آئی ایم ایف پر انحصار، غیر حقیقت پسندانہ اہداف اور متوسط طبقے پر بوجھ ہے، اسد عمر
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سارے منصوبے پچاس سال سے پاکستان کر رہا ہے، ڈیجیٹل کے لیے نیا کچھ نہیں۔ جائداد کالے دھن کو چھپانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، بڑی صنعتیں پیچھے جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائیٹ وِد عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کا بنیادی ڈھانچہ ہی درست نہیں ہے، ہم وہ اشیا نہیں بنا رہے جو اکیسویں صدی کی مانگ ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ سارے منصوبے پچاس سال سے پاکستان کر رہا ہے، ڈیجیٹل کے لیے نیا کچھ نہیں۔ جائداد کالے دھن کو چھپانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، بڑی صنعتیں پیچھے جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اگلے سال ٹیکس آمدن ہدف حقیقی نہیں، پیٹرولیم لیوی اور دیگر میں اضافہ ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجہ
حیدرآباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کا دن پاکستانی قوم کی سیاسی شعور کا مظہر تھا جب عوام نے حق رائے دہی استعمال کر کے اپنا فیصلہ دیا لیکن اس دن عوامی مینڈیٹ کو مسترد کرکے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بچوں کو نہ صحت کی سہولت میسر ہیں اور نہ معیاری تعلیم کی، سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے ہیں جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ حیدرآباد میں پی ٹی آئی رہنما محسن گھمن کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی محکومیت کو قبول نہیں کرتے اور جھوٹ سے سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری 2024ء کا دن پاکستانی قوم کی سیاسی شعور کا مظہر تھا جب عوام نے حق رائے دہی استعمال کرکے اپنا فیصلہ دیا لیکن اس دن عوامی مینڈیٹ کو مسترد کرکے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں تحریکِ انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔