ہائبرڈ نظام نے ملک کی پاسپورٹ اور کریڈٹ رینکنگ بہتر کی: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
ہائبرڈ نظام نے ملک کی پاسپورٹ اور کریڈٹ رینکنگ بہتر کی: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کے خلاف ڈیڑھ ماہ میں 3 فتوحات ملی ہیں اور بھارتی قیادت اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرے گی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سوات سانحہ کوئی پہلا حادثہ نہیں ہے ، اس سے پہلے بھی کے پی میں حادثات ہوئے ہیں، وہ مشینری لے کر اسلام آباد پر حملہ آور ہوتے ہیں جبکہ کرپشن کے ریلے میں سارا صوبہ بہہ رہا ہے، آپس کے حصہ کیلئے ان میں لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ایک عرصہ تک پارٹی الیکشن نہیں کرائے، ان کا نام کبھی سنی اتحاد کبھی پی ٹی آئی کبھی کچھ اور ہو جاتا ہے ، یہ کونسی پارٹی ہے ، کونسا برینڈ ہے ، کیا شناخت ہے ، کسی کو نہیں پتا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ آزاد ہوگئے ہیں اور ہوسکتا ہے وہ لوگ علیحدہ پارٹی بنا کر حکومتی اتحاد میں شامل ہوجائیں، یا تو وہ لوگ کوئی پارٹی جوائن کریں گے یا علیحدہ پارٹی بنالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سیٹوں پر گئے اور اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر سے ملے لیکن پی ٹی آئی میں کوئی بھی سنجیدہ نہیں کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ سسٹم سے پاسپورٹ رینکنگ اور کریڈٹ رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بھارت کے خلاف فتح حاصل ہوئی ہے، بھارت ایس سی او سے بھاگا ہے، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھی گزشتہ روز فتح ملی، ڈیڑھ ماہ میں ہمیں 3 فتوحات ملی ہیں، بھارتی قیادت اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیتن یاہو کو جانے دیں، انہیں بڑے کام کرنے ہیں کرپشن اسکینڈل پر ٹرمپ ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم کے حق میں بول پڑے نیتن یاہو کو جانے دیں، انہیں بڑے کام کرنے ہیں کرپشن اسکینڈل پر ٹرمپ ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم کے حق میں بول پڑے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس کے ختم ہونے کا امکان پاکستان کی کوئی جامعہ دنیا کی ٹاپ 350 جامعات میں شامل نہیں: عالمی اداریکی رپورٹ شہریوں کو موبائل فون پر موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت فیلڈ مارشل کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، شہدا کی نمازجنازہ میں شرکت اور زخمیوں کی عیادت امریکہ نے ویزا کے لیے سوشل میڈیا کی نئی شرط عائد کردی،امیدواروں کی آن لائن سرگرمیوں کی بھی چھان بین کی جائے گیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نیب :فراڈ کے متاثرین کو بازیاب رقم آن لائن منتقل کرنے کا آغاز
عثمان خان: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مالیاتی فراڈ کے متاثرین کو بازیاب ہونے والی رقوم آن لائن منتقل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔
لائن ادائیگیوں کے اس نئے نظام کا باقاعدہ آغاز نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کی۔
اس موقع پر ابتدائی طور پر B4U فراڈ کیس کے متاثرین کو ان کی رقوم براہ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔
ماڈل ٹاؤن کانشترکالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک
تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب، مختلف ڈائریکٹر جنرلز، نیشنل بینک آف پاکستان کی اعلیٰ انتظامیہ اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ چیئرمین نیب نے خود آن لائن رقوم کی منتقلی کا افتتاح کیا۔
یہ ایک بڑی پیش رفت ہے جس کا مقصد متاثرہ افراد کو دفاتر کے چکر لگانے کی زحمت سے بچانا ہے۔
ماضی میں نیب متاثرین کو پے آرڈرز کے ذریعے رقوم ادا کرتا تھا، جس میں وقت کا ضیاع ہوتا اور متاثرین کو نیب دفاتر کے کئی چکر لگانے پڑتے تھے۔ اب اس نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن سے یہ عمل نہ صرف تیز ہو گیا ہے بلکہ شفافیت اور سہولت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے او پی سی پنجاب میں جدید فیسلیٹیشن سنٹر قائم
نیب حکام کے مطابق آن لائن ادائیگیوں کے اس نظام میں دیگر کیسز کے متاثرین کو بھی شامل کیا جائیگا تاکہ وہ بروقت اور آسانی سے اپنا حق واپیس لے سکیں۔