2025-11-21@00:17:07 GMT
تلاش کی گنتی: 3116
«ضمنی انتخابات کے لیے»:
(نئی خبر)
برازیلیا (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ کاپ 30 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب کوئی پیش گوئی نہیں بلکہ ایک حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ سیلابوں کے باعث لاکھوں ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، جس سے معیشت اور خوراک کی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہوئے۔ مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا اور شام کے درمیان برسوں سے جمی برف پگھلنے لگی ہے۔شامی صدر احمد الشرع نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جو نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ کے لیے ایک نئی سمت کا اشارہ قرار دی جا رہی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن، اور بین الاقوامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے گفتگو کے دوران احمد الشرع کی عملیت پسندی اور اصلاحاتی وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شامی صدر پسند آئے اور ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ شام کامیاب ہو کیونکہ یہ مشرقِ وسطیٰ کا اہم حصہ ہے۔ملاقات کے چند گھنٹے بعد ہی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ بیلجیم میں جاری کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر ‘پاکستان پویلین’ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا۔ ‘پاکستان پویلین’ کی اس افتتاحی تقریب میں پنجاب حکومت کی ماحولیاتی بہتری کے لیے کی جانے والی اقدامات اور ماحول دوست اقدامات کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جاسنڈا آرڈرن نے خصوصی طور پر ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔ مریم نواز نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی حکومت کی حکمت عملی سے آگاہ کیا اور ماحولیاتی بہتری کے لیے کیے گئے جراتمندانہ اقدامات کے...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کو منظور کروا لیا جائے گا اور اپوزیشن اس کے خلاف زیادہ کچھ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ترمیم جو عوام کے فائدے اور پارلیمنٹ کی طاقت بڑھانے کے لیے ہو، اس کا ہم غیر مشروط ساتھ دیں گے، لیکن جو ترمیم اس پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کے لیے ہوگی، اس کا ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ مزید پڑھیں: اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس: 27ویں ترمیم سے ججز کے تبادلوں کے اختیارات حکومت کو مل گئے محمود خان اچکزئی نے زور دیا کہ پارلیمنٹ کے اختیارات اور آئینی وقار کی حفاظت ہر حال...
بنگلہ دیش کی نیشنل سائبر سکیورٹی ایجنسی (این سی ایس اے) نے فروری 2026 میں ہونے والے قومی انتخابات سے قبل جعلی خبروں، افواہوں اور آن لائن غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے۔ ادارہ کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے باضابطہ پریس ریلیز کے مطابق یہ سیل 24 گھنٹے فعال رہے گا، آن لائن پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کی نگرانی کرے گا، معلومات کی تصدیق کرے گا اور حقائق کی درستگی کو یقینی بنائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز این سی ایس اے کے چیف ایڈوائزر کے دفتر کے پریس ونگ،...
پشاور: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم سے عدالتیں انتظامیہ کے ماتحت کردی گئی ہیں، اب صرف اللہ کی عدالت باقی رہ گئی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 27ویں آئینی ترمیم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس ترمیم میں عوام کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا، بلکہ عدالتوں کو انتظامیہ کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ اب لوگوں کو انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پشاور سے کسی جج کو اسلام آباد یا پنجاب ٹرانسفر کیا جائے گا...
بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں مسافر بس سروس 12 سے 14 نومبر 2025 تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق، اس دوران کسی بھی بس کمپنی کو بلوچستان سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مزید پڑھیں: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی حکام کا کہنا ہے کہ بس سروس کی معطلی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں صوبے کے مسافروں کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ متبادل ذرائع تلاش کرنے پر مجبور ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی وی بورڈ میں بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی برہم، عطا تارڑ نے وضاحت کردی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ ڈیل ماضی کے تمام معاہدوں سے بالکل مختلف ہوگی اور اس سے دونوں ممالک کو زبردست اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔ اس نئے معاہدے سے دوطرفہ تجارت کو وسعت ملے گی، سرمایہ کاری بڑھے گی اور کاروباری مواقع میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔صدر ٹرمپ نے بھارت کے روس سے تیل کی خریداری ختم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اس عمل...
واشنگٹن: شامی صدر احمد الشرع کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کے بعد امریکا نے شام پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن، اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا کہ ’’مجھے شامی صدر پسند آئے، ہم چاہتے ہیں کہ شام ترقی کرے کیونکہ یہ مشرق وسطیٰ کا اہم ملک ہے‘‘۔ ٹرمپ اور احمد الشرع کی تعمیری ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ قیصر ایکٹ (Caesar Act) کے تحت شام پر عائد پابندیاں چھ ماہ کے لیے ختم کر دی گئی ہیں۔ محکمہ خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ...
وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے حج 2026 کے درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ حج واجبات کے بنیادی پیکیج کی دوسری قسط 6 لاکھ 50 ہزار روپے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اضافی سہولیات مثلا 2 بیڈ الگ کمرہ منتخب کرنے والے درخواست گزاروں کو دوسری قسط کے ساتھ 2 لاکھ روپے فی کس اضافی جمع کرانا ہوں گے جبکہ 3 بیڈ الگ کمرہ منتخب کرنے والے درخواست گزاروں کو 67 ہزار روپے فی کس اضافی جمع کرانا ہوں گے۔ 4 تا 6 افراد...
پنجاب حکومت نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 42 واں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے نکلنے کے بعد زمبابوے کی شمولیت، شیڈول بھی جاری ہوگیا اجلاس میں سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکریٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ایڈیشنل آئی جی پولیس چوہدری سلطان، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹریز سمیت مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پنجاب بھر سے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز...
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکا میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب کھڑی ایک گاڑی میں ہوا۔ تاہم ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت یا وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد 3 سے 4 گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی...
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی اور دفاع خواجہ آصف نے پی آئی اے سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے اطلاعات کو ’بنیاد سے محروم اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا‘ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا۔ وفاقی وزیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت قومی ایئر لائن کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، خواجہ آصف رواں سال اپریل میں حکومت نے پی آئی اے کی فروخت کے لیے نئی ایکسپریشن آف انٹرسٹ کی دعوت دی تھی۔ Propaganda targeting PIA, its flights safety and its operations is totally baseless....
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکراتی ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے ترکیہ نے ایک نئی سفارتی کوشش شروع کر دی ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع اور انٹیلی جنس چیف کو خصوصی مشن پر پاکستان بھیجیں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور انقرہ کے درمیان ترک وفد کے دورے کی تاریخ طے کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے، اور توقع ہے کہ آئندہ ایک یا دو روز میں حتمی شیڈول طے کر لیا جائے گا۔ ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ یہ اعلیٰ سطحی وفد اسی ہفتے پاکستان پہنچے...
بھارتی کرکٹ کلب رائل چیلنجرز بنگالورو (آر سی بی) کی ملکیت سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے ٹیم کی کھلاڑیوں کی برقراری پر بحث چھیڑ دی ہے، جس میں سب سے زیادہ توجہ ویرات کوہلی کے کردار پر مرکوز ہے۔ ٹیم کی مالک کمپنی یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈنے اعلان کیا ہے کہ وہ آر سی بی کو فروخت کے لیے پیش کر رہی ہے۔ یہ عمل مارچ 2026 تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔ فرنچائز کی تخمینی قیمت تقریباً 2 ارب امریکی ڈالر لگائی گئی ہے، جس کے باعث انتظامیہ، برانڈنگ اور کھلاڑیوں کے مستقبل پر قیاس آرائیاں زور پکڑ چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل چیمپیئن بننے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی فروخت کی خبریں، قیمت...
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو کیش لیس بنانے کے لیے جاری حکومتی اقدامات ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ وزیرِاعظم کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے جاری اقدامات پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دیہی علاقوں میں کیش لیس نظام اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے کے لیے عوامی آگاہی میں اضافہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کو بریفنگ دی گئی...
امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار و اداکارہ کِم کارڈیشیئن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے غلط جوابات کی وجہ سے اپنے لاء کے امتحانات میں ناکام ہوئیں۔ ایک انٹرویو میں 45 سالہ کِم کارڈیشیئن نے بتایا کہ وہ اپنے قانون کے مطالعے کے دوران اکثر چیٹ جی پی ٹی سے قانونی رہنمائی حاصل کرتی تھیں، تاہم اس کے فراہم کردہ جوابات اکثر غلط نکلے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اپنے دوست کو کیسے قتل کروں؟‘، چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگنے پر نوجوان گرفتار کم کارڈیشیئن نے کہا کہ ’میں قانونی سوالات کے جوابات کے لیے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتی ہوں۔ جب بھی کوئی سوال ہوتا ہے تو میں اس...
استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد علاقائی قوّتیں اور پاکستان کے دوست ممالک بھی دونوں ممالک کے درمیان قیامِ امن کے حوالے سے سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔ 7 نومبر کو آذربائیجان کے یومِ فتح تقریبات میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی جہاں دارلحکومت باکو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اُردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی قائم رکھنے پر بات چیت کی گئی۔ صدر رجب طیّب اُردوان نے کہا کہ تُرکیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو غور سے دیکھ رہا ہے اور وہ مذاکرات اور استحکام کی حمایت کرتا رہے گا۔ صدر طیّب اردوان...
پاکستان اور سعودی عرب نے اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ عزم چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ پاک سعودی تعلقات، خصوصاً عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ’شاہ عبدالعزیز میڈل آف آنر‘ (ایکسِلینٹ کلاس) سے نوازا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا برونائی کا سرکاری دورہ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اپوزیشن اتحادتحریک تحفظ آئین پاکستان نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم کا اعلان کیا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے حکومت پر ’آئین کی بنیادیں ہلانے‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پارلیمان میں بل پیش کیے جانے کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کے سوا ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہی۔چیئرمین تحریک تحفظ آئین محموداچکزئی نے تحریک چلانے اور پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کا اعلان کیا اور کہا آج سے تحریک شروع ہے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ستائیسویں ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو سامنے رکھ کر کی گئی ہے ،...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تعاون پر اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اعزاز کے عشائیہ دیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جہاں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے مشکور ہیں، تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا۔ ایران میں پانی کی شدید قلت،...
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لگت بلتستان کی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کے دفاع کے لئے ہر قیمت دینے پر تیار ہیں اور وہ اپنے حقوق کے لیے کسی بھی اقدام کو روکنے کی پوری کوشش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر رہنما ایم ڈبلیو شعبہ خواتین گلگت بلتستان سائرہ ابراہیم نے ایک بیان میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور وسائل کی حفاظت کے حوالے سے حکمرانوں کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سائرہ ابراہیم نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے اختیارات کو سمیٹ کر اسلام آباد منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا...
بھارتی خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ داؤد ابراہیم کے گروہ نے سری لنکا کے سابق باغی گروہ لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام (ایل ٹی ٹی ای) کی باقیات کے درمیان اتحاد بنا لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داؤد گروہ جنوبی بھارت اور سری لنکا کے راستوں کے ذریعے اپنی منشیات کی کارروائیوں کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے، کیونکہ اس گروہ کے خلاف مغربی اور شمالی بھارت میں سخت کارروائی کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: داؤد ابراہیم کو زہر دے دیا گیا، بھارتی میڈیا کا دعوٰی داؤد ابراہیم کا گروہ ایل ٹی ٹی ای سے منسلک عناصر کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے کیونکہ ان کے پاس قیادت کے خلا اور فنڈنگ...
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ٹیکس نظام کی بہتری، اخراجات میں شفافیت اور سرکاری اداروں میں قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کے دو غیر ملکی قرضے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سرکاری دستاویزات کے مطابق، حکومت 60 کروڑ ڈالر کا قرض ورلڈ بینک کے تحت پاکستان پبلک ریسورسز فار اِنکلیوسِو ڈویلپمنٹ پروگرام سے اور 40 کروڑ ڈالر کا قرض ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تحت ایکسلیریٹنگ اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائز ٹرانسفارمیشن پروگرام سے حاصل کرے گی، موجودہ زرمبادلہ کے نرخ کے مطابق یہ رقم تقریباً 281 ارب روپے بنتی ہے۔ قرضوں کا مقصد بجٹ سپورٹ فراہم کرنا ہے اور اس سے کوئی نیا اثاثہ نہیں بنایا جائے گا۔ وزارتِ...
ویب ڈیسک : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کے نظام میں بڑی اصلاحات کرتے ہوئے امیدواروں کو ڈگری میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر دیے جانے والے اضافی مارکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی ایس سی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اب میرٹ کا تعین صرف پی پی ایس سی کے امتحانی نتائج اور انٹرویوز کی بنیاد پر کیا جائے گا، اور تحریری امتحانات کے نمبروں پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا کمیشن نے تحقیقاتی کام اور غیر کلینیکل تجربے کے لیے دیے جانے والے اضافی نمبروں کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ...
پنجاب پبلک سروس کمیشن کا میرٹ کے نظام میں اصلاحات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کے نظام میں بڑی اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے۔کمیشن نے امیدواروں کو ڈگری میں حاصلکردہ نمبروں کی بنیاد پر دیے جانے والے اضافی مارکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بھرتیوں میں شفافیت اور انصاف کو فروغ دیا جا سکے۔ پی پی ایس سی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)محمد عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اب میرٹ کا تعین صرف پی پی ایس سی کے امتحانی نتائج اور انٹرویوز کی بنیاد پر کیا جائے گا، اور تحریری امتحانات کے نمبروں پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔کمیشن نے تحقیقاتی کام اور غیر...
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کے لیے انتظامات اور سہولیات سے متعلق باضابطہ معاہدہ طے پاگیا۔سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان اور پاکستان کے سیکرٹری مذہبی امور عطا الرحمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان شریک ہوئے۔ڈائریکٹرحج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے۔سیکرٹری مذہبی امور سیدعطاء الرحمان نے مہمان نوازی اور سہولیات فراہمی کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
عثمان خان: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026کے انتظامات پر معاہدہ طے پاگیا۔سعودی نائب وزیر حج و عمرہ اور وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے جدہ میں حج معاہدے پر دستخط کردیئے۔دستخط کی تقریب میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو،ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمن، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور پرائیویٹ حج کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم HOAP (ہوپ) کے عہدے داران شریک ہوئے۔وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے ضیوف الرحمن کی مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے سعودی حکومت کی بہترین کاوشوں پر شکریہ ادا کیااورکہاکہ گزشتہ برس کی طرح اس...
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے لیے انتظامات اور سہولیات سے متعلق باضابطہ معاہدہ طے پا گیا۔ سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان المشاط اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمان نے گزشتہ شب جدہ میں حج معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان میں آئندہ حج سستا ہونے کا امکان، سعودی کمپنی نے اخراجات میں کمی کر دی دستخط کی تقریب میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر عزت مآب نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور پرائیویٹ حج کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم HOAP (ہوپ) کے...
اسلام ٹائمز: روایت ہے کہ ایک نیک و پاک دامن عورت ایک روز غسل کے لیے حمام مستجار کی تلاش میں نکلی۔ وہ راستہ بھول گئی اور ایک اجنبی سے راستہ پوچھا۔ اس شخص نے دھوکے سے اسے اپنے گھر کی طرف بلا لیا۔ جب وہ اندر پہنچی تو اس مرد کے دل میں برے خیالات پیدا ہوئے۔ عورت نے اپنی عقل و فراست سے خطرے کو محسوس کیا اور خود کو بچانے کا ایک طریقہ اختیار کیا۔ اس نے غصے کے بجائے خوش اخلاقی سے کہا: "میں ابھی باہر جا کر عطر لگا کر آتی ہوں، تم میرا انتظار کرنا۔" یوں وہ باہر نکل کر اس مرد کے چنگل سے ہمیشہ کے لیے آزاد ہوگئی۔ یہ واقعہ اس بات...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے قومی ویمنز ٹیم کی کرکٹر جہاں آرا عالم کی جانب سے ٹیم کے سابق سلیکٹر اور منیجر منجور الاسلام پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ بی سی بی نے جمعرات کی رات کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ تحقیقات 15 دنوں میں مکمل کی جائیں گی۔ ہفتہ کی رات بورڈ نے کمیٹی کے ارکان کے نام بھی جاری کر دیے۔ یہ بھی پڑھیے: خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف اعلان کے مطابق، کمیٹی کی سربراہی جسٹس طارق الحقیم، جو سپریم...
پاکستان سائنسی میدان میں ہونے والی جدت اور تحقیق کے حوالے سے ترقی یافتہ ممالک سے بہت پیچھے ہے مگر جامعہ کراچی کے طلبا نے اینٹی ڈپریسنٹ گاگلز، اسمارٹ میڈیسن ڈسپنسراور سپ ڈوز جیسی ایجادات کر کے سب کو حیران کردیا۔ جامعہ کراچی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے ہونہار طلبا نے صحت عامہ کے شعبے میں جدید سائنسی سوچ کو عملی شکل دیتے ہوئے متعدد منفرد اور کارآمد ایجادات پیش کیں۔ یہ آلات جدید سائنسی تحقیق، انسان دوست ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں Sip sip , Anti Depressant Goggles, Smart medicine Dispenser اور Cool Pod جیسے منصوبے شامل ہیں، جنہیں ماہرین نے نہ صرف سراہا بلکہ انہیں پاکستان میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ نسک ایپ سے داخلے کے طریقہ کار کو منظم کرنے سے 3برس کے دوران مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کی زیارت کیلیے پرمٹ کی یومیہ تعداد 7 ہزار سے بڑھ کر 54 ہزار ہو گئی ہے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیرحج نے بتایا کہ وزارت نے حج وعمرہ کے شعبے میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے دوسرے مرحلے پرکام شروع کردیا ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے زائرین وعازمین کی بہتر خدمات کے لیے نسک پورٹل کی سروسز کو بہتر بنایا گیا ہے۔ وزارت حج کے مطابق عالمی سطح پر سرکاری اور نجی شعبے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان پر ماسکو کو تاحال کسی قسم کی وضاحت موصول نہیں ہوئی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سرگئی لیوروف نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ابھی تک واشنگٹن کی جانب سے کوئی سفارتی وضاحت موصول نہیں ہوئی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا اصل مطلب کیا ہے، اس معاملے نے دنیا بھر میں اسلحہ کنٹرول معاہدوں کے مستقبل پر تشویش پیدا کر دی ہے۔خیال رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے پینٹاگون کو فوری طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات شروع کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ دیگر ممالک کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب میں سائبر سکیورٹی کی خلاف ورزیوں کی اطلاع پر 50 ہزار ریال تک کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں نیشنل سائبرسکیوریٹی اتھارٹی نے اس شعبے میں خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے والوں کے لیے ترغیبی انعامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ انعامات 50,000 ریال یا جمع کیے گئے جرمانے کے ایک فیصد تک ہیں۔ اتھارٹی نے گورنر کے فیصلے کے ذریعے ایک کمیٹی کی تشکیل کا انکشاف کیا۔ اس کمیٹی میں گورنر کے عملے کے تین ارکان شامل ہوں گے جو اس کے حوالے کی گئی رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔ خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے والوں کی اہلیت کا تعین کیا جائے گا اور ضابطوں کے مطابق انعام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبرپختونخوا حکومت نے قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں مذکورہ قوانین پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں طے پایا کہ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کی نگرانی میں چار رکنی کمیٹی مجوزہ قوانین میں اصلاحات کی سفارشات پیش کرے گی تاکہ قوانین عوامی مفاد کے لیے استعمال ہوں اور انہیں سیاسی یا انتقامی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے روکا جا سکے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر شہری...
وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے تحفظات دور کرنے کی غرض سے انہیں کل مدعو کر لیا ہے۔ نجی میڈیا کے مطابق، وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کو اعشائیہ دینے کے لیے دعوت نامے بھیج دیے ہیں، اور یہ ملاقات کل شام ساڑھے چھ بجے ہوگی۔ یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ 27ویں ترمیم پر پیدا ہونے والے تحفظات کو حل کیا جا سکے۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اچکزئی کا 27 ویں ترمیم پر نواز شریف اور زرداری کو خط لکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہیذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے سرابراہان کو خط لکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
این اے 66 ضمنی الیکشن ،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ(آئی پی ایس ) وزیر آباد کے حلقہ این اے 66 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور فارم 34 الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فارم 34 کی بنیاد پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کریگا۔ انہوں نے بتایا کہ حلقے میں 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامعہ کراچی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے ہونہار طلبا نے سائنسی دنیا میں ایک نیا سنگِ میل قائم کرتے ہوئے صحت عامہ کے میدان میں ایسی ایجادات پیش کی ہیں جنہوں نے ماہرین کو حیران کردیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جہاں تحقیقی میدان میں ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کمی محسوس کی جاتی ہے، وہیں ان نوجوانوں نے اپنی جدتِ فکر اور سائنسی فہم سے یہ ثابت کردیا کہ اگر موقع اور رہنمائی ملے تو پاکستانی طلبا کسی سے کم نہیں۔ان دلچسپ اور منفرد ایجادات میں اینٹی ڈپریسنٹ گاگلز، اسمارٹ میڈیسن ڈسپنسر، سپ ڈوز اسٹرا اور کول پوڈ کولنگ ڈیوائس شامل ہیں، جو نہ صرف انسانی سہولت کے لیے بنائے گئے ہیں بلکہ ماحول...
امریکی فوج کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل تجربے سے امریکا اور اتحادیوں کو کوئی فوری خطرہ نہیں ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونائیٹڈ اسٹیٹس انڈو پیسیفک کمانڈ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل تجربے امریکی اہلکاروں، خطے اور ہمارے اتحادیوں کے لیے فوری خطرہ نہیں ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق بیلسٹک میزائل تجربہ شمالی کوریا کے عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات کو اجاگر کرتا ہے۔ تاہم امریکا اپنے اور خطے میں اتحادیوں کے دفاع کے لیے تیار ہے۔ امریکی فوج کے مطابق ہم شمالی کوریا کے میزائل تجربے سے آگاہ ہیں، اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت کررہے ہیں۔ دوسری جانب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ بیرونی خطرات کے...
اسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد و سہیل علیم کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل، اغوا کیس کو مثالی کیس بنانے کی ہدایت
اسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد و سہیل علیم کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل، اغوا کیس کو مثالی کیس بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کا وقاص احمد، سہیل علیم کے ساتھ لین دین کا تنازعہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وقاص احمد اور سہیل علیم کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر بڑا حکم جاری کر دیا ۔ عدالت نے اب تک کی پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحقیقات کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے 9 اور 10 مئی 2023ء کے پشاور فسادات، احتجاج اور سرکاری املاک کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی جامع تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس کمیشن کی سربراہی ایک سابق سینئر بیوروکریٹ کو سونپی جائے گی تاکہ تحقیقات غیرجانبدار اور شفاف انداز میں مکمل کی جا سکیں۔ حکومتی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد اُن تمام عوامل کو بے نقاب کرنا ہے جن کے باعث یہ واقعات رونما ہوئے اور ان میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا ہے۔ صوبائی حکومت نے اس سے قبل بھی پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل...
کراچی: اوورسیز پاکستانیوں نے اکتوبر 2025 میں 3.42 ارب ڈالرز وطن بھیجے جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.9 فیصدزائد ہیں، اضافے نے پاکستان کے کمزور بیرونی کھاتوں کو وقتی سہارا دیا ہے، تاہم بڑھتی درآمدات کے باعث تجارتی خسارہ خطرناک حد تک بڑھ کر 12.6 ارب ڈالر تک پہنچ چکاہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری عبوری اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2025-26 کی پہلی چار ماہ (جولائی تااکتوبر) میں مجموعی ترسیلات 12.96 ارب ڈالرز رہیں،جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 11.85 ارب ڈالرزکے مقابلے میں 9.3 فیصدزیادہ ہیں۔سعودی عرب سب سے بڑاذریعہ رہا،جہاں سے اکتوبر میں 820.9 ملین ڈالرز موصول ہوئے،جو ماہانہ لحاظ سے 9.3 فیصداور سالانہ بنیاد پر 7.1فیصدزیادہ ہیں۔ متحدہ عرب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باکو:۔ پاکستان اور آذربائیجان نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں اپنے کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کاراباخ کی آزادی کی جنگ میں آذربائیجان کی فتح کو حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم عوام، خصوصاً بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام کے لیے امید کی کرن قرار دیا ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو یہاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات آذر بائیجان کے صدارتی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے صدارتی محل باکو میں ملاقات کی۔ اس موقعے پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کوخوبصورت بنانے کے لیے آذر بائیجان اورسی ڈی اے کے درمیان شانداراشتراک پرائم منسٹر آفس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کو یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا اور آذربائیجان کی حکومت و عوام کو اس تاریخی موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمینیا کے خلاف قرہ باغ کی آزادی کی 44 روزہ جنگ میں آذربائیجان کی تاریخی فتح نہ صرف...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک ہو گیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان کی سر زمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمے داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان دوحہ امن معاہدے کے مطابق اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل میں اب تک ناکام رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے چمن بارڈر واقعے سے متعلق افغان دعوے بے بنیاد ہیں، ترجمان وزارت اطلاعات پاکستان افغانستان: ایک نازک موڑ عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اس...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک ہو گیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ ایکس‘‘ پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان کی سر زمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمے داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔ افغان طالبان دوحہ امن معاہدے کے مطابق اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل میں اب تک ناکام رہا ہے۔ عدالتوں میں مقدمات سیاسی بنیادوں پر یا انتظامیہ کے کہنے پر آگے پیچھے کیے جائیں گے تو اس سے عدالتوں کی ساکھ متاثر...
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کا اے آئی ٹول جیمینائی بہتر جواب دینے کے لیے اب صارفین کی ای میلز اور نجی دستاویزات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ڈیپ ریسرچ فیچر (جو کہ تمام جیمینائی صارفین کے لیے دستیاب ہے) پہلی بار گزشتہ برس لانچ کیا گیا تھا۔ نئی صلاحیتوں کے مطلب ہے کہ یہ اے آئی ایپ اب صارفین کی مزید نجی معلومات تک جا سکتی ہیں۔ گوگل کا کہنا تھا کہ جی میل، ڈرائیو اور چیٹ کے سیاق و سباق سے متعلق جواب کا حصول جیمینائی صارفین کا سب سے زیادہ مطلوبہ فیچر تھا۔ ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی کا کہنا تھا کہ اس فیچر کا مطلب ہے کہ جی میل، ڈرائیو اور...
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس گردی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی سیکرٹری داخلہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس گردی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم کر دی ،اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8رکنی کمیٹی کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ کرینگے،کمیٹی میں اے ڈی سی جی آئی سی ٹی ، ایس پی صدر ، ایس پی ڈولفن ، سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی ، سنیئر صحافی انور رضا و دیگر شامل ہونگے ، کمیٹی 7دن میں اپنی رپورٹ اور سفارشات سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گی تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات...
اسلام آباد میں بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے انتظامات مکمل 40 سے زائد ممالک کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے
اسلام آباد میں بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے انتظامات مکمل 40 سے زائد ممالک کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد میں بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے انتظامات مکمل،میڈیایڈوائز چیئرمین سینیٹ میاں خرم رسول کے مطابق دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے ، چیئرمین سینیٹ خود روزانہ کی بنیاد پر کانفرنس سے متعلق تیاریوں اور انتظامی امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس پاکستان کے لیے ایک تاریخی اور سفارتی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جس میں دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے اسپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز اور پارلیمانی نمائندگان کی شرکت کرینگے۔ کانفرنس امن،...
غزہ کے لیے امریکی امن قرارداد، بین الاقوامی فوج کے اختیارات پر اختلاف کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کی تیار کردہ غزہ امن قرارداد پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ قرارداد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی منظوری کے لیے پیش کی جا رہی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق بین الاقوامی فوج (ISF) کے دائرہ کار پر اختلافات پیدا ہونے کا امکان ہے۔امریکا نے اہم عرب اور مسلم ممالک کے نمائندوں کے ساتھ قرارداد پر تفصیلی مذاکرات کیے۔ ایک روز قبل امریکا نے یہ مسودہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 ارکان کو ارسال کی تھی۔ ذرائع کے...
غزہ میں استحکام کے لیے بین الاقوامی فورس بہت جلد تعینات کی جائے گی، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں استحکام کے لیے بین الاقوامی فورس بہت جلد تعینات کی جائے گی۔العربیہ اردو کے مطابق واشنگٹن میں وسطی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ عشائیے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ تعیناتی بہت جلد ہونے والی ہے، اور غزہ میں حالات اطمینان بخش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں زیادہ مسائل پیش نہیں آئےاور اگر فلسطین کی عسکری تنظیم کے ساتھ کوئی نئی مشکل پیدا ہوئی تو کئی ممالک نے مدد کی پیشکش کی ہے۔ساتھ ہی امریکی صدر نےفلسطین...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان کے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے آج باکو روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ بات چیت میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات موجود ہیں، جن کی بنیاد...
پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دونوں دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے سفیر عزت ماب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے ساتھ برادرانہ باہمی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے مسائل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری جیسے پرامن طریقوں پر دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم...
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک امن، باہمی احترام اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان کے لیے خیرسگالی کے پیغامات بھی دیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران دہشتگردی کے خلاف، علاقائی امن، ترقی اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے یکساں عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے تجارت اور معاشی تعاون بڑھانے...
جمہوریہ آذربائیجان کے صدر محترم الہام علی یوف کی دعوت پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے تاکہ یومِ فتح (Victory Day) کی 5ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کر سکیں، جو دارالحکومت باکو میں منعقد ہوں گی۔ مزید پڑھیں: برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں نیا باب رقم، پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اسپیکرز اجلاس اختتام پذیر دورے کے دوران وزیراعظم یومِ فتح کی سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گے اور صدر الہام علی یوف سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس موقع پر دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر...
پاکستان کے سینئر اداکار محمود اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے مغرب سے فنڈنگ آتی ہے۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران محمود اختر نے کہا کہ پہلے کے دور اور اب کے دور میں بہت فرق ہے، تقریباً ہر چیز ہی تبدیل ہوچکی ہے لیکن پہلے کے زمانے کی ایک بات ہے کہ تب ڈرامہ بہت اچھا لکھا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ڈائجیسٹ آیا، اس نے بہت خرابیاں پیدا کیں، کہانیوں کا بیڑہ غرق کردیا۔محمود اختر کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ جسے میں کہوں گا کہ بہت بڑا گھوٹالا ہے، وہ یہ کہ بہت زیادہ پیسہ مغرب کا آرہا ہے، کچھ مخصوص موضوعات پر...
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹسٹک بچوں (سپر ہیروز) کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کر دیا۔ پنجاب میں "مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم" کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ ہوگا،اس ادارے میں آٹسٹک بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم، تھراپی، فری پک اینڈ ڈراپ، مفت کھانا، یونیفارم اور کتابیں فراہم کی جائیں گی۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ آٹزم اسکول میں ٹیچر ٹریننگ اور ریسرچ کے لیے جدید ریسورس سینٹر بھی قائم کیا جائے گا،معاونِ خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیشن ثانیہ...
تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں۔ صارفین نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی ہے، ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے، گردشی قرض بڑھ رہا ہے ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیچ کا اعلان ہوا۔ صارفین کے مطابق کیا صنعتی اور زرعی پیکیج یکم...
لاہور: اگرچہ حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے تاہم صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک گہرے ساختی اصلاحات نافذ نہیں کی جاتیں، پاکستان میں قلیل مدتی سرمایہ کاری کے بہاؤ محض عارضی اور غیر پائیدار رہیں گے۔ مقامی صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ چین، متحدہ عرب امارات اور بیلاروس سے حالیہ سرمایہ کاری کے وعدے حوصلہ افزا ضرور ہیں، لیکن انھیں معاشی لحاظ سے انقلابی نہیں کہا جا سکتا۔ ان کے مطابق یہ نئے منصوبے زیادہ تر سرمائے پر مبنی ہیں، جدت یا تحقیق پر نہیں، اور وہ ان کثیرالقومی کمپنیوں کے انخلا کا ازالہ نہیں کر سکتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( آئی این پی ) لاہور پولیس نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں شرکا کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتا یا کہ تبلیغی اجتماع کی سیکورٹی کے لیے 3 ایس پیز، 10 ڈی ایس پیز، 41 ایس ایچ اوز، 252 اَپر سبارڈینیٹس سمیت مجموعی طور پر 3800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے 1000 سے زائد ٹریفک پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔شرکاء کی سہولت کے لیے پنڈال کے 14 مختلف مقامات پر پولیس کیمپس قائم...
ڈھاکا: بنگلادیش کے شہر چٹوگرام میں انتخابی مہم کے دوران ریلی پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بھق اور دو زخمی ہوگئے۔ میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمیوں ہونے والوں میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے امیدوار ارشاد اللہ بھی شامل ہیں، یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا، جب ملک کی سیاسی جماعتوں نے تاریخی عام انتخابات کے لیے اپنی مہم شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے ہجوم پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔جبکہ بی این پی رہنما امیر خسرو محمود چوہدری نے واقعے کو سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے اور انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔ بنگلہ دیش...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا، آنے والے دنوں میں اچھی اور مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے لیے مذاکرات کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت تلخی اور تقسیم اپنے عروج پر ہے، ایسے میں تمام سیاسی قوتوں کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ پنجاب بھون میں ناشتے سے لطف اندوز ہوئے، تمام مراعات ارکان اسمبلی اور مہمانوں کیلیے ہیں،شرٹ کی جیب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول : پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں شروع ہوگیا ہے، جس میں دونوں فریقین نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ اور ویری فکیشن مکینزم کے قواعد و ضوابط پر بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ترکیہ کی درخواست پر یہ مذاکرات آخری موقع کے طور پر جاری رکھے جا رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور سرحدی امن کے لیے کوئی قابلِ عمل نظام تشکیل دیا جا سکے۔اس سے قبل دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھا، جو پاکستان کے ایک نکاتی مطالبے افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق نہ ہونے کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔ مذاکرات کے دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول : پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں شروع ہوگیا ہے، جس میں دونوں فریقین نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ اور ویری فکیشن مکینزم کے قواعد و ضوابط پر بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ترکیہ کی درخواست پر یہ مذاکرات آخری موقع کے طور پر جاری رکھے جا رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور سرحدی امن کے لیے کوئی قابلِ عمل نظام تشکیل دیا جا سکے۔اس سے قبل دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھا، جو پاکستان کے ایک نکاتی مطالبے افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق نہ ہونے کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔ مذاکرات کے دوران...
اسلام آباد: بنگلہ دیش کی مشیر ماحولیات نے ماحولیاتی بہتری کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات اور تجربات سے سیکھنے اور مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی مشیر ماحولیات، جنگلات اور کلائمیٹ چینج سیدہ رضوانہ حسن نے مقامی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بنگلہ دیش لاہور میں ماحول کی بہتری کیلئے لاگو کردہ نظام سے سیکھنے کا خواہشمند ہے، ماحول کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ رضوانہ حسن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے آلودگی کے خاتمے کے لیے بڑے تخلیقی اور جدت سے بھرپور اقدامات کیے ہیں، مجھے بڑی خوشی ہوگی اگر پنجاب حکومت ہمیں ماحولیاتی بہتری کے لیے اپنے...
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور محمود مولوی نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فواد چوہدری عمران اسماعیل محمود مولوی کی لاہور میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ق لیگ کے جاری کردہ کے اعلامیے میں ویسے لفظ عمران خان تک شامل نہیں رہائی مشن تو بہت دور کی بات ہے pic.twitter.com/SLdRr1THz3 — Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) November 6, 2025 سیاسی رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملاقات کے...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور ترکیہ کے شہر استنبول میں شروع ہو گیا ہے، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سکیورٹی حکام شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر تفصیلی بات چیت کی جا رہی ہے۔ ترکیہ اور قطری حکام کی جانب سے اس مذاکراتی عمل کو نتیجہ خیز بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب گذشتہ ماہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے بعد دوحا میں ہونے والے مذاکرات میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔ بعد ازاں 25 اکتوبر کو استنبول میں شروع ہونے والے کئی ادوار کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، تاہم...
ستائیسویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت اور تجاویز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے سے متعلق شقیں شامل کی جائیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے متعلق بین الاقوامی ادارے پر ایک خبر شائع ہوئی جسے غلط تناظر میں پیش کیا گیا اور یہ تاثر دیا گیا جیسے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں پاکستان افغانستان میں دراندازی یا فوجی آپریشن کے لیے تیار ہے، حالانکہ خواجہ آصف نے واضح موقف اختیار کیا کہ پاکستان مذاکرات کی کامیابی کے لیے نہ صرف کوششیں کررہا ہے بلکہ دعاگو بھی ہے، لیکن اگر ناکامی کی صورت میں افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو پاکستان اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ اگر افغانستان نے پاکستان پر حملہ کیا گیا یا سرحد پار سے کسی قسم کی دراندازی ہوئی تو ملک کا دفاع کرنا پاکستان کا بنیادی حق ہے، جیسا...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اختر نے حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران ڈراموں کے بدلتے رجحانات اور مبینہ مغربی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ محمود اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ڈرامہ سازی کے کئی مراحل دیکھے، تاہم موجودہ دور میں ڈراموں کا معیار اور موضوعات ان کی نظر میں تشویشناک انداز میں تبدیل ہو رہے ہیں اور یہ مغربی طرز اختیار کرتے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستانی ڈرامے حقیقت پسندی اور مضبوط کہانیوں کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے۔ بعد ازاں ڈائجسٹ کہانیوں کی مقبولیت کے باعث مواد میں بتدریج تبدیلی آئی، مگر اب صورتحال اس سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔ انہوں...
بیان کے مطابق، دشمن کے پراپیگنڈا پیغامات یا آوازوں پر توجہ دینا صہیونی منصوبوں کو کامیاب بنانے کے مترادف ہے۔لہٰذا، ان کے پیغامات کو نظرانداز کرنا، پُرسکون رہنا، اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہی دشمن کی نفوذی کوششوں اور نفسیاتی جنگ کے خلاف پہلی دفاعی لائن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صہیونی رجیم کی اشتعال انگیز کارروائیوں اور جاسوسی کی نئی کوششوں کے بعد، مزاحمتی سیکیورٹی سروس نے علاقے کے رہائشیوں کے لیے ہوشیار رہنے اور حفاظتی اقدامات پر مشتمل ہدایات جاری کی ہیں۔ خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، مزاحمت کے سیکیورٹی ادارے نے گزشتہ شب ایک بیان میں اطلاع دی کہ صہیونی ڈرونز اور طیارے جو بلند آواز والے اسپیکروں سے اشتعال انگیز پیغامات نشر کر...
جاپان میں بھورےجنگلی ریچھوں کے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے تدارک کے لیے متاثرہ علاقوں میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی جاپان میں بھورے جنگلی ریچھوں کے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، رواں سال اپریل کے مہینے سے اب تک ریچھ کے 100 سے زائد حملوں کے واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ جاپانی حکام کے مطابق زیادہ تر حملے اسکولوں، ریلوے اسٹیشنز اور راشن کی دکانوں کے ارد گرد دیکھنے میں آئے ہیں۔ جاپانی حکومت نے ریچھ کی آبادی کو قابو پانے کی کوششوں میں تیزی لانے کے لیے مقامی افسران کو ریچھ کے شکار کے لیے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر تمام اراکین نے اُن کا پرتپاک استقبال اور خیر مقدم کیا، ملاقات میں سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات اور 27ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر سیاسی و تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ قومی اسمبلی کے فورم پر اٹھانے اور قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا...
ویب ڈیسک:پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج استنبول میں ہوگا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے، اگر پیش رفت کا امکان نہ ہو تو پھر وقت کا ضیاع ہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی مؤقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں، امید ہے خطے میں قیام امن کے لیے افغان طالبان دانش مندی سے کام لیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی اس سے قبل پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا، طویل اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیویارک سٹی نے انتخابات کے بعد اپنی خودمختاری کھو دی ہے اور اب میامی اُن شہریوں کے لیے ’پناہ گاہ‘ بن چکا ہے جو کمیونزم سے فرار چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بیان امریکا بزنس فورم میں دیا، جہاں انہوں نے 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی کے نیویارک کے نئے میئر منتخب ہونے پر تنقید کی۔ مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیوز پوسٹ کرنے والا شخص گرفتار ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس اتنے انتہا پسند ہو چکے ہیں کہ اب لوگ نیویارک کے کمیونزم سے بچنے کے لیے میامی کا رخ کریں گے۔ ممدانی نے اپنی مہم میں مفت ٹرانسپورٹ، کم لاگت مکانات، اور امیروں پر بھاری ٹیکس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں گزر بسر کرتے ہوئے آج کا انسان نہ جانے کتنے اندیشوں اور تمناؤں کا شکار ہو جاتا ہے۔ عام آدمی تو ویسے ہی پریشانیوں اور دہشت زدہ زندگی سے نبرد آزما ہے اوپر سے روز مرہ کی سیاسی چپقلش جو کسی لسانی یا مذہبی تفرقہ بازی کی نفرت انگیزی سے کم نہیں اس نے ہماری عمومی زندگی میں تلاطم اور ایک کہرام بپا کر کے رکھا ہوا ہے۔ یہ اقتدار کی ایک ایسی جنگ ہے جس میں زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگانے والے سیاسی کارکنان واقعتا اپنے مخالف کی زندگیوں کے در پہ ہو جاتے ہیں جبکہ اقتدار کے مزے لوٹنے کے منتظر سیاستدان روزانہ کی بنیاد پر مختلف چینلوں پر جلوہ افروز...
ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اپنے اعلیٰ حکام کو یہ حکم دیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ تجربات کے حوالے سے تجاویز تیار کریں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حکم سرد جنگ کے بعد پہلی بار جوہری تجربات کے لیے کسی پیش رفت کا اشارہ ہے۔ 1991 کے بعد روس نے جوہری تجربات نہیں کیے ہیں۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ ہفتے کے اعلان کے ردعمل میں آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ جوہری تجربات دوبارہ شروع کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی سب سے بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے اس اقدام کو عالمی سطح پر ایک سنگین صورت حال...
جاپان نے ملک کے شمالی پہاڑی علاقوں میں ریچھوں کے غیر معمولی اور ہلاکت خیز حملوں کے بعد فوجی دستے تعینات کردیے ہیں تاکہ مقامی حکام کو ریچھوں کو قابو کرنے میں مدد دی جا سکے۔ یہ کارروائی بدھ کے روز کازونو نامی قصبے میں شروع کی گئی، جو گھنے جنگلات سے گھرا ہوا ہے اور حالیہ ہفتوں میں یہاں ریچھوں کی موجودگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: گلوکارہ قرۃالعین بلوچ پر ریچھ کا حملہ: منتظمین اور گلگت بلتستان وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ آمنے سامنے مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو کئی ہفتوں سے ہدایت دی ہوئی ہے کہ وہ شام کے بعد گھروں سے باہر نہ نکلیں اور جنگلات کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ ریچھ خوراک کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوٹاوا: کینیڈا کی حکومت نے 141 ارب کینیڈین ڈالر (121 ارب امریکی ڈالر) کا نیا وفاقی بجٹ پیش کردیا، جسے وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی تجارتی پابندیوں کے اثرات سے نمٹنے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ قرار دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بجٹ پارلیمنٹ میں منظور ہونا ابھی غیر یقینی ہے کیونکہ حکمران لبرل پارٹی کے پاس ایوان میں اکثریت نہیں اور بجٹ کی منظوری کے لیے انہیں کم از کم تین دیگر جماعتوں کی حمایت درکار ہوگی، یہ بجٹ ان کینیڈین شہریوں اور صنعتوں کی مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے جو امریکی ٹیرف کے باعث متاثر ہوئے ہیں یا جنہیں روزگار کے مواقع کھونے کا خدشہ...
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔کراچی میں "دی فیوچر سمٹ” کے نویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، اور حکومت نوجوانوں کو باصلاحیت اور کارآمد شہری بنانے کے لیے ان پر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے سازگار ماحول، معیاری تعلیم اور بہتر صحت کا نظام فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اشتہار
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ المناک سانحہ دراصل اسلامی امت کے دشمنوں کی سازشوں کا ایک واضح نمونہ ہے، ایسی سازشیں جو مسلمان ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے، کمزور کرنے، انہیں تقسیم کرنے اور ان کے وسائل لوٹنے کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں دینی مدارس کے مدیر آیت اللہ اعرافی نے سوڈان کے مظلوم عوام کے المناک قتلِ عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی اداروں، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس انسانی المیے کے مقابلے میں واضح اور مؤثر موقف اختیار کریں اور خونریزی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ مدیرِ حوزہ ہائے علمیۂ ایران کی جانب سے...
پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر تمام اراکین نے اُن کا پرتپاک استقبال اور خیر مقدم کیا، ملاقات میں سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات اور 27ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر سیاسی و تنظیمی امور پر گفتگو...