data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں کام کرنے والے 8 دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، فائر بریگیڈ کے عملے میں عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا.

فیکٹری کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے جبکہ متعدد موٹر سائیکلیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، فیکٹری کھیتوں کے درمیان بنائی گئی تھی ۔

میڈیاذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر ایک گھر میں پٹاخے بنانے کی فیکٹری بنائی گئی تھی، پٹاخے ایک کمرے میں بنائے جا رہے تھے، جو تباہ ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد فیکٹری دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ،ترجمان کے مطابق مرادعلی شاہ کافیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا مکمل آڈٹ کرنے کا حکم جاری کر دیاہے اور کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، مزدوروں کے تحفظ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، زخمی مزدوروں کو فوری اور بہترین طبی امداد دی جائے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیکٹری میں

پڑھیں:

ارجنیٹینا کے صنعتی علاقے میں زور دار دھماکا، 22 افراد زخمی

ارجنٹینا کے ایزیزا علاقے میں واقع صنعتی زون میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 22 افراد زخمی اور متعدد فیکٹیراں متاثر ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکا ایک صنعتی پارک میں ہوا ہے جو بوئنوس آئرس میں واقع ہے۔۔دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور متعدد فیکٹریاں متاثر ہوئی ہیں۔ دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ مقامی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

واقعے میں کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ہلکی اور درمیانی درجے کی چوٹیں شامل ہیں جیسے کہ جلنے، شیشے کے ٹوٹنے کی وجہ سے زخم اور دھماکے کی قوت کی وجہ سے دیگر چوٹیں۔ 

ایمرجنسی سروسز اور ہسپتالوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکا علاقائی صنعتی زون میں ہوا ہے جہاں کیمیکل فیکٹریز، پلاسٹکس بنانے والی یونیٹس اور دیگر صنعتی ادارے ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق دھماکے کی لہر نے آس پاس کی عمارتوں میں شیشے بھی توڑ دیے ہیں اور مقامی لوگوں نے دھماکے کی آواز دور تک سنی۔ آگ کو کنٹرول کرنے کے لیے کم از کم 20 سے زائد فائر فائٹر یونٹس اور دیگر امدادی ٹیمیں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ 

مقامی انتظامیہ اور سِوِل ڈیفنس صنعتی ہنگامی پروٹوکول کو فعال کر چکی ہے۔ سڑکوں کے کچھ حصّوں میں بند کیا گیا ہے تاکہ ریسکیو آپریشنز اور آگ بجھانے کا کام آسانی سے ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • حیدرآباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق
  • حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • ارجنیٹینا کے صنعتی علاقے میں زور دار دھماکا، 22 افراد زخمی
  •  سری نگر : پولیس سٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 27 زخمی
  • سری نگر: پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا، 7 افراد ہلاک، 27 زخمی
  • مقبوضہ کشمیر: سری نگر میں پولیس اسٹیشن پر دھماکا، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
  • سری نگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 8 افراد زخمی
  • قمبر علی خان : لکھی غلام شاہ میں مسلح ملزمان کی گائوں پر شدید فائرنگ ،5افراد جاں بحق