بائیومیٹرک ڈیٹا چوری کا خطرہ،زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز) چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کا کہنا ہے کہ مختلف سرکاری محکمے اور سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنے ڈیٹا بیسز میں محفوظ کررہے ہیں، یہ حساس معلومات غلط استعمال اور چوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سیکٹر آئی ایٹ میں 10 منزلہ نادرا میگا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیرداخلہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی ہوا۔
چیئرمین نادرا نے کہا کہ سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنے ڈیٹابیسز میں محفوظ کررہے ہیں، حساس معلومات غلط استعمال اور چوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔ جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات کی علیحدہ اسٹوریج بند کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے نفاذ کو 31 دسمبر 2025 تک یقینی بنایا جائے، اس عمل کی نگرانی وزارت داخلہ کرے گی۔
اجلاس میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا، پہلے مرحلےمیں 2017 یا اس سے پہلے کے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کی جائیں گی
چیئرمین نادرا نے کہا کہ پی ٹی اے کے تعاون سے وہ سمز بلاک کی جارہی ہیں جووفات پا جانے والے افراد یا جن کے زائدالمیعاد شناختی کارڈز ہیں۔
اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کیلئے نئی امریکی تجاویز مان لی: وائٹ ہاؤس کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شناختی کارڈز نے کہا کہ
پڑھیں:
سول ڈیفنس پنجاب میں 5 ہزار سے زائد شہری بطور رضاکار رجسٹر، فیصل آباد سب سے آگے
محکمہ داخلہ کے جاری کردہ آن لائن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے شاندار رسپانس سامنے آیا ہے اور اب تک 5 ہزار سے زائد افراد بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
سیکریٹری داخلہ پنجاب کے مطابق خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان بڑی تعداد میں رجسٹریشن کروا رہے ہیں، جن میں فیصل آباد پہلے، بہاولپور دوسرے اور رحیم یارخان تیسرے نمبر پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں خود کو ایک باوقار اور متحد قوم ثابت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سول ڈیفینس پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 500 ملین روپے فنڈز جاری
سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی پر دن رات کام جاری ہے جبکہ سول ڈیفنس رضاکار 24 گھنٹے متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔
’اب تک لاکھوں متاثرین کو ان کی املاک اور مویشیوں سمیت محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرین کو ریسکیو کرنے کے بعد کھانا، ادویات اور محفوظ شیلٹر فراہم کیے جا رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تمام ادارے فیلڈ میں سرگرم ہیں جبکہ شہری بھی اپنی صلاحیت اور قابلیت کے مطابق رضاکارانہ طور پر سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں سول ڈیفینس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز
’شہری ڈاکٹر، طبی عملہ، معلم، ریلیف کیمپ ورکرز، غوطہ خور، ویٹرنری ڈاکٹر، شیف، حجام اور مکینک کے طور پر رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔‘
سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ اس وقت متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ بطور رضاکار خدمات سرانجام دینے والوں کو خصوصی تعریفی اسناد دی جائیں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل VCD.HOME.GOP.PK کھلا ہے اور رجسٹریشن کروانے والوں سے متعلقہ اضلاع میں سول ڈیفنس انتظامیہ خود رابطہ کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آن لائن پورٹل بہاولپور پنجاب رحیم یار خان سول ڈیفنس سول ڈیفینس سیکریٹری داخلہ فیصل آباد