پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے کے دھندے میں 139 پلیٹ فارم ملوث نکلے جب کہ این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے تمام پلیٹ فارمز کی نشاندہی کرلی۔

ذرائع نے کہا کہ ڈیٹا فروخت میں ویب سائٹس، ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملوث ہیں، 18 موبائل ایپس، 17 ویب سائٹس اور 2 یوٹیوب چینلز کا پتا لگا لیا گیا، 75 فیس بک، 10انسٹاگرام، 12 ٹیلی گرام اور 10 ٹک ٹاک اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ افسران سمیت پاکستانیوں کا موبائل سمز ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک

ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ایک واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بھی بیچا جا رہا تھا، تفتیشی ٹیم کی سفارش پر پی ٹی اے نے تمام پلیٹ فارمز کو بلاک کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں مقدمات درج کرکے ذمہ داروں کی گرفتاریاں کی جائیں گی، گرفتار افراد سے حساس ڈیٹا حاصل کرنے کی تفتیش کی جائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ ڈیٹا بیچنے کا دعوی کرنیوالے کئی پلیٹ فارمز کے دعوے جھوٹ بھی نکلے، جرائم پیشہ عناصر متعدد پلیٹ فارمز پر پیسے لینے کے باوجود جعلی ڈیٹا دینے میں بھی مصروف رہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستانیوں کا پلیٹ فارمز

پڑھیں:

کراچی میں پھر دودھ مہنگا کرنے کی تیاریاں،11اکتوبر سے 300فی لیٹر ملے گا

دودھ کی پیداواری لاگت فی لیٹر271 روپے ہوگئی،انتظامیہ اورڈیری فارمز کا اجلاس
نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر عہدیداران، ریٹیلرز،ہول سیلرز نے کمشنر آفس میں دھرنا دیدیا

کراچی میں ایک بار پھر دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں کر لی گئیں۔گیارہ اکتوبر سے کراچی میں فی لیٹر دودھ 300 روپے کا ملے گا۔دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے سے قبل معمولی شرائط کا ڈھونگ۔ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن نے کراچی میں دودھ کی نئی قیمت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کے دفتر میں انتظامیہ اورفارمز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا،ایسوسی ایشن کاکہناتھا کہ دودھ کی پیداواری لاگت فی لیٹر271 روپے ہوگئی ہے، تمام اخراجات ملا کر صارفین کو فی لیٹر دودھ 300 روپے پر ملے گا ۔ اجلاس میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تجویز زیر غور آئی،مگر ناگزیر وجوہات کی بنا پر کمشنر کراچی نے فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،اجلاس کو درمیان میں ہی ختم کر دیا گیا۔ ڈیری فارمز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران، ریٹیلرز ایسوسی ایشن اور ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کمشنر آفس کے اندر ہی دھرنا دیدیا،ان کاکہناتھا کہ فوری طور پر دودھ کی نئی قیمت کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ ڈیری فارمز اور دیگر سٹیک ہولڈرز اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں، بصورت دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے 11 اکتوبر سے دودھ کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں حج 2026 کے لیے عازمین کی رہائش کا نیا لائسنسنگ سسٹم متعارف
  • کراچی میں پھر دودھ مہنگا کرنے کی تیاریاں،11اکتوبر سے 300فی لیٹر ملے گا
  • سندھ بلڈنگ، گلبرگ ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیراتی دھندے جاری
  • مشاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کیلیے بااثر یورپی ملک سے رابطے میں ہیں،اسحق ڈار
  • اسرائیلی حراست میں مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کیلیے ثالثی ملک سے رابطہ جاری ہے،  اسحاق ڈار
  • مشتاق احمد خان سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کیلیے ایک یورپی ملک سے رابطے میں ہیں، اسحاق ڈار
  • مشتاق احمد خان سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کیلئے ایک یورپی ملک سے رابطے میں ہیں؛ اسحاق ڈار
  • نواز لیگ سے لفظی جنگ،پیپلز پارٹی کاپنجاب اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ
  • مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کیلیے بااثر یورپی ملک سے رابطے میں ہیں، اسحاق ڈار
  • نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کرنے کی مہم کیوں چل رہی ہے؟