وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سہیل آفریدی کا نہ جانا افسوسناک ، گورنرخیبر پی کے
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی ) گورنرخیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا نہ جانا افسوسناک ہے، اجلاس میں سہیل آفریدی کو شرکت کرنی چاہیے تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کے پی کے امور پر گفتگو کی گئی۔انھوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں پولیس لائنز پر حملہ ہوا، پولیس کے جوان شہید ہوئے، ڈی آئی خان میں 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ایک گرائونڈ نہیں بنایا۔گورنر نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے، دہشتگردوں نے علی امین گنڈاپورکے قافلے پر حملہ کیوں نہیں کیا؟۔وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کرتا ہوں اس پر تحقیقات ہونی چاہے، ڈی آئی خان پولیس لائنز حملے میں نادرا کا سارا دفتر جلادیا گیا۔نادرا میں افغانیوں کے ڈیٹا سے متعلق گورنرکے پی نے مزید کہا کہ ڈیٹا میں افغانیوں کی معلومات بھی تھیں، کیا حملہ کرنے کا مقصد افغانیوں کا ریکارڈ ختم کرناتھا؟۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے اسلام آباد میں گرائو نڈ آباد ہورہے ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی ا ئی خان نے کہا
پڑھیں:
وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خیبر پختونخوا ہا ئوس آمد، انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال
وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خیبر پختونخوا ہا ئوس آمد، انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خیبر پختونخوا ہاس اسلام آباد آمد، انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال،اسلام آباد: وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جمعرات کی شب خیبر پختونخوا ہاس اسلام آباد پہنچے، جہاں ان کا انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔،وزیراعلی سہیل آفریدی اسلام آباد میں پانی پی ٹی ائی عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، تاہم ملاقات نہ ہو سکی۔خیبر پختونخوا ہاس پہنچنے پر ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پی آر سید بلال حسین اور کنٹرولر طفیل شاہ نے وزیراعلی کا خیرمقدم کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔ اس موقع پر وزیراعلی نے انتظامیہ کے جذبہ خیرسگالی کو سراہا.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل اب فلسطینیوں کو انکی زندگی انکی مرضی سے گزارنے دے؛ بورس جانسن اسرائیل اب فلسطینیوں کو انکی زندگی انکی مرضی سے گزارنے دے؛ بورس جانسن تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند، حکومت پنجاب کا بڑا اعلان وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول کی قیادت میں اعلی سطح وفد کی ملاقات بحریہ ٹا ئون منی لانڈرنگ کیسز میں ملک ریاض اور علی ریاض اشتہاری قرار اشتعال انگیزی : پاکستان کا افغان مہاجرین بارے پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی سہیل آفریدی کو مبارک باد، وفاق کے مکمل تعاون کی یقین دہانیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم