نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جیل میں بند قیدی اور سیاسی جماعت کے قائد کی قید کے حوالے سے ہمیشہ مہذب باوقار طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ہر ادارہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کا پابند ہے۔ سیاسی قیادت اور جماعتوں کے درمیان بڑھتے فاصلے اسٹیبلشمنٹ کو اور زیادہ طاقتور کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی جماعتوں کیلئے ریڈ نوٹس ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی پارلیمانی جمہوری رویہ میں پرامن مزاحمت اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین نافذ ہوں لیکن انسانوں، خواتین، نوجوانوں کی تذلیل نہ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں بند قیدی اور سیاسی جماعت کے قائد کی قید کے حوالے سے ہمیشہ مہذب باوقار طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ہر ادارہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کا پابند ہے۔ سیاسی قیادت اور جماعتوں کے درمیان بڑھتے فاصلے اسٹیبلشمنٹ کو اور زیادہ طاقتور کرتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سیاسی جماعت

پڑھیں:

پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار