ٹِک ٹاک معاہدے کی تمام تفصیلات طے پا گئیں، امریکی وزیرِ خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دینگے۔ انہوں نے کہا کہ چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافہ ٹل گیا، چین نے نایاب معدنیات کے نئے برآمدی لائسنس نظام کو ایک سال کیلئے مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ چین دوبارہ بڑی مقدار میں امریکی سویا بین خریدے گا، ٹِک ٹاک معاہدے کی تمام تفصیلات طے پا گئی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافہ ٹل گیا، چین نے نایاب معدنیات کے نئے برآمدی لائسنس نظام کو ایک سال کے لیے مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد امریکی سویا بین کاشتکار بہتر کاروباری مواقع سے خوش ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی وزیر ٹاک معاہدے نے کہا
پڑھیں:
نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس—فائل فوٹویورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔
یورپی یونین کا وفد پاکستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔
کایا کالاس نے پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد سے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں آج اسلام آباد میں ہوں۔
یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان ایک بڑی علاقائی طاقت ہے اور یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پر ہوا ہے جب دنیا اور اس خطے نے گہری تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے۔