پاکستان نے بہت کچھ دیا، اب لوٹانے کاوقت ہے، شاہد آفریدی کاسیلاب متاثرین کیلئے فنڈریزنگ تقریب سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
پاکستان نے بہت کچھ دیا، اب لوٹانے کاوقت ہے، شاہد آفریدی کاسیلاب متاثرین کیلئے فنڈریزنگ تقریب سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)قومی ہیرو سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کیپٹل آفس میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب ہوئی
تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بونیر میں ایک شخص نے اپنے خاندان کے 14 افراد کو کھویا، سب لوگ جائیں اور ان لوگوں سے ملیں، آج جس کمیونٹی کے درمیان موجود ہوں یہ اصل کام کرنے والے لوگ ہیں، بونیر اور دیر میں سیلاب سے بہت نقصانات ہوئے، کوشش ہے انہیں گھر بنا کر دیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو ایسی جگہ گھر بنا کر دینے ہیں کہ دوبارہ وہ سیلاب سے متاثر نہ ہوں، یہاں سے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاں گا، بزنس کمیونٹی ہمارے ملک کی طاقت ہے، مل کر کام کرینگے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدرعاطف اکرام شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن فلڈ ریلیف فنڈ کے تحت متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان شاہد آفریدی فائونڈیشن کے حوالے کیا جائے گا، قومی ہیرو شاہد خان آفریدی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے آل رانڈرز میں شمار ہوتے ہیں، لالہ کی خدمات صرف کرکٹ کے میدانوں تک محدود نہیں بلکہ آپ انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فانڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فانڈیشن کے طور پر منوایا ہے، شاہد آفریدی فانڈیشن پورے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کے لیے روشنی کی کرن ہے، صرف پنجاب میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں 42 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سب دوستوں سے اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے نوبل کاز میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوں۔شاہد خان آفریدی فانڈیشن کے سی ای او ظفر ملک نے کہا کہ شاہد آفریدی فاونڈیشن پسماندہ علاقوں میں صحت اور صاف پانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، گوادر سے لے کر کوئٹہ تک 700 میل کے علاقے میں کوئی اسپتال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خان آفریدی فانڈیشن نے خوشاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل کیا ہے، شاہد آفریدی تشہیر کی بجائے شفافیت پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسوئس سیاح پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں کے لیے محفوظ مقام قرار دیتے ہیں سوئس سیاح پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں کے لیے محفوظ مقام قرار دیتے ہیں دعوتِ اسلامی کی تعلیمی کونسل کی جانب سے اسلام آباد میں عظیم الشان میلاد اجتماع اور ایوارڈز تقریب سپریم کورٹ کا انتظامی فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری،رولز میں وقتا فوقتا ترامیم اور نظرثانی کرنے کا فیصلہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے، وزیر اطلاعات علیمہ خان کی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد پنجاب میں سیلاب سے صورتحال بگڑ رہی ہے، بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں، عظمی بخاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شاہد آفریدی بہت کچھ دیا پاکستان نے اب لوٹانے
پڑھیں:
ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرین کیلئے 2لاکھ 30ہزار ڈالر امداد کا اعلان
ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرین کیلئے 2لاکھ 30ہزار ڈالر امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سیلاب سے متاثرہ بچوں کیلئے دو لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔
ویڈیو پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ دو لاکھ ڈالر ادارہ تعلیم و آگاہی کو گرانٹ کی صورت میں دیے جائیں گے جبکہ مانٹین انسٹیٹیوٹ فارایجوکیشن اینڈ دیویلپمنٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر کا اعلان کیا گیا۔
ملالہ یوسفزئی کے مطابق اس فنڈ سے سیلاب سے متاثرہ بچوں کو کتابیں، یونیفارم اور دیگر ضروریات فراہم کی جائیں گی۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں اسکولوں کو تباہ کر دیا، مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم کے ساتھ دلی ہمدردیاں ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے عالمی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے عالمی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا معائنہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین تاریخ میں پہلی بار 2600 ارب روپے قرض قبل ازوقت واپس کیا گیا، ترجمان وزارت خزانہ جناح ہاؤس حملہ کیس: محمود الرشید کی درخواست ضمانت مستردCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم