بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی کی جانب جانے والے کارگو جہاز پر کئی دھماکے ہوئے، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 40 کنٹینرز بحیرہ عرب میں گر گئے اور کئی عملے کے ارکان کو شعلوں سے بچنے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگانی پڑی۔

نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی آفات سے نمٹنے کی اتھارٹی کے سیکریٹری شیکھر کوریاکوز نے بتایا کہ سنگاپور کے جھنڈے والے ’WAN HAI 503‘ نامی جہاز کو کیرالہ کے ساحل سے تقریباً 144 کلومیٹر کے فاصلے پر حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جہاز پر 22 ارکان موجود تھے، 18 سمندر میں کود گئے اور اب ریسکیو کشتیوں میں موجود ہیں، ان کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں، فی الحال جہاز ڈوب نہیں رہا۔

بھارتی کوسٹ گارڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ ’فارم ایکس‘ پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز سے گہرے سیاہ دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں، اور کچھ کنٹینرز کھلے ہوئے اور بکھرے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

وزارتِ دفاع کے پبلک ریلیشنز افسر نے ’ایکس‘ پر بتایا کہ فی الحال جہاز میں آگ لگی ہوئی ہے اور یہ سمندر میں تیر رہا ہے، حکام نے کنٹینرز میں موجود سامان کی نوعیت یا دھماکوں کی وجہ ظاہر نہیں کی۔

Quick response by @IndiaCoastGuard after explosion on #Singapore flagged MV #WANHAI503, 130 NM NW of #Kerala coast.


➡️ #ICG aircraft assessed the scene & dropped air-droppable
➡️ 04 #ICG ships diverted for rescue.#MaritimeSafety #ICG #SearchAndRescue pic.twitter.com/xVPEShbU8h

— Indian Coast Guard (@IndiaCoastGuard) June 9, 2025


گزشتہ ماہ کیرالہ کے ساحل کے قریب ایک اور حادثے میں ایک کنٹینر جہاز ڈوب گیا تھا، جس کے نتیجے میں 100 کارگو کنٹینرز بحیرہ عرب میں جا گرے تھے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ نے بتایا کہ اس حادثے کی وجہ سے تیل کی آلودگی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد: جدہ سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی انڈیگو کی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا جب اس میں بم کی ایک جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع میں مبینہ طور پر ”1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے حملے“ کی دھمکی دی گئی تھی۔

میڈیاذرائع کے مطابق انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، “انڈیگو فلائٹ 6E 68 جو یکم نومبر 2025 کو جدہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز ایک سیکورٹی خطرے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کو ممبئی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہےاورہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ واقعے پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا گیا تاکہ طیارے کی سیکورٹی جانچ کی جا سکے۔

بھارتی ائیرلائن نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ،“ہم نے مسافروں کو کم سے کم تکلیف دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے، جن میں ریفریشمنٹس کی فراہمی اور صورتحال سے متعلق باقاعدہ معلومات فراہم کرنا شامل تھا۔

تاہم ممبئی ایئرپورٹ پر تمام ضروری حفاظتی معائنوں کے بعد پرواز کو کلیئرنس دے دی گئی۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی پرواز کو موصول ہونے والی ایک ای میل میں دھمکی دی گئی تھی کہ سن 1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے دھماکے جیسا واقعہ پیش آئے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
  • ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • لگتا ہے بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کریگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پورٹ قاسم پر چینی کمپنی کو شپ یارڈ کیلئے تیار جیٹی دینے کا فیصلہ
  • پشاور: تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی رپورٹ تیار
  • پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے ایک اہلکار شہید
  • کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں
  • پشاور :سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ
  • امریکا: زیرِ سمندر آتش فشاں کے قریب زلزلے کے جھٹکے!
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا