24 گھنٹے میں ڈمپرز نے 5 شہریوں کی جان لے لی، کیا سخت رد عمل آنے کے بعد کچھ بہتر ہوسکے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران مختلف ڈمپرز کی زد میں آکر 5 شہری اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، آج پیش آنے والے حادثے میں ملیر ہالٹ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ باپ اور بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جبکہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، واٹرٹینکر اور ڈمپر نے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کی جان لے لی
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹے کی شناخت 38 سالہ سلیم اور 13 سالہ آفاق کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 30 سالہ روبینہ کے نام سے ہوئی ہے۔
گزشتہ روز شارع فیصل تھانے کی حدود میں راشد منہاس روڈ پر ملینیئم مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا تھا، جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
’قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو میں انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا‘گورنر سندھ کامران ٹیسوری کہنا ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو میں انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پھسل کر گرنے سے ڈمپر کی زد میں آکر خاتون اسکوٹی سوار جاں بحق
گورنر سندھ نے کراچی میں آئے روز ڈمپروں اور ٹریفک کے دیگر حادثات میں شہریوں کی بہت زیادہ اموات پر سخت رد عمل میں سوال اٹھایا ہے کہ صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کے اس قدر واقعات کیوں ہورہے ہیں؟ ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، ڈمپر ڈرائیوروں کا لوگوں کو کچل کر فرار ہونا سوالیہ نشان ہے۔
’کسی نظام کے تحت ٹریفک کو چلنا چاہیے‘امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا تھا کہ شام 5 بجے ڈمپر کیسے شہر میں آئے عوام کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا، کسی نظام کے تحت ٹریفک کو چلنا چاہیے۔
’ڈمپر ڈرائیور نشہ کرکے گاڑی چلاتے ہیں انہیں سخت سزا دی جانی چاہیے‘ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی شارق جمال کا کہنا ہے کہ حکومت کے چہرے پر کوئی شکن بھی نہیں آتی، ملیر میں روڈ ایکسیڈنٹ میں 4 اموات ہوئی ہیں، کھوکھراپار والے حادثے کا ٹریفک پولیس کو علم ہی نہیں تھا ان کی ایف آئی آر میں نے خود درج کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں 489 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس چیف
رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ یہ ڈمپر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا تھا ڈمپر ڈرائیور نشہ کرکے گاڑی چلاتے ہیں انہیں سخت سزا دی جانی چاہیے۔
’ڈمپرز ڈرائیورز کی دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جائے اور مقدمے درج کیے جائیں‘کمشنر کراچی حسن نقوی نے ڈمپرز کے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیز رفتار ڈمپرز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں ، شہر میں ڈمپرز کے مکمل دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے ، ڈمپرز کے ڈرائیورز کی دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جائے۔
’قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان اور ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں گے‘ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز کے مطابق ٹریفک پولیس، محکمہ ٹرانسپورٹ اور محکمہ ایکسائز نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے شہر میں آنے والے ہیوی ٹریفک کی کڑی نگرانی کی جائے گی، ڈمپروں، ٹینکروں اور بسوں کی فٹنس محکمہ ٹرانسپورٹ کی مدد سے جانچی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بسوں ٹرالوں، ڈمپروں اور ٹینکروں کے ڈرائیوروں کے لائسنز کی بھی جانچ ہو گی، بسوں ٹرالوں اور ڈمپروں کی رجسٹریشن اور کاغزات کی جانچ محکمہ ایکسائز کی مدد سے ہو گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان اور ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جاں بحق ہو کراچی میں ڈمپرز کے کی جانچ کی جائے کے خلاف
پڑھیں:
میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 1.6 ارب روپے کی لاگت سے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، ٹاؤن ممبر و پارلیمانی لیڈر ابراہیم حیدری ٹاؤن سردار اختر عارفانی، چیئرمین یوسی۔3 کیٹل کالونی جاوید اقبال کاکو، رسول خان سواتی اور دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے، میئر کراچی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلائی اوور خالد بن ولید روڈ پر ریلوے لائن کے اوپر تعمیر کیا جائے گا جو 5 -N کو مہران ہائی وے سے جوڑے گا، یہ اہم ترقیاتی منصوبہ 100 دن میں مکمل کیا جائے گا جس سے لاکھوں شہریوں کو سفری سہولت حاصل ہوگی، برساتی پانی کی نکاسی کے لیے ایک میٹر چوڑی لائن بھی بچھائی جائے گی تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو، شہر میں جدید انفرا اسٹرکچر کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس منصوبے پر کام کا آغاز کراچی کو جدید شہر بنانے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ شہریوں کو ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات جلد حاصل ہوں گے اور ٹریفک کی روانی اور سفر میں آسانی کے لیے اس قسم کے اقدامات جاری رکھیں گے۔ بھینس کالونی سے مہران ہائی وے کے درمیان فلائی اوور کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو شہریوں کے لیے سفر کو مزید آسان بنائے گی۔