بھارتی شکست: پاکستان کا سفارتی حمایت کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بھارت سے تناؤ کے دوران پاکستان کی سفارتی حمایت کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد اسحاق ڈار نے چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور یونان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
چین سے رابطہاسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو بدلتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔
چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے تحمل اور ذمہ دارانہ طرز عمل کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
سعودی ہم منصب سے گفتگووزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر سے بھی علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔
اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے سعودی عرب کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔
شیخ عبداللہ بن زاید سے گفتگومتحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے علاقائی امن کے لیے یو اے ای کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
شیخ عبداللہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔
یونانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہیونان کے وزیر خارجہ گیورگوس گیراپیٹریٹس اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدلطی سے بھی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بات چیت ہوئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے جنگ بندی کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے امن کے عزم کو سراہا۔
اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مسلسل کردار کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے پاکستان کے کو سراہا کے لیے
پڑھیں:
پاکستان سیاسی استحکام کی جانب گامزن، معیشت روز بروز مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—تصویر بشکریہ سوشل میڈیانائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان کی معیشت روز بروز مضبوط ہو رہی ہے۔
نیویارک میں اقوامِ متحدہ میں پائیدار عالمی معیشت سے متعلق گروپ 77 کے 49 ویں وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معاشی شرحِ نمو میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
دریں اثنا نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی سلووینیا کی نائب وزیرِ اعظم تانیا فائیون سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان معیشت سے متعلق عالمی قوانین کی پاسداری کا پابند ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک ترقی پزیر ملکوں کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 2022ء کے سیلاب سے شدید نقصان پہنچا، 2025ء کے سیلاب سے پاکستان کی زراعت زیادہ متاثر ہوئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔