انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث امپائر سمیت 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث امپائر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت مجیب الرحمان اور زاہد علی کے ناموں سے ہوئی ہے تاہم دونوں کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے کہا ملزم زاہد علی 2021 تک کرکٹ کھیلتا رہا اور ضلعی سطح پر امپائرنگ بھی کرتا رہا جبکہ وہ آن لائن کرکٹ جوئے میں ملوث تھا اور بین الاقوامی خواتین کرکٹرز کے ساتھ رابطے رکھتا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ زاہد علی نے زمبابوے، کینیا، گھانا سمیت دیگر افریقی ممالک کے کرکٹرز سے بھی رابطے کیے۔
ملزم زاہد علی خود کو پروفیشنل امپائر کے طور پر متعارف کراتا تھا اور مختلف ممالک میں منی لانڈرنگ میں بھی ملوث رہا۔ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے فونز سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، 3 اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی امجد شیخ نے کہا ہے کہ پاک کالونی میں ایس آئی یو نے کارروائی کی، جس میں 3 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن سے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور تفتیش کی جارہی ہے۔
امجد شیخ نے یہ بھی کہا کہ ملزمان نے متعدد لوٹ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، جو سینٹرل اور کیماڑی کے علاقوں میں کی گئیں۔