پی ایس 9 شکارپور: ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
شکارپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پی ایس 9 شکارپور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
پیپلز پارٹی کے شہباز درانی اور جے یو آئی (ف) کے رشد اللّٰہ شاہ مدمقابل ہیں۔پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، 178 میں سے 84 پولنگ سٹیشن حساس اور 54 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
آغا شہباز درانی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اُمید ہے عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب کرے گی۔
جبری گمشدگی، عدلیہ کانیا میکنزم لانے کا فیصلہ، ملزم کی 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیشی لازمی
آغا شہباز درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے انتظامات سے مطمئن ہوں، والد نے جو عوام کی خدمت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔