چینی وزیر خارجہ کااسحاق ڈار اور اجیت دودل سے ٹیلی فونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دودل سے ٹیلی فونک گفتگو ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چینی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،چین کو اپنے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان ممکنہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے۔
چینی خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دودل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے فریقین پرامن اور محتاط رہتے ہوئے صورتحال مزید خراب نہیں ہونے دیں گے،چین بھارت پاکستان مشاورت سے جامع اور دیرپا جنگ بندی کوششوں کی حمایت کرتاہے۔
سعودی عرب میں 15 ہزار غیر قانونی مقیم غیرملکی گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چینی وزیر خارجہ
پڑھیں:
پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ پاکستان نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا ہم نے تجارت، انسانی سرمائے اور ترقی سمیت متنوع شعبوں میں تعاون کے ذریعے قائم پاکستان اور شام کی تاریخی دوستی کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائب صدر اسحاق ڈار نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے شام کے صدر احمد الشرع سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران ملاقات کی ہے۔ احمد الشرع تقریباً 6 دہائیوں میں یو این جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے والے پہلے شامی سربراہ ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے گفتگو میں شامی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔ نائب صدر نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا ہم نے تجارت، انسانی سرمائے اور ترقی سمیت متنوع شعبوں میں تعاون کے ذریعے قائم پاکستان اور شام کی تاریخی دوستی کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔