آباد (صباح نیوز) ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی میں مسافر وین ایک ہزار فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں وین میں موجود تمام 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن میں امتحان دینے کے لیے جانے والی دو سگی بہنیں اور باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں حادثے کی وجہ گاڑی کے بریک فیل ہونا بتائی جا رہی ہے، کھائی زیادہ گہری ہونے کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ خبر ایجنسی گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا لاہور مینار پاکستان میں اجتماع عام کے دوسرے روز سیشن کے آغاز میں لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خاندان، وصیت اور وراثت میں چلنے والی پارٹیاں کبھی بھی انقلاب نہیں لاسکتیں،جماعت اسلامی نظریاتی وجمہوریت جماعت ہے،حکمران جمہوریت کی نرسری کالج و یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس کے انتخابات نہیں کرانا چاہتے، خاندان، وصیت اور وراثت پر چلنے والی پارٹیاں نوجوانوں سے خوف زدہ ہیں،مسلم لیگ ن کے ظالمانہ بلدیاتی ایکٹ کے ذریعے تمام اختیارات پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز سن لیں کہ پنجاب کے ظالمانہ ایکٹ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں بھرپور...
    جین زی کے دور میں جب سوشل میڈیا کو سب ضرورت کیلیے استعمال کرنے لگے ہیں ایسے میں ایک اداکار نے سماجی رابطوں کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم اداکار یا کسی بھی معروف شخصیت اور مداحوں کے درمیان آسان اور تیز ترین رابطے کا واحد ذریعہ ہے جہاں مداح گاہے بگاہے اپ ڈیٹس حاصل کرتے ہیں۔ ایسے میں بھارتی اداکار رونیت رائے نے سوشل میڈیا کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔ 60 سالہ بھارتی اداکار رونیت نے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا اعلان ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے کیا اور بتایا کہ وہ کچھ عرصے کیلیے بریل لے رہے ہیں۔ رونیت نے لکھا کہ ’میں خود پر توجہ دینا، توازن برقرار رکھنا اور تنہائی...
    بھارتی اداکار رونیت رائے نے اچانک سوشل میڈیا کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ 60 سالہ اداکار نے ایک جذباتی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز سے وقفہ لے رہے ہیں۔ رونیت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ خود پر توجہ دینا، زندگی میں توازن قائم رکھنا اور تنہائی میں وقت گزارنا چاہتے ہیں، اور اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنا ان کے لیے ضروری ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب سوشل میڈیا دنیا بھر میں اداکاروں اور مداحوں کے درمیان رابطے کا سب سے تیز اور آسان ذریعہ بن چکا ہے۔ رونیت کے مداحوں نے ان کے فیصلے کو احترام کے...
    محورِ مقاومت کے بارے میں بغداد کے امام جمعہ نے کہا کہ سید حسن نصراللہ اور دیگر مزاحمتی رہنماؤں کی شہادت نے، دشمن کے پروپیگنڈے کے برعکس، نہ صرف مزاحمت کو کمزور نہیں کیا بلکہ اس کی یکجہتی اور قوت کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بغداد کے امام جمعہ آیت اللہ سید یاسین الموسوی نے کہا ہے کہ عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عراقی عوام میں شعور اور بیداری بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر خطے کے لیے صہیونی حکومت کے خطرناک منصوبے کے بارے میں بھی خبردار کیا۔ آیت اللہ الموسوی کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات کے نتائج عراقی قوم کی آگاہی اور بصیرت کا روشن...
    پاکستان میں نئی انٹرنیٹ کیبل بچھا دی گئی، کنیکٹیویٹی میں بہتری آئے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان نے جنوب مشرقی ایشیامشرقِ وسطیمغربی یورپ (SEA-ME-WE) 6 سب میرین کیبل سسٹم کی تعیناتی کے ساتھ اپنے عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کو مضبوط کیا ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق یہ 19 ہزار 200 کلومیٹر اعلی صلاحیت کا فائبر نیٹ ورک ہے، جو پاکستان کو سنگاپور اور فرانس کے درمیان ممالک سے جوڑتا ہے۔ مزید بتایا کہ مجموعی صلاحیت کے 100 ٹی بی پی ایس سے زیادہ کی پیشکش کرتے ہوئے، یہ کیبل جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطی اور مغربی یورپ کے درمیان سب سے کم تاخیر والے راستوں میں سے ایک فراہم کرے گا۔وزارت آئی...
    اسلام ٹائمز: اپنے صدارتی خطاب میں مفتی محمد راشد اعظمی نے کہا کہ مفتی اعظم محمد کفایت اللہ انتہائی مخلص اور متواضع شخصیت کے حامل تھے، آج ہندو مسلم سبھی انکی عظمتوں کو بیان کر رہے ہیں، یہ انکی عظمت کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ انکے دور میں فلسطین کی حمایت میں بڑی تحریک چلائی گئی اور انہوں نے ظالم حکومت کی اس سلسلے میں کوئی پرواہ نہیں کی۔ رپورٹ: جاوید عباس رضوی مفتی اعظم ہند حضرت مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی (رہ) پر دو روزہ سیمینار کی اہم اور آخری مجلس آج ماؤلنکر ہال، کانسٹی ٹیوشن کلب نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ مولانا محمد سلمان بجنوری نائب صدر جمعیت علماء ہند اور مولانا مفتی محمد راشد اعظمی...
    اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حریت کانفرنس نے ہمیشہ بھارتی ایجنسیوں اور حکومتوں کیساتھ خفیہ روابط جاری رکھے اور کشمیری عوام کو دھوکہ میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری لیڈروں کی فریب کاریوں سے ہی بی جے پی ہم پر مسلط ہوگئی۔ متعلقہ فائیلیںشیبان عشائی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے۔ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منفرد و بے باک سیاسی موقف و نظریہ رکھتے ہیں۔ شیبان عشائی جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ  ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک نشست کے دوران شیبان عشائی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے حریت کانفرنس کے موقف میں...
    آئی ایم ایف کے پاکستان سے ٹیکس نیٹ بڑھانے، ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارہ نے پاکستان کو بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات کرد یے ہیں۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال پر زور دیا، اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف بجٹ سازی پر تکنیکی رپورٹ جنوری میں جاری کرے گا جبکہ آئی ایم ایف کی جاری...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے بجٹ کی تیاری میں ڈیٹا کے مؤثر استعمال، ٹیکس نیٹ کی توسیع، ضمنی گرانٹس کے آڈٹ اور دیگر اصلاحات پر زور دیا ہے۔ پاکستان کے حالیہ دورے پر آئے آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے حکومت سے مذاکرات کے دوران بجٹ سازی میں درست ڈیٹا کے استعمال پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی ٹیکس نیٹ بڑھانے، جعلی رسیدوں اور ریفنڈز پر قابو پانے، اور مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس چھوٹ یا مراعات ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ آئی ایم ایف کی تکنیکی رپورٹ جنوری میں جاری کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن، ٹیکس چوری، حقیقی آمدن چھپانے کا کلچر...
    پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ دہلی دھماکوں کا تعلق ہریانہ کے فرید آباد میں الفلاح یونیورسٹی سے تھا، جسکے بعد حکام نے اس کیس کے سلسلے میں ڈاکٹر مزمل، ڈاکٹر شاہین، لیب ٹیکنیشن باسط اور وارڈ بوائے شعیب کو گرفتار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس نے دہلی لال قلعہ دھماکے کی جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر تلاشی مہم تیز کردی ہے۔ کرائم برانچ اور مقامی پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتہ کو دھوج گاؤں میں مساجد، دکانوں، ہوٹلوں، گھروں اور گوداموں کا معائنہ کیا، جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کئی گاؤں والوں کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا،...
    خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے ڈاگ جدید میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک گھر کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گھر کی چھت اچانک گر گئی، جس سے کمرے میں موجود 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ رضوان، 9 سالہ ولیدہ، 6 سالہ ایان، 5 سالہ حفصہ اور 4 سالہ دعا شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر ملبے سے تمام افراد کو نکالا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پبی ہسپتال منتقل کیا۔...
    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا یہ میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔سری لنکا کو اپنے پہلے میچ زمبابوے کے ہاتھوں 67 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
    وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے این اے 96 ہری پور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی ذاتی حیثیت میں پیشی کے حکم پر خود پیش ہونے کے بجائے اپنا وکیل بھیج دیا۔ الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف کیس کی سماعت 24 نومبر کو مقرر کر دی ہے، جبکہ رانا ثنا اللہ کو بھی اس حوالے سے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے دوران سماعت کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے اپنے بیان میں عوام کو پروپیگنڈا کی طرف مائل کیا اور الیکشن کمیشن اور اس کے عملے کے بارے میں دھمکی...
    ---فائل فوٹو  لاہور ہائی کورٹ نے خاتون کی بریت کے بعد پولیس ریکارڈ مینجمنٹ سے ریکارڈ ڈیلیٹ کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے شہری ڈاکٹر عظمیٰ حمید کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عالت نے بریت یا ڈسچارج مقدمات کو پولیس سرٹیفکیٹ میں ظاہر کرنے سے روکتے ہوئے پولیس کو 10 روز میں درخواست گزار خاتون کو نیا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ہدایت دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری فیصلے کے مطابق بریت، ڈسچارج یا منسوخ مقدمات کا ذکر پولیس سرٹیفکیٹ میں نہیں کیا جا سکتا، پولیس بری مقدمات کا ریکارڈ رکھ سکتی ہے مگر سرٹیفکیٹ میں ظاہر نہیں کر سکتی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رولز...
    ---فائل فوٹو  شہر ایبٹ آباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین بیرن گلی کے قریب کھائی میں گری جس کے سبب باپ بیٹا سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی گاڑیاں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔
    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس ملاقات کو عمومی طور پر انتظامی معاملات پر مبنی ایک رسمی نشست قرار دیا جا رہا تھا، مگر اس کی پس منظر میں موجود سیاسی حساسیت اور بین الاقوامی معاملات نے اسے معمول سے کہیں زیادہ توجہ کا مرکز بنا دیا تھا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممدانی کے ساتھ ان کی نشست مؤثر، خوشگوار اور مستقبل کے لیے امید افزا رہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کوشش ہوگی کہ ممدانی کو تمام ممکنہ تعاون...
    ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقے میں تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک کیری ڈبہ اچانک بے قابو ہوکر انتہائی گہری کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب یاسر خلیل نامی ڈرائیور اپنی گاڑی کے ساتھ بیرن گلی سے ایبٹ آباد کی جانب آ رہا تھا کہ کھڑی مقام پر اچانک گاڑی کا توازن بگڑ گیا۔ شدید ڈھلوان کے باعث کیری ڈبہ تقریباً ایک ہزار فٹ تک لڑھکتا ہوا نیچے گہری کھائی میں جا گرا۔ گرنے کی شدت اتنی زیادہ تھی...
    پبی کی  تحصیل پبی کے علا ق ڈاگئی جد جدید میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتجے میں متعدد شہری جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع نے کہا کہ ملبے تلے دب جانے سے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی  ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کی لاشیں میاں راشد حسین شہید میموریل اسپتال پبی  منتقل کردی گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
    ایبٹ آباد: مسافر وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز ایبٹ آباد(آئی پی ایس) ایبٹ آباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین کھائی میں گرگئی۔ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی تھیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ خاندانوں، وراثت اور وصیت پر چلنے والے کبھی کوئی بڑا انقلاب نہیں لاسکتے۔لاہور میں اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، انسان ہونے کے ناتے ہم سب کو برابری کی سطح پر رکھیں گے، بدل دو نظام کا مطلب یہ ہے کہ اب جاگیرداروں کا نظام نہیں چلے گا، نظام وہ چلے گا جو اللّٰہ کی مرضی کا ہو گا۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جدوجہد کبھی غیر منظم نہیں ہوتی، گلی گلی محلے محلے جائیں گے، نظام کا شعور پیدا کریں گے، جماعت اسلامی میں قیادت اور کارکن میں فاصلہ نہیں ہوتا، جماعت اسلامی...
    عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی یاسر خلیل کی گاڑی (کیری ڈبہ) کھڑی کے مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری۔ اسلام ٹائمز۔ گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک گاڑی (کیری ڈبہ) خوفناک حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی یاسر خلیل کی گاڑی (کیری ڈبہ) کھڑی کے مقام پر ایک...
    بنوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے بنوں ریجن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں مقامی پولیس، سی ٹی ڈی، کوئیک رسپانس فورس اور سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 3اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد جہنم واصل گئے جب کہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ تمام کارروائیوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی نفری محفوظ رہی جب کہ اہل علاقہ کا بھی ان آپریشنز میں بھرپور تعاون بھی حاصل رہا، ہلاک دہشت...
    خیبر پختونخوا کے بنوں ریجن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں مقامی پولیس، سی ٹی ڈی، کوئیک رسپانس فورس اور سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 3اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد جہنم واصل گئے جب کہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ تمام کارروائیوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی نفری محفوظ رہی جب کہ اہل علاقہ کا بھی ان آپریشنز میں بھرپور تعاون بھی حاصل رہا، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن برآمد ہوا جب کہ فتنہ الخوارج کی مقامی کمانڈ پر بھی کاری ضرب لگی، جس میں اہم کمانڈرز...
    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کے پی کے میں بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں مقامی پولیس، سی ٹی ڈی، کوئیک رسپانس فورس اور سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 3اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد جہنم واصل گئے جب کہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔ تمام کارروائیوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی نفری محفوظ رہی جب کہ اہل علاقہ کا بھی ان آپریشنز میں بھرپور تعاون بھی حاصل رہا۔ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن برآمد ہوا جب کہ فتنۃ الخوارج کی مقامی کمانڈ پر بھی کاری ضرب لگی، جس میں اہم کمانڈرز ہلاک کردیے گئے۔ آپریشنز...
    —فائل فوٹو بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں پولیس، محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشنز کیے گئے جن میں 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں 3 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں، آپریشنز کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔سینٹرل پولیس آفس نے کہا کہ آپریشنز میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز محفوظ رہے، آپریشن کے دوران اہل علاقہ کا بھرپور تعاون بھی حاصل رہا، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15...
    ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی کے قریب ایک دل خراش حادثے میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ تھانہ بگنوتر کی حدود میں اُس وقت پیش آیا جب ایک کیری ڈبہ توازن بگڑنے کے بعد ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گرا۔ یہ بھی پڑھیے: ہری پور: باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق ریسکیو کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتا چلتا ہے کہ حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا ذوالفقار اور زبیر، دو سگی بہنیں، ڈرائیور یاسر خلیل اور ایک اور شخص اختر شامل ہیں۔ کھائی کی غیر معمولی گہرائی...
    دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف مستحکم آغاز کیا ہے۔ گوہاٹی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقا نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنالیے ہیں۔ ایڈن مارکرام 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رائن ریکلٹن 35 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
    گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک گاڑی (کیری ڈبہ) خوفناک حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی یاسر خلیل کی گاڑی (کیری ڈبہ) کھڑی کے مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 2 انٹر کی طالبات بھی شامل تھیں جو امتحان دینے...
    ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک گاڑی (کیری ڈبہ) خوفناک حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی یاسر خلیل کی گاڑی (کیری ڈبہ) کھڑی کے مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 2 انٹر کی طالبات بھی...
    امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ 27 ویں ترمیم والے سن لیں کہ اللہ کے نزدیک کسی وڈیرے جاگیردار، آرمی چیف یا صدر کو استثنیٰ حاصل نہیں، حکمران سمجھ لیں کہ اگر فلسطین کے مسئلے پر ابراہم ایکارڈ کا حصہ بننے کی کوشش کی گئی تو 25 کروڑ عوام انہیں نشانِ عبرت بنادیں گے، 78 سال قبل لاہور مینار پاکستان میں قرارداد پاکستان کیساتھ ایک اور قرارداد اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بھی شامل تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے تحت مینار پاکستان لاہور میں ملک گیر اجتماع عام ’’بدل دو نظام ‘‘ جاری ہے۔ اجتماع میں ملک کے تمام صوبوں سے بڑی تعداد میں مردوخواتین و مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک ہیں۔ امیر جماعت...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کے عالمی دن پر منعقدہ واک کی قیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اسکول سے باہر بچوں کی تعداد کم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ آئندہ 3 سال میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد آدھی کر دی جائے، ورنہ یہ تعداد 5 سال میں 5 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر‘ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل لرننگ اسکولوں کے قیام میں تعاون کریں تاکہ غربت اور سہولتوں کی کمی جیسے مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔ جب تک...
    ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق کسی قسم کی گفتگو ملاقات میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ظہران ممدانی کے کچھ فیصلے قدامت پسندوں کے لیے حیرت کا باعث بن سکتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ممدانی کچھ قدامت پسندوں کو واقعی حیران کر دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ظہران ممدانی کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی، انہوں نے کہا کہ نیویارک کی بہتری کے لیے نومنتخب میئر...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے ذاتی حیثیت میں طلب کیے جانے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی  نے وکیل کو بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری ملازمین کو دھمکیوں کے معاملے پر وکیل علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ  کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے  بھی پیش ہوئے۔ وکیل علی بخاری نے بینچ کو آگاہ کیا کہ ایک ہی وقت میں ڈی آر او نے نوٹس کررکھا ہے۔ ایک ہی وقت میں 2 جگہ سے نوٹسز ہوئے ہیں۔   الیکشن کمیشن بینچ کے ممبر کے پی کے نے ریمارکس دیے کہ...
     لاہور‘اسلام آباد‘ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار+نیوز رپورٹر+نامہ نگار) فیصل آباد کے علاقے ملک پور کی کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے اور آگ لگنے سے چار فیکٹریاں اور 9 گھر تباہ ہوگئے۔ دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد سمیت 20افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیٹر تک آواز سنائی دی اور ارد گرد کی آبادیوں میں کئی گھروں کی چھتوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔ ریسکیو حکام اور پولیس کے مطابق دھماکہ جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ کے لگ بھگ اس وقت ہوا جب ملک پور کی بونڈ بنانے والی فیکٹری میں کیمیکل کا کنٹینر...
    اسلام آباد‘ پشاور (وقائع نگار+ بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن کی جانب سے ذاتی حیثیت میں طلب کیے جانے پر وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے وکیل کو بھیج دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری ملازمین کو دھمکیوں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر وکیل علی بخاری الیکشن کمشن میں پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے بھی پیش ہوئے۔ وکیل علی بخاری نے بینچ کو آگاہ کیا کہ ایک ہی وقت میں ڈی آر او نے نوٹس کر رکھا ہے۔ ایک ہی وقت میں 2 جگہ سے نوٹسز ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن بینچ کے...
    لیہ کروڑ لعل عیسن میں ایک سال قبل نومولود کو فروخت کرنے والے باپ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایک سال بعد معاملے کی حقیقت پتا چلنے کے بعد ماں نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرا دیا، بچے کے باپ اور دیگر 4 افراد گرفتار کرلیا گیا۔خاتون کا الزام ہے کہ شوہر نے اپنی، بہن، اسپتال کی ملازمہ اور ڈاکٹر کے ساتھ مل کر بچے کو 8 لاکھ میں فروخت کر دیا تھا۔ بچے کو برآمد کر لیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مفتی منیب الرحمن اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’اور کافروں کے اعمال چٹیل میدان میں چمکتی ہوئی ریت کی مانند ہیں جس کو پیاسا (دور سے) پانی گمان کرتا ہے‘ یہاں تک کے جب وہ اس کے قریب پہنچتا ہے تو وہاں کچھ نہیں پاتا اور وہ اللہ کو اپنے قریب پاتا ہے جو اس کا پورا حساب چکا دیتا ہے اور اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے‘‘۔ (النور: 39) الغرض تپتی دھوپ اور سورج کی تیز روشنی میں جب آدمی کو پیاس ستاتی ہے اور وہ پانی کی تلاش میں رہتا ہے تو صحرا میں دور سے چمکتی ہوئی ریت اْسے پانی نظر آتی ہے‘ مگر جب وہ اس کے قریب پہنچتا ہے تو وہ ریت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ظہران ممدانی کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی، انہوں نے کہا کہ نیویارک کی بہتری کے لیے نو منتخب میئر کی مکمل معاونت کرے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے ظہران ممدانی نیویارک کے معاملات بہترین انداز میں چلائیں گے اور وہ معاملات جتنا بہتر چلائیں گے میں اتنا ہی خوش ہوں گا، ہم ان کی ہر ممکن مدد کریں گے تاکہ وہ شہریوں کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اعلانیہ یومِ سیاہ کے سلسلے میں حیدر چوک سے حیدرآباد پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ریلی میں ایس یو پی کے صدر سید زین شاہ، پی ٹی آئی کے رہنما ایڈووکیٹ فیصل مغل، مجلس وحدت المسلمین کے مولانا عمران علی دستی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سلیم ترین، ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری اسرار چانگ، سندھ بار کونسل کے رکن ایڈووکیٹ کے بی لغاری سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ملک پر آئینی مارشل لا مسلط کیا گیا ہے اور اس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد مکی شاہ تھانے کی حدود میں پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملی کہ مکرانی پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد واردات کی نیت سے کھڑے ہیں۔ پولیس کے پہنچنے پر انہوں نے فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں ایک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ زخمی حالت میں گرفتار شخص کی شناخت ابو سعید کے نام سے ہوئی ہے اس کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک اور ساتھی کو بھی پستول سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ نمائندہ جسارت گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد (صباح نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارتی فوجی محاصرے کے 2300 دن ہو جانے پر پاسبانِ حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مہاجرین، نوجوانوں، سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ہند مخالف مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر اقوامِ متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کی اپیلیں، بھارتی مظالم کے خلاف نعرے اور حقِ خودارادیت کے مطالبات درج تھے۔ شرکاء نے بھارتی جبرو استبداد کے خلاف سیاہ جھنڈے لہرا کر دنیا کو پیغام دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2300 دن سے جاری محاصرہ انسانیت کیخلاف بڑا جرم بن گیا ہے۔احتجاجی مظاہرے سے چیئرمین پاسبانِ حریت عزیر احمد غزالی، وائس چیئرمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ خصوصی) اجتماع عام کے پہلے دن کا تیسرا سیشن ’’بدل دو نظام‘‘ کے عنوان سے بہت اہمیت کا حامل رہا۔ جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی نے سیاست، نامور سینئر وکیل اکرم شیخ نے عدلیہ، معروف معاشی ماہر اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین نے معیشت، وائس چانسلر شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی پرفیسر ڈاکٹر اقبال خان نے صحت اور صدر تنظیم اساتذہ پاکستان الطاف حسین لنگڑیال نے پاکستان کے تعلیمی مسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالی۔ نمائندہ جسارت گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر)تنظیم خادم انسانیت حیدرآبادکی جانب سے بچوں کا عالمی دن منا یا گیا اس موقع پر سجاد خان چیر مین تنظیم خادم انسانیت حیدرآباد نے کہا ہر سال 20 نومبر کو دنیا بھرم بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد بچوں کے حقوق، ان کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت، تحفظ اور بہتر مستقبل کے لیے مؤثر اقدامات کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ دن اقوامِ متحدہ نے 1954 میں مقرر کیا تھا تاکہ دنیا بھر میں بچوں کے لیے امن، خوشحالی اور مساوی مواقع کو فروغ دیا جا سکے۔نعیم شیخ جنرل سیکریٹری Tkih-ngo Khadim E Insaniatابچوں کے عالمی دن کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ:بچوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور(جسارت نیوز ) خیرپور میں ڈاکوئوں کے خلاف کریک ڈاون ڈاکوئوں کی پناہ گاہیں نذر آتش 20 سے زائد شک افراد گرفتار نامعلوم مقام پر منتقل ڈاکوئوں کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہیگا ایس ایس پی خیرپور کی صحافیوں سے بات چیت تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کی قیادت میں ڈاکوئوں کے خلاف خیرپور کے کچے میں آپریشن شروع کیا ہے آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن 23 مشتبہ افراد گرفتار جبکہ فیض محمد بھنڈو تھانہ کی حد میں کاروائی دس سے زائد افراد گرفتارجبکہ گمبٹ کے تھانہ کھوڑا کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن کیا جا رہا ہے سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں سچل پولیس نے سپر ہائی وے چانڈیو گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم عظمت کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم اشوک کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے پستول، موٹر سائیکل، موبائل فون، خواتین سے چھینا گیا پرس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ شاپنگ مالز، شادی ہالز اور ریسٹورانٹس کے باہر زیادہ تر خواتین کو نشانہ بناتا تھا۔ واقعے کے وقت بھی ملزمان ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تقسیم اور طاقت کی دوڑ خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مصنوعی ذہانت دنیا کے جغرافیائی اور اقتصادی نقشے کو بدل رہی ہے، اور پاکستان کے لیے اقوام متحدہ کے اصولوں کی پاسداری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بعض عناصر خطے کا امن تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے جموں وکشمیر کے معاملے پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، کیونکہ اس...
    کراچی: دو شہریوں کے اغوا اور 3 ارب روپے تاوان کے معاملے میں کراچی اور بلوچستان پولیس کے اہل کار سمیت لڑکی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے تاہم کراچی پولیس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن سے دو شہریوں کے اغوا اور بھاری تاوان طلب کرنے کی سنگین واردات میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں، اغوا کی کارروائی میں ایک لڑکی سمیت کراچی اور بلوچستان پولیس کے اہلکار ملوث پائے گئے۔ تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور پر کنول نامی لڑکی نے کراچی میں اغواکاروں کی مدد اور سہولت کاری کی، عامر اور شاہزیب نامی شہریوں کو 23 ستمبر کو گارڈن کے علاقے سے گاڑی سمیت اغوا...
    اسلامی یکجہتی گیمز کے ریسلنگ مقابلوں میں پاکستان کے پہلوان محمد گلزار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، ارشد ندیم نے اسلامک سولیڈریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا مقابلے کے دوران ایک مرحلے پر ترکیہ کے پہلوان کو 4–5 کی برتری حاصل تھی، تاہم محمد گلزار نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے انہیں شکست دی اور پاکستان کے لیے اہم میڈل جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’الحمدللہ، پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل‘ آئندہ بھی مزید کامیابیاں آئیں گی، ارشد ندیم یاد رہے کہ اسلامی یکجہتی گیمز پاکستانی ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر بھی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی، جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں مختلف وزرا اور رہنماؤں کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو این اے-96 فیصل آباد میں ضمنی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 نومبر کو طلب کر لیا۔ ای سی پی کے مطابق طلال چوہدری نے حلقے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا، جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خصوصی برائے وزیر...
    وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری ملازمین کو دھمکیوں کے معاملے پر وکیل علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ذاتی حیثیت میں طلب کیے جانے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وکیل کو بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری ملازمین کو دھمکیوں کے معاملے پر وکیل علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ  کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے  بھی پیش ہوئے۔ وکیل علی بخاری نے بینچ کو آگاہ کیا کہ ایک ہی وقت میں ڈی آر او نے نوٹس کررکھا ہے۔ ایک...
    لاہور:(نیوزڈیسک) ریاض اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے ریسلنگ میں برانز میٍڈل جیت لیا، ریسلر محمد گلزار نے 97 کلو گرام میں پاکستان پرچم بلند کیا، ان گیمز میں ایک گولڈ، ایک سلور اور تین برانز کے ساتھ پاکستان پانچ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔ محمد گلزار نے ریپیچارج راؤنڈ میں افغانستان کے پہلوان کو شکست دینے کے بعد برانز میڈل فائٹ میں ترکی کے پہلوان کو 5-4 پوائنٹس کے ساتھ فال پوزیشن پر ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی پائی۔ فتح کے بعد گلزار نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے آپریشن ’بنیانِ مرصوص‘ کے نام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح وطن، اس کے محافظوں اور شہداء کے لیے ہے۔ گلزار کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کا سری لنکا کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا ہے۔ دوحہ میں کھیلے جارہے میں میں سری لنکا اے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنر بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز غازی غوری کی مستقل کارکردگی نے ٹیم کو ایک مقابلہ جاتی اسکور تک پہنچایا۔ پاکستان نے اچھی شروعات کی، جہاں اوپننگ بلے باز محمد نعیم اور فارغ فارم میں موجود ماز صادق نے پہلے وکٹ کے لیے 30 رنز کی شراکت قائم کی۔ چوتھے اوور میں ٹریون میتھیو نے نعیم کو 16 رنز پر آؤٹ...
    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنماء نے کہا کہ قوم کو متحد ہو کر اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلیے آواز بلند کرنا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی کال پر بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں نماز جمعہ کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مجلس علماء مکتب اہلبیت کی جانب سے گوٹھ غلام محمد، ضلع جعفر آباد میں بعد نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کی قیادت مجلس علماء مکتب اہلبیت بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد علی جمالی نے کی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستائیسویں ترمیم عوامی امنگوں کے خلاف...
    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال کے ایک دور افتادہ گاؤں کے سکول کے بچوں کی ایمانداری نے سب کو حیران کر دیا ہے۔وادی کھوت کے پرائمری سکول کے بچوں کو گھر جاتے ہوئے راستے میں کچھ رقم ملی، جسے انہوں نے خرچ کرنے کی بجائے سنبھال کر رکھا اور اگلے دن سکول ہیڈ ماسٹر کے حوالے کر دی۔سکول ہیڈ ماسٹر کے مطابق بچوں نے 210 روپے ان کے حوالے کیے اور کہا کہ یہ پیسے ہمیں سکول کے باہر ملے ہیں، جس کے بھی ہیں ان کے حوالے کر دیں۔ہیڈ ماسٹر نے بچوں کی ایمانداری کو سراہنے کے لیے پورے سکول کے سامنے ان سے پیسے وصول کیے اور دونوں بچوں کو شاباشی دی، سکول انتظامیہ...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ نے لاپتہ شہری پرویز کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کاحکم  دیدیا اور شہریوں کی گمشدگیوں سے متعلق 18دسمبر تک پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس مبین لاکھو نے کہاکہ لگتا ہے تربیت کے کتابچے بھی تفتیشی افسران کو نہیں پڑھائے جاتے،کیا پولیس اہلکاروں کو تفتیش کی باقاعدہ تربیت نہیں دی جاتی؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ میں 10سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،مختلف علاقوں سے لاپتہ 4شہری بازیابی کے بعد عدالت پیش ہوئے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ دونوں کی بازیابی کیلئے 3ارب روپے مانگے جا رہے تھے،جسٹس یوسف علی سعید نے استفسار کیا کہ کیا تاوان ادا کرکے شہری واپس آئے؟وکیل درخواست...
    لاہور: ریاض اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے ریسلنگ میں برانز میٍڈل جیت لیا، ریسلر محمد گلزار نے 97 کلو گرام میں پاکستان پرچم بلند کیا، ان گیمز میں ایک گولڈ، ایک سلور اور تین برانز کے ساتھ پاکستان پانچ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔ ایکسپریس کے مطابق محمد گلزار نے ریپیچارج راؤنڈ میں افغانستان کے پہلوان کو شکست دینے کے بعد  برانز میڈل فائٹ میں ترکی کے پہلوان کو 5-4 پوائنٹس کے ساتھ فال پوزیشن پر ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی پائی۔ فتح کے بعد گلزار نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے آپریشن ’بنیانِ مرصوص‘ کے نام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح وطن، اس کے محافظوں اور شہداء کے لیے ہے۔ گلزار کا کہنا تھا کہ پاکستان ریسلنگ...
    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دوحا میں شیڈول ایونٹ کے دوسرے ناک آؤٹ میچ میں سری لنکا اے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بلے بازی کا دعوت دے دی۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے نے انڈیا اے کو سپر اوور پر شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کی تھی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں پرائیوٹ اسپتال کی جانب سے جڑواں بچوں میں سے ایک بچہ غائب کرنے کے مقدمہ میں عدالت کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر سمیت 9افراد کی ضمانت مسترد،ملزمان عدالت سے فرار۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے محمدی چوک اور سٹی تھانے سے چند قدم فاصلے پر پرائیوٹ مرک اسپتال میں سنجھوروکے دیہات گائوں سلیمان چانگ کے رہائشی محبت مری نے سٹی تھانے پر مرک اسپتال کے مالک اسلم میمن،لیڈی ڈاکٹر خورشید ظفر چنا، لیڈی ڈاکٹر شگفتہ میمن،لیڈی ڈاکٹر سمیرا کرن،ڈاکٹر شعیب میمن، نرس ثانیہ،آمنہ اور روزینہ سمیت 9 افراد پر جڑواں بچے پیدا ہونے پر ایک بچہ غائب کرنے کا ڈاکٹر ولیڈی ڈاکٹر اور عملے کے 9 افراد پر مقدمہ درج کرایا تھا جس پر ایڈیشنل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251121-01-2 لاہور (جسارت نیوز) اجتماع عام میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی کے کارکنان کی لاہور ریلوے اسٹیشن آمد کے موقع پر انتظامات نہایت منظم اور مثالی انداز میں کیے گئے۔ اسٹیشن پر خواتین کے لیے علیحدہ اور مردوں کے لیے الگ سہولیات کا اہتمام کیا گیا تاکہ ہر فرد کو باوقار اور آسان ماحول فراہم کیا جا سکے۔استقبال کے سلسلے میں کارکنان اور ذمے داران کی بڑی تعداد اسٹیشن پر موجود رہی، جو آنے والے مہمانوں کی رہنمائی، ان کی معاونت اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے میں مصروف رہی۔ خواتین کے لیے الگ استقبالیہ ڈیسک اور رہنمائی ٹیم نے خصوصی توجہ حاصل کی جبکہ مردوں کے لیے بھی باقاعدہ منظم لائنیں اور کیمپ قائم کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میرپورخاص کے سیاسی و سماجی رہنما سلامت لاکھو جھگڑے اور مارپیٹ کے مقدمہ میں عدالت میں پیش ہوئے۔ مدعی کی عدم پیشی اور وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔ سینٹرل جیل پولیس نے سلامت لاکھوکو مارپیٹ اور جھگڑے کے تین الگ الگ مقدمات میں حیدرآباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا۔ کوئی بھی مدعی عدالت میں پیش نہ ہوا اور وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ سلامت لاکھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدعی مقدمہ میں پیش نہیں ہوا اور مقدمہ نہیں چل رہا۔ اپوزیشن کو ڈر ہے...
    کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے سپر ہائی وے چانڈیو گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم عظمت کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم اشوک کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے پستول، موٹر سائیکل، موبائل فون، خواتین سے چھینا گیا پرس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ شاپنگ مالز، شادی ہالز اور ریسٹورانٹس کے باہر زیادہ تر خواتین کو نشانہ بناتا تھا۔ واقعے کے وقت بھی ملزمان ایک فیملی...
    دنیاوی زندگی آزمائشوں کا گھرہے۔ کبھی خوشی، غمی، آسائش اور کبھی مصیبت انسان کا مقدر بنتی ہے۔ قدرتی آفات جیسے زلزلے، طوفان، وبائیں اور سیلاب دراصل بندوں کے لیے آزمائشیں ہیں۔ ایسے وقت میں مومن کا امتحان یہ ہے کہ وہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی خبر گیری کرے، ان کے دکھ درد کو بانٹے اور ان کی ضرورتیں پوری کرے۔ اسلام نے ایسے مواقع پر متاثرین کی مدد کو صرف انسانیت کا تقاضا نہیں بلکہ عبادت اور قربِ الٰہی کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ مصیبت زدہ و دکھی انسانیت کی مدد، وقت کی ضرورت بھی ہے اور بہت بڑی عبادت بھی۔ کسی انسان کے دکھ درد کو بانٹنا حصولِ جنت کا ذریعہ ہے۔ کسی زخمی دل پر محبت و...
    پاکستان میں دولتمندوں اور موروثیت کی سیاست ختم نہیں کی جا سکی ہے ، حالانکہ اِس ضمن میں بڑے بڑے سیاستدانوں نے دعوے اور وعدے تو بہت کیے۔ اب 23نومبر2025 کو پنجاب اورخیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں تو ہم دیکھ رہے ہیں کہ جنہیں ٹکٹ دیے گئے ہیں، وہ موروثی اور مقتدرانہ سیاست ہی کا ایک سلسلہ لامتناہی ہے ۔ کسی سیاسی پارٹی نے اپنے کسی مخلص اور غریب سیاسی کارکن کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ گویا سیاسی کارکن بیچارے ساری حیاتی بس مقتدر اور دولتمند سیاستدانوں کے حُقے بھرنے کے لیے ہی رہ جاتے ہیں ۔ اِس ضمن میں پی پی پی، پی ٹی آئی اور نون لیگ بھی برابر کی ذمے دار...