فیس بک، ایکس کے بعد یوٹیوب بھی جھک گیا، ٹرمپ کو کروڑوں ڈالر کی ادائیگی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
واشنگٹن: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 24.5 ملین ڈالر کے تصفیے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ مقدمہ اس وقت دائر کیا گیا تھا جب 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل ہل پر حملے کے بعد ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی مالک کمپنی الفابیٹ اس تصفیے کے تحت 22 ملین ڈالر "ٹرسٹ فار نیشنل مال" نامی غیر منافع بخش تنظیم کو دے گی، جو وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر کے لیے 200 ملین ڈالر اکٹھے کر رہی ہے۔ مزید 2.
اس سے قبل فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے جنوری میں 25 ملین ڈالر جبکہ ایک ماہ بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے 10 ملین ڈالر میں ٹرمپ کے ساتھ تصفیہ کیا تھا۔ اب یوٹیوب بھی اس فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
https://x.com/realDonaldTrump/status/1973221572585595221
واضح رہے کہ ٹرمپ نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر قدامت پسند آوازوں کو دبانے اور سیاسی تعصب کا الزام لگایا تھا۔ تاہم اب تمام بڑی کمپنیاں اپنے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور ٹرمپ کے اکاؤنٹس بحال کیے جا چکے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایکس (ٹوئٹر) میں ڈائریکٹ میسجز کی جگہ چیٹ کو دیدی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے بالآخر وہ نیا چیٹ پلیٹ فارم متعارف کر دیا ہے جس کا اعلان طویل عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ یہ نیا فیچر ڈائریکٹ میسجز کی جگہ لے گا اور اسے سادہ طور پر “چیٹ” کا نام دیا گیا ہے، جس میں میسجنگ کے حوالے سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ سہولیات شامل ہیں۔
نئے چیٹ پلیٹ فارم میں وائس اور ویڈیو کالز، فائل شیئرنگ، بھیجے گئے پیغامات کو ایڈٹ اور ڈیلیٹ کرنے کی سہولت، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور اسکرین شاٹ کی صورت میں نوٹیفکیشن جیسی خصوصیات فراہم کی گئی ہیں۔ فی الحال یہ چیٹ آئی او ایس ڈیوائسز اور ایکس کے ویب ورژن پر دستیاب ہے، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو اس کے لیے کچھ وقت مزید انتظار کرنا ہوگا۔
کمپنی کے مطابق ایک اضافی فیچر، وائس میمو، بھی تیار کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین آڈیو میسجز بھی بھیج سکیں گے۔ ایکس کافی عرصے سے اس نئے چیٹ سسٹم کی آزمائش کر رہا تھا۔ اس کا ابتدائی انکرپٹڈ ورژن 2025 کے آغاز میں متعارف کرایا گیا تھا، تاہم مئی میں اسے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ نئے اپ ڈیٹس کے بعد اب گروپ چیٹس اور میڈیا فائلز بھی مکمل طور پر انکرپٹڈ ہوں گی، جس سے صارفین کے لیے مزید محفوظ میسجنگ ممکن ہو سکے گی۔