حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
بھارتی ہیکرز پہلگام واقعےکی آڑ میں بھی حکومتی ڈیٹاحاصل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے، حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کے خدشے پر کابینہ ڈویژن نے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس ای میل، واٹس ایپ پیغامات سے مشکوک فائل کےذریعے پھیلایا جاتا ہے، سائبر حملہ آور میلویئر وائرس کی حامل مشکوک فائل پہلگام واقعے کےنام سے بھیجتےہیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیاکہ میلویئر وائرس کے پاس خاموشی سے ڈیوائس سے ڈیٹا اور تصاویر اکھٹا کرنےکی صلاحیت ہے۔
کابینہ ڈویژن کی ایڈوائزری میں نامعلوم ذرائع سےآنے والی ای میلز کو نہ کھولنے اور نظراندازکرنے کی سفارش کی گئی ۔
ایڈوائزری میں سفارش کی گئی کہ کسی بھی اٹیچمنٹ کو کھولنےسے پہلے اینٹی وائرس سے اسکین کیا جائے اور مشکوک ای میل کی اطلاع فوری طور پر ادارے کے آئی ٹی ایڈمن کو دی جائے۔
ایڈوائزری حکومتی اور دفاعی اداروں کو دہری تصدیق کا نظام اور مضبوط پاسورڈ اپنانے اور کمپیوٹریالیپ ٹاپ پر مضبوط، اپڈیٹڈ اینٹی وائرس انسٹال رکھنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ ناقابل اعتبار کلاؤڈ اسٹوریج پر سرکاری یا ذاتی ڈیٹا محفوظ نہ کیا جائے اور نہ ہی آن لائن ڈاکیومنٹ کنورٹنگ ٹولز استعمال کیے جائیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایڈوائزری میں کی گئی
پڑھیں:
مڈعیدن ، ڈی سی کا ڈینگی وائرس سے بچائو کے حوالے سے اجلاس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر نو شہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ، کنٹرول اور آگاہی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، ڈی ایم پی پی ایچ آئی محسن علی عباسی، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ڈینگی وائرس ڈاکٹر عبدالستار، تمام میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے افسران، صحت، تعلیم، ریونیو، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت کے ساتھ دیگر متعلقہ افسران اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے اسپرے مہم کی نگرانی کریں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے اسپرے مشینوں، ادویات اور ڈینگی ٹیسٹ کٹس کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ اسپتالوں اور لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروانے والے ڈینگی کے مریضوں کی معلومات فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کو دی جائیں۔ انہوں نے بلدیاتی افسران پر زور دیا کہ وہ ہر ٹاؤن کمیٹی میں کم از کم دو اسپرے مشینیں خریدیں اور اپنی حدود میں مچھر مار اسپرے کو یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر ایسی رپورٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ڈینگی سے متعلق آگاہی کے لیے آگاہی پیغامات بھیجے جائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی وارڈز قائم کریں اور جس علاقے سے ڈینگی کی اطلاع ملی وہاں فوری اسپرے، مچھر دانی اور دیگر ضروری معلومات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مچھروں کے لاروا کے خاتمے کا عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس مہم کو سنجیدگی سے اور ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے۔