یو اے ای میں پاکستانی شہری پر قسمت مہربان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ 2025ء ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانی اور پرتگالی تارکین وطن نے ابوظہبی میں منعقدہ بگ ٹکٹ کی ہفتہ وار ’ای ڈرا سیریز‘ میں ڈھائی لاکھ درہم (1کروڑ 90 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) جیت لیے۔ گلف نیوز کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے متحدہ عرب امارات کے رہائشی ندیم افضل جیت کے بعد پرجوش ہیں، انہوں نے لاٹری جیتنے کا ٹکٹ نمبر 272-339880 آن لائن خریدا تھا، اس کے علاوہ دوسرے فاتح لزبن سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ غیر ملکی ایڈورڈ فرنینڈس ہیں جو گزشتہ 29 سال سے دبئی میں مقیم ہیں، وہ 2004 سے اپنی قسمت آزما رہے تھے، وہ گزشتہ 20 سال سے ٹکٹ خریدتے آرہے تھے اور ہمیشہ اپنی جیت کی امید کو برقرار رکھا۔
ایڈورڈ فرنینڈس کا کہنا ہے کہ مجھے یاد نہیں میں نے پہلی بار 2004ء میں بگ ٹکٹ کے بارے میں کیسے سنا تھا لیکن جب مجھے میری جیت کی خبر سنانے والی کال موصول ہوئی تو مجھے محسوس ہوا کہ کچھ خاص ہو رہا ہے، میں نے سوچا اگر رچرڈ فون کر رہا ہے تو کچھ ہے، اگرچہ جیتنے کی خبر کی حقیقت مکمل طور پر حیرت انگیز تھی۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ اس انعامی رقم سے ایڈورڈ کچھ قرضوں کی ادائیگی کا ارادہ رکھتے ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی طبی ضروریات کو پورا کریں گے، تاہم وہ مستقبل کے ڈراز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اس مہینے کے لیے بھی بہت سارے ٹکٹ خرید رہا ہوں، میرے پاس 3 مارچ کی قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے 3 ٹکٹس ہیں اگر میں یہ عظیم انعام جیت لیتا ہوں تو میرے پاس بہت سی امیدیں اور پورے کرنے والے بہت سے خواب ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
طلحہ احمدکو وزیراعظم نےبطور انعام کتنی رقم دی اورکیاپیشکش کی؟
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سےگزشتہ دنوں پاکستان کے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے طلحہ کی حوصلہ افزائی کی تھی اور اسے انعام سے بھی نوازا تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئےطلحہ احمد نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نے میرے کام کی تعریف کی اور میری حوصلہ افزائی کی۔
طلحہ احمد نے بتایا کہ وزیراعظم نے مجھے اعزازی شیلڈ سے نوازا اور انعام کے طور پر اپنی طرف سے ایک لیپ ٹاپ بھی دیا، اس کے علاوہ انہوں نے مجھے 10 لاکھ روپے انعام بھی دیا۔
معروف کونٹینٹ کریئیٹر نےکہا کہ وزیراعظم نے مجھ سے یہ بھی کہا کہ آپ نوجوان ہیں اور پاکستان کا مستقبل اور سرمایہ ہیں، اگر آپ اعلیٰ تعلیم کے لیےکیمبرج بھی جانا چاہتے ہیں تو حکومت آپ کو سپورٹ کرے گی اور اگر صحت کے حوالے سے بھی مدد کی ضرورت ہے تو وفاقی حکومت آپ کی مدد کرےگی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر طلحہ احمد نے وی لاگ بھی بنایا تھا جس میں بتایا تھا کہ یہ دن ہمیشہ کے لیے میری زندگی کے خاص لمحوں میں شامل ہوگیا ہے کیونکہ آج مجھے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا موقع ملا۔
طلحہ احمد نے کہا وزیراعظم نے شفقت بھرے انداز میں گلے لگایا اور وزیراعظم ہاؤس میں خوش آمدید کہا۔
طلحہ احمد کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے بتایاکہ انہیں میری سرکاری افسر اور بالی وڈ کی نظر میں مسلمان کے کردار پر مبنی ویڈیوز بہت پسند آئیں، ان کی فرمائش پر وہ سین براہ راست پرفارم کرکے دکھایا جسے دیکھ کر ملاقات میں موجود تمام افراد لطف اندوز ہوئے۔