سپر اسٹار مہوش حیات نے پاکستان کے مقبول ترین اداکار ہمایوں سعید کو فلرٹ ریٹ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ْمہوش حیات ان دنوں  پاکستان سلیبرٹی کرکٹ لیگ (PCCL)کیلئے ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں ، اس دوران مداحوں سے گفتگو کے دوران اداکارہ نے ہمایوں سعید کی مزاحیہ اور دوستانہ نیچر  پر  گفتگو کی۔مداحوں کے سوال پرمہوش حیات نے بتایا کہ‘ہمایوں  کی نیچر کو  فلرٹ نہیں کہا جاسکتا لیکن وہ  کافی دوستانہ اور مزاح سے بھرپور شخصیت کے مالک ہیں،  جب ہم دونوں ڈائریکٹر ندیم بیگ کے ساتھ کوئی پروجیکٹ کررہے ہوں تو ہم تینوں کے درمیان ایک مزاحیہ ٹرائی اینگل چل رہا ہوتا ہے کہ مہوش سے زیادہ نزدیک کون ہے؟‘اداکارہ نے واضح کیا کہ‘ہم سب بہت اچھے دوست ہیں اور میں شادی شدہ مردوں کے ساتھ کام کرتی ہوں لہٰذا ہمارے درمیان دوستی سے زیادہ کچھ بھی نہیں، سب میرے لیے فیملی فرینڈ کی طرح ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں ‘۔تاہم ندا یاسر نےمہوش حیات پر زور دیتے ہوئے  سوال جاری رکھا کہ ’ اگر تم سے فلم اسٹار  ز ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، اظفر رحمان اور احسن خان کو فلرٹنگ میں نمبر دینے کا سوال کیا جائے تو تم  سرفہرست کس کا نام رکھوں گی اوران اداکاروں کو کس طرح نمبر دو گی؟ اس کے جواب مہوش حیات کا کہنا تھا کہ سرفہرست ہمایوں سعید کو رکھوں گی، اس کے بعد دوسرا نمبر احسن خان ، تیسرا نمبر فہد مصطفیٰ کا ہے،  اظفر رحمان میرے دوست ہیں ان کے ساتھ فلرٹ کا کوئی سین نہیں۔دوسری جانب اسی دوران  ندا یاسر  نے مداحوں سے سوال کیا کہ مہوش کو کھانے میں سبب سے زیادہ کیا پسند ہے جس کے جواب میں ایک خاتون  مداح نے بریانی کا نام لیا، اس پر مہوش نے ہنستے ہوئے مداح کو بتایا کہ آپ میری سچی مداح ہیں ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہمایوں سعید مہوش حیات سے زیادہ

پڑھیں:

ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟

اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔

یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔

قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔

ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا