سیریز میں بہت کچھ سیکھنے کوملا، ڈومیسٹک میں بھی ایسی پچز بنانا ہوں گی، شان مسعود
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ملتان:
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بہت کچھ سیکھنے کوملا، ڈومیسٹک میں بھی ایسی پچز بنانا ہوں گی۔
میچ کے بعد گفتگو میں کپتان شان مسعود نے کہا کہ پہلا میچ جیتنے کے بعد دوسرا میچ ہارنے کا افسوس ہے، اسپن ٹریک پر لمبی پارٹنرشپ بہت ضروری ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ ہم نے ان کنڈیشنز میں چار میں سے تین میچ جیتے، ان پچوں پر ہمارے بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش ککی جو حوصلہ افزا ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ جو رزلٹ چاہتے تھے وہ نہیں آیا۔ پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی آخری دو وکٹ پر پارٹنر شپ کافی مہنگی پڑی۔ ان پچز پر میچ کا رزلٹ بہت جلدی طے ہوجاتا ہے۔ ہم نے ڈومیسٹک کرکٹ ان کنڈیشنز پر نہیں کھیلی،اس لیے ہمیں ان پچز کو ڈومیسٹک میں آزمانا ہوگا۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے کہا کہ ملتان جیسی پچز پر پرفارم کرنا ہم سب کے لیے بڑا چیلنج تھا، نئے لڑکوں کے ساتھ سیریز کو برابر کرنا بہترین پرفارمنس ہے۔
کریگ براتھویٹ کا کہنا تھا کہ ملتان کے ٹریک پر کم بیک کرکے میچ جیتنے کی بہت خوشی ہے، ہم نے پاکستان میں کئی سال سے نہیں کھیلا، اس لیے یہاں آکر ایک نوجوان گروپ کے طور پر میچ جیتنا نا ناقابل یقین ہے، یہ ایک اچھا تجربہ تھا
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شان مسعود نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
پی سی بی نے پاک-جنوبی افریقہ سیریز کے آفیشلز کا اعلان کر دیا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن پہلے ٹیسٹ کے آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایلکس وارف اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز مقرر کیے گئے ہیں۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔