وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا اہم دورہ کیا جہاں انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شناختی کارڈز، بائیومیٹرک تحفظ اور ڈیجیٹل سروسز سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے سیکٹر آئی-8 میں 10 منزلہ نادرا میگا سنٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھا، جس کی تکمیل جون 2026 میں متوقع ہے۔

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر سخت اقدام

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2017 یا اس سے قبل جاری ہونے والے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ تمام موبائل سمز کو فوری طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں 2017 کے بعد کے منسوخ شدہ کارڈز پر بھی یہی پالیسی لاگو کی جائے گی۔ صرف فعال شناختی کارڈز پر ہی موبائل سمز کام کریں گی۔

یہ کارروائی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ وفات پا جانے والے افراد کے شناختی کارڈز پر جاری سمز کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔

مزید ہپڑھیں: نادرا نے پوسٹ آفیسز میں شناختی کارڈ سروس کیوں بند کی؟

بائیومیٹرک ڈیٹا کی علیحدہ اسٹوریج پر پابندی

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے بتایا کہ مختلف سرکاری ادارے شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنی علیحدہ ڈیٹا بیسز میں محفوظ کر رہے ہیں، جس سے ڈیٹا چوری اور غلط استعمال کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے تمام اداروں کو علیحدہ بائیومیٹرک ڈیٹابیس بنانے سے روکنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

فیشل ریکگنیشن سسٹم کا نفاذ

چیئرمین نادرا نے فیشل ریکگنیشن سسٹم کو نادرا کے تصدیق شدہ ڈیٹابیس کے ذریعے نافذ کرنے کی تجویز دی تاکہ ان شہریوں کی شناخت ممکن بنائی جا سکے جنہیں فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ ملک بھر میں فیشل ریکگنیشن سسٹم کا نفاذ 31 دسمبر 2025 تک مکمل کیا جائے، جس کی نگرانی وزارت داخلہ کرے گی۔

نادرا سروسز میں توسیع

محسن نقوی نے بتایا کہ نادرا کی خدمات کو ملک بھر کی 44 نئی تحصیلوں اور مخصوص یونین کونسلوں تک توسیع دی گئی ہے۔ اسلام آباد کی تمام 31 یونین کونسلوں میں 30 جون 2025 تک نادرا خدمات دستیاب ہوں گی۔

مزید ہپڑھیں: نادرا ریکارڈ میں پیدائش و اموات کا اندراج اب آن لائن کروانے کی سہولت

بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے سہولیات

وزیر داخلہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی پر زور دیا اور وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر جامع جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی۔

نئے دفاتر اور ڈیجیٹل ترقی

محسن نقوی نے ملتان، سکھر اور گوادر میں نادرا کے نئے ریجنل دفاتر کے قیام کی منظوری دی۔ نادرا کے چیئرمین نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران ادارے نے سروس ڈیلیوری اور ڈیجیٹل تبدیلی میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔

نیشنل آئیڈنٹیٹی کارڈ رولز 2002 میں ترامیم

اجلاس میں بتایا گیا کہ نیشنل آئیڈنٹیٹی کارڈ رولز 2002 میں اہم ترامیم کی منظوری دی گئی ہے۔ بچوں اور خاندانوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کو فراڈ کی روک تھام اور قانونی وضاحت کے لیے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

مزید ہپڑھیں: فوج مخالف پیغام شیئر کرنے پر نادرا کی خاتون افسر گرفتار

پاک آئی ڈی موبائل ایپ

نادرا نے اپنی موبائل ایپ ’پاک آئی ڈی‘ کی افادیت بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کر رکھی ہے، جو اب تک 70 لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور نادرا کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

محسن نقوی نے نادرا کی گزشتہ سال کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے مزید اصلاحات کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نادرا ہیڈکوارٹرز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نادرا ہیڈکوارٹرز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شناختی کارڈز پر محسن نقوی نے وزیر داخلہ داخلہ نے نادرا کے کے لیے

پڑھیں:

ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔ ویلڈن گرین شرٹس!

ویلڈن گرین شرٹس۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

کھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔ محسن نقوی

بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ…

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 1, 2025

محسن نقوی نے کہاکہ بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔ شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے۔

مزید پڑھیں: تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان جنوبی افریقہ سیریز ٹی20 سیریز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  •  محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ  
  • ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
  • اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان
  • محسن نقوی  کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ  
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی