پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سیکنڈ شفٹ عدالتوں کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے ججز کو عوام کو انصاف کی فراہمی جلد ممکن بنانے کی ہدایت کی۔

رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ محمد زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے شام کی عدالتیں ایبٹ آباد میں شروع کیں۔ سیکنڈ شفٹ کی دو عدالتوں کو پشاور میں فعال کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ شام کی عدالتوں کا بنیادی تصور جلد انصاف کی فراہمی ہے۔ ان عدالتوں کے قیام کا مقصد جو لوگ دن کے وقت نہیں آسکتے شام کے وقت عدالت میں پیش ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ شام کی عدالتوں سے مقدمات نمٹانے میں تیزی آئیگی۔ شام کی عدالتوں کے حوالے سے اس وقت کوہاٹ اور مردان سے ریکوئسٹ آرہی ہیں۔ شام کی عدالتوں کے بارے میں وکلاء کے تحفظات کو دور کریں گے، بار اور بنچ کا مثالی تعلق موجود ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شام کی عدالتوں

پڑھیں:

تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو جاری

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف کا حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ جاری ہے جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

جلسے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما خطاب کریں گے۔ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے فٹبال گراؤنڈ میں جلسے کے لیے پنڈال سج چکا ہے۔

جلسے سے تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر اہم رہنما بھی شرکت کریں گے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ردعمل دیں گے۔

ٹریفک پولیس نے جلسے کے لیے روٹ پلان جاری کیا ہے اور حیات آباد جانے والے راستوں پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مختلف اضلاع سے کارکنوں کی آمد جاری ہے اور جلسے میں جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شمشان گھاٹ کی اراضی محکمہ تعلیم کو کیسے الاٹ کردی گئی، جسٹس حسن رضوی کا اظہار حیرت
  • وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
  • ضلع خیبر میں خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے تاریخی پیشرفت
  • تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو جاری
  • مضبوط، مستحکم اور فعال جمہوریت کیلئے عوام کی بھرپور شرکت ناگزیر:ایاز صادق
  • آر ٹی او پشاور کی کارروائی، سب سے بڑی غیر قانونی سگریٹ فیکٹری سیل کردی
  • پشاور ہائیکورٹ، بار ایسوسی ایشنز کا وکلا کو عدالتوں میں پیشی سے روکنا غیرقانونی قرار
  • پشاور ہائیکورٹ؛ بارایسوسی ایشنز وکلا کو عدالتوں میں پیشی سے روکنا غیرقانونی قرار
  • پشاور ہائی کورٹ: وکلا کی ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ غیر قانونی قرار