بجٹ عوام نہیں عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا، شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا ہے جس کی پاکستانی قوم شدید مذمت کرتی ہے۔ پاکستان کا ہر مسلمان ایران کی اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا ہے۔ شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کسی غریب کا بجٹ نہیں بلکہ قرضوں کا بجٹ ہے، جب بجٹ پیش کرنے والا خود کہتا ہے کہ یہ قرضوں کا بجٹ ہے تو پھر میں کیا کہوں گا۔؟ انہوں نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام کے لیے نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کے لیے بنایا گیا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا ہے جس کی پاکستانی قوم شدید مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کا ہر مسلمان ایران کی اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ایران حق پر ہے اور ہمیں کھل کر اس کا ساتھ دینا چاہیے، پاکستان کا بچہ بچہ ایران کے شانہ بشانہ ہے اور جوابی حملہ ایران کا حق ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ
پڑھیں:
اسرائیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال بنایا تو نتائج سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کیا جائے، ورنہ نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ حماس یرغمالیوں کو اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے مقابلے میں انسانی ڈھال بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حماس رہنماؤں کو اس اقدام کے بھیانک نتائج کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے۔
ٹرمپ نے ممکنہ اقدام کو ’’انسانی المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا نے ایسے مظالم کم دیکھے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے ورنہ تمام شرطیں ختم تصور ہوں گی۔
ادھر امریکی صدر نے ایک بار پھر قطر کو اپنا قریبی اتحادی قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔