ابوظہبی ٹی10: محمد عامر کی کپتانی میں کوئٹہ کیولری کی چوتھی لگاتار فتح، پوائنٹس ٹیبل پر راج برقرار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
ابوظہبی ٹی10: محمد عامر کی کپتانی میں کوئٹہ کیولری کی چوتھی لگاتار فتح، پوائنٹس ٹیبل پر راج برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
ابوظہبی: ابوظہبی ٹی10 لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور محمد عامر کی شاندار کپتانی اور دھماکے دار انٹری نے کوئٹہ کیولری کی کارکردگی میں نیا جوش بھر دیا ہے۔ عامر نے نہ صرف قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 2 اوورز میں 16 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کر کے میچ کا رخ پلٹ دیا۔
عامر کی اس جاندار کارکردگی نے کوئٹہ کیولری کو مزید مضبوط کر دیا ہے، جس نے لگاتار چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس اپنے نام کر لیے ہیں۔ +2.
دوسری جانب یو اے ای بلز، ڈیکن گلیڈی ایٹرز، ویسٹا رائیڈرز اور نادرن وارئیرز 4 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کی دوڑ میں موجود ہیں۔
اسپن اسٹیلینز اور اجمان ٹائٹنز نے ایک ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کیے۔
رائل چیمپس اب تک کوئی میچ نہ جیت سکے اور ٹیبل کے آخری نمبر پر موجود ہیں۔
ٹورنامنٹ فیصلہ کن مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے اور شائقین کرکٹ کو آئندہ میچز میں مزید بڑے مقابلوں کی توقع ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے وفد کا اسکانکم کا دورہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرادیا سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کو 129 رنز کا ہدف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکاکا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ اسٹارک کی تباہ کن بولنگ اور ہیڈ کی دھواں دھار سنچری، ایشز کا پہلا ٹیسٹ 2 روز میں ہی ختم ابوظہبی ٹی 10لیگ ؛معین علی کی شاندار اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دی ابوظہبی ٹی 10لیگ :کوئٹہ قوالری نے سنسنی خیز مقابلے میں ڈیکن گلیڈی ایٹرز کو شکست دے د یCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کوئٹہ کیولری عامر کی
پڑھیں:
ٹی10 لیگ: ہربھجن سنگھ کا شاہنواز دھانی سے مصافحہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹی10 لیگ کے میچ کے بعد بھارتی سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سے مصافحہ کیا، جس نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔
یہ مصافحہ ناردرن وارئیرز اور ایسپن اسٹیلینز کے مقابلے کے فوراً بعد ہوا، جہاں دھانی نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں صرف 8 رنز کا دفاع کیا اور ٹیم کو ٹورنامنٹ کی پہلی کامیابی دلائی، وارئیرز نے اسٹیلینز کو سنسنی خیز مقابلے میں چار رنز سے شکست دی۔
Harbhajan Singh handshake with Shahnawaz Dahani. Ab kahan gai patriotism indians ki. #AbuDhabiT10 @iihtishamm pic.twitter.com/4ZFfgP2ld3
— Ather (@Atherr_official) November 19, 2025
آخری اوور کے آغاز پر اسٹیلینز 107 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ جیت کے قریب تھے، لیکن دھانی نے صرف دو رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا رخ یکسر بدل دیا، اس کے بعد کپتان ہربھجن سنگھ خود بیٹنگ کے لیے آئے، لیکن آخری دو گیندوں پر درکار چھ رنز پورے نہ کر سکے، وہ آخری گیند پر رن آؤٹ ہوگئے، یوں میچ وارئیرز کے نام رہا۔
میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی روایتی طور پر ہاتھ ملانے کے لیے ایک دوسرے کے پاس آئے، جس میں ہربھجن سنگھ بھی شامل تھے، انہوں نے دھانی کے پاس آکر گرمجوشی سے مصافحہ کیا، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہوا، مداحوں نے اسے کھیل کی اچھی روح قرار دیا، جب کہ کچھ صارفین نے سابق بھارتی اسپنر کو ان کی پچھلی پالیسیوں کے برعکس رویّے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت لیجنڈز کا حصہ تھے، جنہوں نے دو مرتبہ پاکستان لیجنڈز کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مصافحے کا تنازعہ اس سال کئی مواقع پر سامنے آیا، ایشیا کپ 2025ء میں بھارتی کھلاڑیوں نے تینوں میچوں میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ رسمی مصافحہ نہیں کیا، اسی طرح آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025ء میں بھی دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔