مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما عقیل احمد ایڈووکیٹ نے سابق وزیر تعلیم شہزاد آغا کے حالیہ بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو عملی طور پر چھوڑے بغیر ہی گلبر کی آکسیجن سے پیپلز پارٹی کی حکومت کے قیام کے اشارے دیے جا رہے ہیں، جو سیاسی سنجیدگی کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما عقیل احمد ایڈووکیٹ نے سابق وزیر تعلیم شہزاد آغا کے حالیہ بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد آغا کی پوری سیاسی تاریخ تضادات، مفاد پرستی اور فکری انتشار سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہزاد آغا جب بی ایس ایف سے وابستہ تھے تو ان کی نگاہ میں تمام دینی جماعتیں دفن ہو چکی تھیں، بعد ازاں جب اسلامی تحریک میں شامل ہوئے تو پیپلز پارٹی کو سیاسی طور پر ختم شدہ قرار دیا گیا۔ آج جب ذاتی و سیاسی مفادات پیپلز پارٹی سے وابستہ ہو چکے ہیں تو وہ بنگالی سنیاسی کا روپ دھار کر مجلس وحدت مسلمین کے خلاف بے بنیاد پیش گوئیوں میں مصروف ہیں۔ عقیل احمد ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو عملی طور پر چھوڑے بغیر ہی گلبر کی آکسیجن سے پیپلز پارٹی کی حکومت کے قیام کے اشارے دیے جا رہے ہیں، جو سیاسی سنجیدگی کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل تدفین تو اس دن ان کے اپنے سیاسی نظریے کی ہو گئی تھی جب انہوں نے اپنے ہی پلیٹ فارم کو چھوڑ کر اُن عناصر کے قافلے میں شمولیت اختیار کی جو سندھو دیش جیسے انتشار پسند نعروں کے داعی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظریات کا سودا کر کے دوسروں کے سیاسی مستقبل پر فیصلے صادر کرنا فکری دیوالیہ پن اور سیاسی منافقت کے سوا کچھ نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عقیل احمد ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کا مقام پوری کائنات میں بے مثال ہے، علامہ رانا محمد ادریس

جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹائون میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ سیدہ کائناتؑ کی پاکیزہ زندگی استقامت، ایثار اور خشیتِ الٰہی کا درس دیتی ہے،آپؑ اہلِ بیت اطہار کی برکتوں کی تکمیل اور نسبتِ مصطفیٰ ﷺ کی عظیم ترین آئینہ دار ہیں، فرشتے آپؑ کے زہد و تقویٰ پر ناز کرتے ہیں اور آپؑ کی پاکیزہ زندگی امت کو ایمان، استقامت، ایثار اور خشیتِ الٰہی کا عملی درس دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب ناظمِ اعلیٰ تحریکِ منہاج القرآن علامہ محمد ادریس رانا نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدۂ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراؑ سلام اللہ علیہا کا مقام پوری کائنات میں بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ذات مبارکہ طہارت، عصمت، حیاء، زہد، عبادت، حلم اور ایثار کا کامل نمونہ ہے، آپؑ اہلِ بیت اطہار کی برکتوں کی تکمیل اور نسبتِ مصطفیٰ ﷺ کی عظیم ترین آئینہ دار ہیں، فرشتے آپؑ کے زہد و تقویٰ پر ناز کرتے ہیں اور آپؑ کی پاکیزہ زندگی امت کو ایمان، استقامت، ایثار اور خشیتِ الٰہی کا عملی درس دیتی ہے۔

علامہ ادریس رانا نے کہا کہ سیدہ کائنات سراپا تقویٰ،حیا،نیکی اور اخلاص کی اعلیٰ مثال ہیں، آپؑ کی شخصیت نہ صرف اہل ایمان کیلئے رہنمائی کا ذریعہ ہے، بلکہ رسول اکرم ﷺ کی بے پناہ محبت کی بھی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزہراءؑ کی رفعتِ شان محض الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتی؛ آپؑ کی مقدس ہستی ایمان، اخلاق اور روحانیت کی راہوں کو روشن کرنیوالا دائمی نور ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزِ محشر اللہ ربّ العزت سیدہ فاطمۃ الزہراءؑ کو وہ عظیم اعزاز عطا فرمائے گا جو کسی اور کو نصیب نہیں ہوا۔ علامہ ادریس رانا نے حدیثِ مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قیامت کے دن ایک ندا بلند ہوگی:“اے اہلِ محشر! اپنی نگاہیں نیچی کر لو، فاطمۃ الزہراء بنتِ محمد ﷺ تشریف لا رہی ہیں۔” انہوں نے کہا کہ یہ اعلان سیدۃ النساء العالمینؑ کے غیر معمولی مقام کی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی میں دراڑ، ایک اور رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا
  • پی ٹی آئی رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ پارٹی سے مستعفی ہوگئے
  • پی ٹی آئی رہنما ئوں کی بے توقیری، قاضی انور ایڈووکیٹ پارٹی سے مستعفی
  • پی ٹی آئی رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ پارٹی سے مستعفی
  • ‎خواتین کو محضوص نشست کی زینت نہیں، فیصلہ سازی کا حق دیا جائے، خدیجہ اکبر خان
  • ملکی سالمیت کیخلاف چلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،بلاول بھٹو
  • سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کا مقام پوری کائنات میں بے مثال ہے، علامہ رانا محمد ادریس
  • تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں:بلاول بھٹو  
  • آئین کو بار بار سیاسی مفادکےلیے تبدیل نہیں کیا جا سکتا،شازیہ مری