کوئٹہ کے عوام کو گیس فراہم کی جائے، گورنر جعفر مندوخیل
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جعفر مندوخیل نے کہا کہ سخت سردی کے موسم کے دوران گیس کی سپلائی بلاتعطل یقینی بنائے اور رات دس بجے گیس بند کرنیکی بجائے اس میں مناسب توسیع کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے کوئٹہ شہر کے عوام کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی کی خصوصی ہدایت کہا ہے کہ گیس سے متعلق تمام عوامی شکایات کے ازالے کیلئے فوری طور پر ٹھوس عملی اقدامات کیے جائیں۔ سخت سردی کے موسم کے دوران گیس کی سپلائی بلاتعطل یقینی بنائے اور رات دس بجے گیس بند کرنے کی بجائے اس میں مناسب توسیع کیا جائے۔ غیرقانونی کمپریسرز لگانے اور مارکیٹ میں فروخت کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے جی ایم محمد راحیل ملک نے گورنر بلوچستان کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف منیجر بلنگ محمد عمران اعظم اور حافظ محمد یوسف بھی موجود تھے۔
بریفنگ کے دوران گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے عوام پر زور دیا کہ صارفین واجب الادا گیس کے بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے حکومتی کاوشوں میں تعاون فراہم کریں۔ یہ بات واضح ہے کہ بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نہ صرف اداروں کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، بلکہ عوامی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا۔ یہ بھی مشاہدہ میں آیا ہے کہ بعض علاقوں میں گیس سپلائی کم یا بند کرنے سے بل ادا کرنے والے اچھے صارفین بھی متاثر ہو جاتے ہیں۔ گورنر بلوچستان کو حال ہی میں گیس کمپنی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور ادارے کے مشکلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ گورنر جعفر مندوخیل ہدایت دی کہ گیس کی سہولیات فراہمی کے لئے کوششیں تیز کی جائے تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ بروقت ممکن ہوسکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل گیس کمپنی کے دوران گیس کی
پڑھیں:
چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔
تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139 نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔