ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جنگ بندی فتح کی علامت ہے: صدر مملکت آصف علی زرداری
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور جنگ بندی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج، بحریہ اور فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو سخت پیغام دیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ’مجھے ہمیشہ اپنی افواج پر اعتماد رہا ہے، اور اس معرکے میں انہوں نے جس جرأت اور جذبے کا مظاہرہ کیا وہ بےمثال ہے۔ ہم نے ‘بھارت کی نام نہاد فوجی برتری کو کاری ضرب لگائی ہے اور ثابت کیا ہے کہ ہماری قوم کا عزم ناقابل تسخیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جنگ بندی کی پیشکش کیوں قبول کی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے بتادیا
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کا موجودہ عزم ہمارے بانیوں کے دو قومی نظریے کو نئی قوت عطا کرتا ہے، ایک اسلامی ریاست ہونے کے ناطے، اللہ پر ہمارے ایمان نے ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہوں۔
صدر زرداری نے اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور دیگر افواج کو ان کی بہادری اور کامیاب حکمت عملی پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ وہ فتح کا جشن مناتے ہوئے شہدا کے لیے دعا کرنا نہ بھولیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان سے جنگ بندی پر کیوں آمادہ ہوا؟ امریکی صحافی نے پول کھول دیا
صدر مملکت نے مسئلہ کشمیر کو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے بنیادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کے حل کے بغیر خطے میں دیرپا استحکام ممکن نہیں۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے جیسے دیگر اہم تنازعات کے حل کی بھی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے چین، امریکا، ترکیے، سعودی عرب اور ایران سمیت تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
صدر مملکت نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں چاہتا، لیکن اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آرمی چیف آصف علی زرداری ایڈمرل نوید اشرف بھارت بھارتی جارحیت پاک فضائیہ پاک فوج پاکستان جنرل سید عاصم منیر صدر مملکت ظہیر احمد بابر سدھو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف ا صف علی زرداری ایڈمرل نوید اشرف بھارت بھارتی جارحیت پاک فضائیہ پاک فوج پاکستان صدر مملکت ظہیر احمد بابر سدھو
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات، افواج پاکستان کو خراج تحسین
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں صدر آصف زرداری نے بھارتی بلا اشتعال جارحیت اور میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پر ملک کی مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم متحد ہے اور مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، صدر نے بھارتی بلا اشتعال جارحیت اور میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پر ملک کی مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے pic.twitter.com/8ST4gEpbGe
— WE News (@WENewsPk) May 10, 2025
وزیراعظم محمد شہباز کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمیعت علماء اسلام ف کے راہنما مولانا فضل الرحمان، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد حسین مگسی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے سیاسی راہنماؤں کو موجودہ کشیدہ صورتحال اور پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الحمدللہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا آج مربوط طریقے سے پر زور اور طاقت ور جواب دیا ہے، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل سے کام لیا، پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے حقائق جاننے کے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا کہا، جس کو بھارت نے ٹھکرا دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف