زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری بلاک کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
(ویب ڈیسک)چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کا کہنا ہے کہ مختلف سرکاری محکمے اور سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنے ڈیٹا بیسز میں محفوظ کررہے ہیں،یہ حساس معلومات غلط استعمال اور چوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سیکٹر آئی ایٹ میں 10 منزلہ نادرا میگا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا،وزیرداخلہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی ہوا۔
غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ
چیئرمین نادرا نے اس موقع پرکہا کہ سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنے ڈیٹابیسز میں محفوظ کررہے ہیں، حساس معلومات غلط استعمال اور چوری کے خطرے سے دوچار ہیں،جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات کی علیحدہ اسٹوریج بند کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے نفاذ کو 31 دسمبر 2025 تک یقینی بنایا جائے، اس عمل کی نگرانی وزارت داخلہ کرے گی۔
کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا پکڑا گیا
اجلاس میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، پہلے مرحلےمیں 2017 یا اس سے پہلے کے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کی جائیں گی،چیئرمین نادرا نے کہا کہ پی ٹی اے کے تعاون سے وہ سمز بلاک کی جارہی ہیں جووفات پا جانے والے افرادکے نام ہیں یا جن کے زائدالمیعاد شناختی کارڈز ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شناختی کارڈز
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 13 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے
خیبرپختونخوا میں پچھلے 2 روز کے دوران ہونے والی شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف اضلاع میں ہولناک حادثات پیش آئے جن میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 9 بچے، 3 خواتین اور 1 مرد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 2 بچے اور 1 خاتون شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مجموعی طور پر 19 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 17 گھروں کو جزوی جبکہ 2 کو مکمل نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں بارشوں سے ہلاکتیں 233 تک جاپہنچیں، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ
یہ افسوسناک واقعات صوبے کے مختلف اضلاع بشمول سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، اپر کوہستان، مردان، کرم، ہری پور، مانسہرہ، اپر چترال، ملاکنڈ اور شانگلہ میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت پہلے ہی جاری کر دی تھی، جبکہ اب تمام متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات
سیاحتی علاقوں میں بند سڑکوں اور رابطہ راستوں کی بحالی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی تاکید کی گئی ہے۔ سیاحوں کو موسمی حالات سے باخبر رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام متعلقہ ادارے، امدادی ٹیمیں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 باہمی رابطے میں ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال، اطلاعات یا معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا فلش فلڈ