نیلا سیارہ سمندر کے ذریعے مختلف جزیروں میں تقسیم نہیں ہے، چینی نائب صدر
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
نیلا سیارہ سمندر کے ذریعے مختلف جزیروں میں تقسیم نہیں ہے، چینی نائب صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز
پیرس : چین کے نائب صدر ہان جنگ نے فرانس میں منعقدہ اقوام متحدہ کی تیسری اوشین کانفرنس میں شرکت کی اور عام مباحثے سے خطاب کیا۔ منگل کے روز ہان جنگ نے کہا کہ سمندر سمیت مختلف شعبوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے مختلف فریقوں کو مشترکہ طور پر اس ذمہ داری کو سنبھالنا ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ یہ نیلا سیارہ جہاں ہم بنی نوع انسان رہتے ہیں سمندر کے ذریعے مختلف جزیروں میں تقسیم نہیں ہے ، بلکہ سمندر کے ذریعے ایک ہم نصیب معاشرے میں جڑا ہوا ہے۔ہمیں اقوام متحدہ کی موجودہ اوشین کانفرنس کے موقع سے فائدہ اٹھا کر وسائل کی حفاظت اور پائیدار استعمال کو ہم آہنگ کرنا ہے، سمندر کی پائیدار ترقی کو آگے بڑھانا ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینا ہے۔سب سے پہلے،ایک پرامن اور محفوظ سمندر بنانے کی ضرورت ہے.
دوسرا یہ کہ سب کے لئے خوشحالی کا سمندر مشترکہ طور پر تعمیر کیا جائے۔ تیسرا یہ کہ تہذیبوں کے انضمام کا سمندر تعمیر کیا جائے۔ چوتھا، ہمیں ایک صاف اور خوبصورت سمندر بنانے کی ضرورت ہے.کانفرنس میں شرکت کے دوران ہان جنگ نےفرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے الگ الگ ملاقات کی۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے موقع پر ہان جنگ نے کہا کہ چین اسٹریٹجک خود مختاری پر قائم رہنے میں فرانس کی حمایت کرتا ہے اور فرانس کے ساتھ مل کر دو طرفہ اسٹریٹجک مشاورت کرنا چاہتا ہے اور یورپی فریق کے ساتھ مل کر تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر پاکستان بزنس فورم کا اگلے مالی سال میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ چین کے غیرملکی تجارتی حجم میں سال بہ سال 2.5 فیصد کا اضافہ چین اور برطانیہ کو اقتصادی ڈائیلاگ کے نتائج کو مزید گہرا کرنےکی کوشش کرنی چاہیئے، چینی نائب وزیر اعظم قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل میں ناکام چینی قوم کی وحدت کا تصور ثقافت اور اخلاق سے ہم آہنگ ہے، چینی میڈیا کمزوری کا ڈرامہ اور رونے کی اداکاری”: بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کی بلیک میلنگ کی حکمت عملی ۔ سی ایم جی کا تبصرہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سمندر کے ذریعے
پڑھیں:
فرانس: داعش سے تعلق کے شبے میں افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا
فرانس میں 20 سالہ افغان شہری کو دہشتگرد تنظیم داعش سے تعلق کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔
ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم پر دہشتگرد تنظیم میں شمولیت اور دہشتگردی کی سرگرمیوں کی مالی معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے طالبان حکومت کے حمایت یافتہ افغان باشندے ملوث ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ
ملزم کو گزشتہ ہفتے شہر لیون سے گرفتار کیا گیا تھا اور اب اسے تحقیقات مکمل ہونے تک حراست میں رکھا گیا ہے۔
انسدادِ دہشت گردی یونٹ کے مطابق گرفتار نوجوان واضح طور پر جہادی نظریات کا حامی تھا اور اس پر داعش خراسان گروپ سے رابطے کا شبہ ہے۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ وہ اس دہشتگرد تنظیم کے لیے فنڈز بھیجتا رہا اور اس کی پروپیگنڈا مہم کے لیے ترجمہ اور مواد کی ترسیل میں معاونت کرتا رہا۔
داعش خراسان افغانستان میں سرگرم ہے اور پاکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک جیسے ازبکستان میں بھی کام کرتی ہے۔ یہ گروہ افغانستان اور روس میں بڑے مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے، جن میں مارچ 2024 میں ماسکو کے کنسرٹ ہال پر حملہ بھی شامل ہے جس میں 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
فرانسیسی اخبار کے مطابق یہ افغان شہری چند سال قبل فرانس آیا تھا اور اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پہلے ہی لیون میں ایک انتظامی حراستی مرکز میں موجود تھا۔
مزید پڑھیں: مجھے دہشتگردی کے لیے پاکستان بھیجا گیا، افغان دہشتگرد کے اعتراف پر ویڈیو منظر عام پر آگئی
رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص پچھلے کچھ عرصے سے دہشت گردی کی حمایت کے الزام میں زیرِ تفتیش تھا اور ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ جیسی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انتہا پسندانہ مواد ایڈیٹ اور شیئر کرتا تھا۔
گزشتہ ایک دہائی کے دوران فرانس بارہا شدت پسند حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے جن میں اکثر حملے القاعدہ اور داعش سے متاثر افراد نے کیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغان شہری داعش سے تعلق دہشتگرد گرفتار فرانس وی نیوز