ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) پرویز مشرف کی ایک نایاب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں معروف قوال نصرت فتح علی خان کے مشہور گیت "میری زندگی ہے تو، میری ہر خوشی ہے تو" گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو کسی نجی محفل کی ہے جہاں پرویز مشرف صوفے پر بیٹھے موسیقاروں کے ساتھ محفل کا حصہ بنتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سگار تھامے نہایت دلجمعی کے ساتھ گانے کی دھن میں محو ہیں اور ان کے اطراف بیٹھے افراد ان کی گائیکی سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد

View this post on Instagram

A post shared by Mashriq Digital (@mashriqtv.

pk)

وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ بعض صارفین نے پرویز مشرف کی آواز اور موسیقی سے لگاؤ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی شخصیت کا خوبصورت پہلو تھا، جب کہ کچھ صارفین نے ان کے سیاسی دورِ حکومت اور متنازع فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پرویز مشرف کا مختصر تعارف:
پرویز مشرف 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے اور فروری 2023 میں 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے 7 اکتوبر 1998 کو آرمی چیف کا منصب سنبھالا اور 12 اکتوبر 1999 کو منتخب حکومت کو برطرف کر کے اقتدار سنبھالا۔ بعد ازاں 2002 میں ریفرنڈم کے ذریعے صدر پاکستان منتخب ہوئے اور 2004 میں آئینی ترمیم کے بعد وردی میں صدر رہنے کی اجازت حاصل کی۔انہوں نے 18 اگست 2008 کو صدارت سے استعفیٰ دیا اور ملک سے باہر چلے گئے جہاں انہوں نے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کی۔

قلندری چھا گئی ، پی ایس ایل ٹرافی لے گئی

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پرویز مشرف

پڑھیں:

’مریم نواز زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: لاہور میں گالیاں نکالنے والے شخص نے معافی مانگ لی، ویڈیو وائرل

لاہور میں بارش کے کھڑے پانی کی ویڈیو بنانے والے شخص کے کیمرے میں آکر پنجاب حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گالیاں دینے والے شخص نے گرفتاری کے بعد اپنے کیے پر معافی مانگ لی۔

شہری نے بارش کے کھڑے پانی کی ویڈیو بنانے والے شخص کے کیمرے میں اچانک آکر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حکومت پنجاب کو برا بھلا کہنا شروع کردیا تھا۔

چچا نے جو زبان استعمال کی وہ قابلِ مذمت ہے لیکن اس طرح معافی کی ویڈیوز بنوا کر آپ خود اپنا مذاق بنواتے ہیں۔ اگر ان کے ادا کئے گئے الفاظ قانون کے مطابق قابلِ گرفت تھے تو آپ مقدمہ چلاتے یہ ویڈیو بنوا کر کیا حاصل ہو گا؟ pic.twitter.com/WVTc0VePeY

— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) July 12, 2025

گالیاں نکالنے والے شخص نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حوالے سے بھی نازیبا الفاظ استعمال کیے اور کہاکہ سپہ سالار نے ہی ان لوگوں کو قوم پر مسلط کیا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جس کے بعد اس کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

گالیاں نکالنے والے شخص نے حکومت سے معذرت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پنجاب پولیس فیلڈ مارشل عاصم منیر گالیاں لاہور مریم نواز معافی مانگ لی وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
  • ’مریم نواز زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: لاہور میں گالیاں نکالنے والے شخص نے معافی مانگ لی، ویڈیو وائرل
  • اداکارہ حمیرا نے والدین سے متعلق کیا پیغام دیا تھا؛ ویڈیو وائرل
  • بیوی کو خوبصورت کہنے پر شوہر طیش میں آگیا؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • اداکارہ حمیرا کے چچا نے میڈیا کو حقائق بتا دیئے؛ ویڈیو وائرل
  • اب گوگل ویو 3 ساکت تصویر کو ویڈیو میں تبدیل کر سکتا ہے، نئی اپڈیٹ
  • ویڈیوز میں ڈھلتی تصویریں، گوگل نے پاکستان میں جدید اے آئی ٹولز ویو 3 اور فلو متعارف کرادیا
  • گوگل نے پاکستان میں جدید اے آئی ویڈیو ٹولز متعارف کرادیے
  • حیدرآباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے پولیس موبائل، وائرلیس اور کیپ کا استعمال ، ویڈیو وائرل
  • عمران اشرف شادی کب کریں گے؟ اداکار کی ویڈیو وائرل