امریکا پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانا چاہتا ہے، مارکو روبیو
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنےاسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع دیکھ رہا ہے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے واضح کیا کہ اسلام آباد کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا بھارت کے ساتھ امریکی تعلقات سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے بقول، امریکا دونوں ممالک کے ساتھ متوازن اور بامقصد شراکت داری پر یقین رکھتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں کہ آیا بھارت نے پاکستان اور امریکا کے بڑھتے تعلقات پر تشویش ظاہر کی ہے، روبیو نے کہا،نہیں، ایسا نہیں ہے۔ البتہ بھارت فطری طور پر فکرمند ہو سکتا ہے کیونکہ تاریخی طور پر پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں، مگر امریکا کے دنیا کے مختلف ممالک سے تعلقات ہوتے ہیں اور یہ اسی توازن کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی، اقتصادی تعاون، اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا خواہاں ہے۔
روبیو کے مطابق:ہم پاکستان کے ساتھ جو کچھ کر رہے ہیں، وہ بھارت کے نقصان پر نہیں، بلکہ دونوں کے ساتھ مضبوط تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی جز ہیں۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون کئی دہائیوں پر محیط ہے، اور اب اس شراکت کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ کچھ چیلنجز ضرور موجود ہیں، مگر حالیہ مہینوں میں تعلقات میں جو مثبت پیش رفت ہوئی ہے، وہ حوصلہ افزا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق، پاکستان اور امریکا کے درمیان نایاب معدنیات کی برآمد سے متعلق معاہدے پر پیش رفت جاری ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کا ایک نیا باب ثابت ہو سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان کے ساتھ کے درمیان
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.