چین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے سفارتی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، نائب صدرسینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ دونوں فریق دیر پا جنگ بندی کے لیے مشاورت اور سفارتی چینل کے ذریعے آگے بڑھیں۔

دوسری جانب چینی وزیر خارجہ کا بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے کہاکہ مزید کشیدگی میں اضافہ نہ کیا جائے۔ مسائل کا حل بات چیت سے نکالنا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے چینی وزیر خارجہ کو بتایا کہ پہلگام واقعے میں بھارتی اہلکار ہلاک ہوئے، جس پر دہشتگردی کے خلاف کارروائی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارت اور پاکستان جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہیں۔

چینی وزارت خارجہ نے اس موقع پر کہاکہ ہم پہلگام سمیت ہر طرح کی دہشتگردی کی مخالفت کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت ہمسایے ہیں، انہیں خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں چینی ماڈل سے متعلق خدشات غلط ثابت، پاکستان چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کو بنیاد پر بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے کیے تھے، جس کے جواب میں پاکستان نے 10 مئی کی صبح بھارت میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، اور اب دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک چین دوستی پاکستان پاکستان بھارت جنگ پہلگام واقعہ چین ملکی سالمیت وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک چین دوستی پاکستان پاکستان بھارت جنگ پہلگام واقعہ چین ملکی سالمیت وی نیوز چینی وزیر خارجہ

پڑھیں:

پاکستان نے خفیہ، غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام مسترد کردیا

دفتر خارجہ نے پاکستان پر خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے بھارتی الزامات بےبنیاد قرار دے دیے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کو صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں، پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے جبکہ بھارت کا ایٹمی سلامتی اور سیکیورٹی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ایٹمی تجربات پر پابندی کی قراردادوں میں ہمیشہ غیر واضح مؤقف اختیار کیا، پاکستان پر خفیہ یا غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت چل رہا ہے، پاکستان کا عالمی عدم پھیلاؤ کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کا شاندار ریکارڈ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی خرید و فروخت کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ برس بھارت کے بھابھا ایٹمی تحقیقاتی مرکز کا ریڈیائی مواد غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا، بین الاقوامی برادری بھارت میں ایٹمی مواد کی غیر قانونی تجارت کے خطرناک رجحان کا نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے، حریت کانفرنس
  • چین کے نائب وزیر اعظم لیو گو جونگ گنی اور سیرا لیون کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
  • افغان طالبان سے کشیدگی، ترک وفد اسی ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا: اردگان بات چیت جاری رہنی چاہئے، ایران 
  • چین کمبوڈیا کی ترقی اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا، چینی صدر
  • اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، پاک افغان کشیدگی میں کمی کیلئے تعاون کی پیشکش  
  • آخری ایٹمی تجربہ 98ء میں کیا تھا، بھارتی موقف ہمیشہ غیر واضح: پاکستان
  • دفتر خارجہ نے پاکستان پر خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے بھارتی الزامات بےبنیاد قرار دیدیئے
  • بھارت کے جتنے طیارے گرائے پاکستان اس کی تعداد پر قائم ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
  • خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے،پاکستان
  • پاکستان نے خفیہ، غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام مسترد کردیا