کروڑوں ڈیجیٹل صارفین کا ڈیٹا چوری، پاکستانیوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں 18 کروڑ سے زائد ڈیجیٹل صارفین کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے ایڈوائزری جاری کردی، جس میں صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
نجی چینلکے مطابق پاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ فوری تبدیل کرلیں، گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین کاڈیٹا چوری ہوا ہے، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ انفوسٹیلر میلویئر سے صارفین کے اکاونٹس کی معلومات چوری کی گئیں، ڈیٹا لیک سے شناخت کی چوری، اکاؤنٹ ہیکنگ اور رینسم ویئر حملوں کا خطرہ ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق سرکاری ادارے اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، صارفین اپنے اکاونٹس دو مرحلہ جاتی توثیق (ٹو اسٹیپ ویری فکیشن) کے عمل کو فعال کریں، میلویئر کے ذریعے حساس معلومات چرا کر ڈیٹا بیس میں رکھی گئی ہیں۔
نیشنل سرٹ نے سفارش کی ہے کہ پاس ورڈ کبھی ای میل یا غیر محفوظ فائل میں نہ رکھیں، صارفین اینٹی وائرس اور سیکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں، صارفین غیر معمولی لاگ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، حکومت اور حساس اداروں کے نظام بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مسئلے کا واحد حل حفاظتی اقدامات، آگاہی اور مؤثر نگرانی ہے، فوری اقدامات نہ ہونے کی صورت قومی ڈیجیٹل نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستانی خواتین بیوٹیشنز کیلئے سعودی عرب میں ملازمت اور کاروبار کا زبردست موقع
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اکاو نٹس پاس ورڈ گیا ہے
پڑھیں:
سرپلس ایل این جی کھپانے کے لیے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور شروع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت پیٹرولیم نے سرپلس ایل این جی کھپانے کے لیے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا۔
نجی ٹی وی سماء نیوز نے وزارت پیٹرولیم ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پابندی ہٹانے سے گیس پریشر اور درآمدی لاگت پر اسسٹڈی شروع کر دی گئی ، قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کا معاہدہ 2030میں ختم ہورہا ہے، معاہدہ ختم ہونے کے بعد ہرسال 4ارب ڈالر کی ایل این جی منگوانا پڑے گی، درآمدی ایل این جی کا خرچہ گھریلو کنکشز سے پورا ہونے سے متعلق اسسٹڈی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کا ٹیرف 1800 اور درآمدی ایل این جی کا 3500ایم ایم سی ایف ڈی ہے، سردیوں میں درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو دینے سے 250 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
باپ کے جنازے میں شرکت کیلئے جانے والے 2بھائی بھی بلوچستان میں دہشتگردی کا نشانہ بن گئے
پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے کے باعث درآمدی ایل این جی سرپلس ہوگئی، سرپلس ایل این جی کے باعث مقامی گیس کی پیداوار روکنا پڑتی ہے، گیس پائپ لائنز پھٹنے سے بچانے کیلئے مقامی پیداوار روکنا پڑتی ہے۔ ایل این جی سرپلس ہونے کے باعث حکومت 5 کارگوز مؤخر بھی کرچکی۔
واضح رہے کہ کم ریکوری اور گیس کی قلت کے باعث گھریلو کنکشنز پر 2019میں پابندی لگائی گئی،300 ایم ایم سی ایف ڈی سے 40 لاکھ صارفین کو نئے کنکشز مل سکتے ہیں۔ اس وقت نئے گھریلو گیس کنکشنز کی 35 لاکھ سے زائد درخواستیں زیر التوا ہیں۔
ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق پابندی اٹھائی گئی تو سیکیورٹی جمع کرانے والے 3لاکھ صارفین ترجیج ہوں گے، اسٹدی مکمل ہونے کے بعد وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی ، وفاقی کابینہ ہی گھریلو گیس کنکشنز پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرے گی۔
امریکہ کا ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
مزید :