لاہور ہائیکورٹ کی حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔
جسٹس سلطان تنویر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دو رکنی بینچ نے کیس کی فائل کسی اور بینچ میں بھجوانے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
جسٹس سلطان تنویر نے کہا کہ میں نے اس سے متعلقہ ایک درخواست کو سنگل بینچ میں سنا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 3 بینچز کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بھی مقدمہحسان نیازی نے اپنے وکیل فیصل صدیقی کے ذریعے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 9 مئی کیس میں گرفتاری کے بعد سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے میری کسٹڈی ملٹری کو دے دی، کسی عدالتی حکم کے باوجود غیرقانونی طور پر مجھے ملٹری کے حوالے کیا گیا۔
حسان نیازی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجھے ملٹری کسٹڈی میں لینے کا کمانڈنگ آفیسر کا 17 اگست 2023 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، لاہور ہائی کورٹ جیل سے رہا کرنے یا انسداد دہشت گردی عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حسان نیازی کی
پڑھیں:
9 مئی کے مقدمات: اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید کی 10 سال کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
لاہور ہائی کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی 10 سال کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 4 دسمبر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔
اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔
اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی جانب سے اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کرنے کا حکم دے۔