Nawaiwaqt:
2026-07-24@07:55:13 GMT

صوبائی کابینہ کا اجلاس، بینک آف بلوچستان کے قیام کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

صوبائی کابینہ کا اجلاس، بینک آف بلوچستان کے قیام کی منظوری

کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کابینہ نے بینک آف بلوچستان کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلی سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال تک بینک آف بلوچستان کو عملی جامہ پہنایا جائے۔وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان بینک کے انتظامی بورڈ کو 100 فیصد میرٹ پر قائم کیا جائے اور بینک کو ہر طرح کے سیاسی دبائو اور مصلحتوں سے مکمل طور پر آزاد رکھا جائے۔کابینہ اجلاس میں آلودگی کا باعث بننے والے رکشوں اور موٹر بائیکس پر مرحلہ وار پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ صوبے میں الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبونل کے چیئرپرسن کی تقرری کی توثیق کی گئی۔کابینہ نے برتھ اینڈ ڈیتھ رجسٹریشن ماڈل قواعد 2022 کی منظوری بھی دے دی۔بلوچستان کابینہ اجلاس میں اقلیتی بہائی کمیونٹی کے لیے اسپیشل میرج ایکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن