ویب ڈیسک :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا، کچھ عناصر ملک کی بہتری پر ناخوش ہیں۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ خوش آئند ہے اور اس بجٹ سے درمیانے طبقے کو سہارا ملے گا۔

 یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری

 انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ایسی مخلوق بھی ہے جو کبھی خوش نہیں ہوتی، کل قومی اسمبلی میں جو کچھ ایک مخصوص گروہ نے کیا، وہ پوری قوم نے دیکھا، ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کو نقصان ہو، پنجاب میں صفائی کے بہترین انتظامات پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہوئی۔

 ان کا کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچینج میں 2100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

 پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ واحد جماعت ہے جو ملکی مفاد میں کبھی کوئی مثبت قدم نہیں اٹھا سکی، اب یہ مہم چلا رہے ہیں ’واشنگٹن چلو‘، ان کے یوٹیوبرز نے بھی اس مہم کو ہوا دی، مگر کل خود بیرسٹر گوہر نے کہہ دیا کہ ہم نے کوئی کال نہیں دی۔

محکمہ بلدیات نے480ارب کی ترقیاتی سکیموں کا بجٹ تیار کرلیا

 انہوں نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ تعالیٰ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کو عزت دی ہے، چند یوٹیوبرز جو بیرونِ ملک بیٹھ کر ملک اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، وہ صرف اپنی عزت گنوا رہے ہیں، اگر وہ خود کو کھائی میں گرانا چاہتے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی ہی کافی، پیپلز پارٹی کو اس بیانیے میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ پنجاب اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف میں مصروف ہیں۔ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کر رہی ہے وفاق یا کسی دوسری تنظیم سے کسی قسم کی امداد کی طرف نہیں دیکھا۔ مریم نواز نے تمام وسائل اور حکومتی مشینری کا رخ متاثرہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔ اس وقت ہمارا فوکس صرف عوامی خدمت ہے، اسی لیے ہم سیاسی تلخیوں کو اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پیپلز پارٹی کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنیں۔ منظور چوہدری اور حسن مرتضیٰ اپنے دکھ اور فلسفے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو سنائیں۔ سندھ میں سیلاب سے کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ملک امداد لینے پر مجبور کر رہی ہے جو غیر سنجیدہ رویہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ نے کبھی صوبائیت یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ہم قومی سوچ کی جماعت ہیں، عظمیٰ بخاری
  • ‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
  • وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پرسخت ردعمل
  • ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
  • ن لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
  • ماں کا سایہ زندگی کی بڑی نعمت‘ اس کا نعم البدل کوئی نہیں: عظمیٰ بخاری
  • سیاسی مجبوریوں کے باعث اتحادیوں کو برداشت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی
  • سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری