تقریب سے خطاب میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں نفرت کی آگ پھیلائی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس صحیح تھی، باہر سے بیٹھ کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی گئی، یہ لوگ بیرون ملک سے ٹویٹ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پہلے لوگوں کی اخباروں سے اب موبائل سے صبح ہوتی ہے، سوشل میڈیا پر خبریں چوبیس گھنٹے چھپتی ہیں، الیکٹرانک میڈیا نے اخبار کو ٹف ٹائم دیا۔ انہوں نے کہا تاہم ہم چاہتے ہیں کہ اخبار کے شعبے کو ترقی ملے، سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط ہوتی ہیں، ٹی وی پر بھی بریکنگ کے چکر میں دوڑ لگی رہتی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اخباروں کو مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میڈیا پھلے پھولے، اچھی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے ساتھ کامیاب ہوتی ہے، پی پی پی مشکل ادوار میں میڈیا کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ ادوار میں پی پی بدترین میڈیا ٹرائل کا شکار رہی ہے، پیپلز پارٹی نے کبھی بدلہ لینے والی سیاست نہیں کی، ہر دور میں میڈیا میں مختلف اینکرز کو آف ایئر کرایا جاتا تھا۔ شرجیل میمن نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ جھوٹ بول بول کر ملک کے خلاف بیانیہ چلایا گیا، بانی پی ٹی آئی جنرل باجوہ کو تاحیات توسیع دینے کی بات کرتا تھا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں نفرت کی آگ پھیلائی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس صحیح تھی، باہر سے بیٹھ کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی گئی، یہ لوگ بیرون ملک سے ٹویٹ کرتے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے کی یہ ناکام سازش ہے جو کامیاب نہیں ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر شرجیل میمن نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن